Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

فسح کا خون

THE BLOOD OF THE PASSOVER
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی شام، 28 مارچ، 2010
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, March 28, 2010

’’جب میں اُس خون کو دیکھوں گا تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج12:13)

عبرانی لوگوں کے مصر کی غلامی کو چھوڑ کر وعدے کی سر زمین میں جانے سے ایک رات پہلے، خُدا نے اُنہیں کہا، ہر ایک گھرانے میں، ایک بے داغ برّہ لیں اور اُسے ذبح کریں۔ اور پھر خُدا نے کہا،

’’اور پھر اُس کا تھوڑا سا خُون لے کر اُن گھروں کے دروازوں کے دونوں بازوؤں پر اور اوپر کی چوکھٹ پر لگادیں جن میں وہ اُس برّہ کو کھائیں گے‘‘ (خروج 12:7).

’’کیونکہ اُسی رات کو میں مِصر میں سے ہوکر گزروں گا اور اِنسان اور حیوان دونوں کے سب پہلوٹھوں کو مار گراؤں گا اور مِصر کے سب دیوتاؤں کو بھی سزا دوں گا۔ میں خداوند ہوں اور جن مکانوں میں تُم ہوگے اُن پر وہ خُون تمہاری طرف سے نشان ہوگا اور جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا۔ اور جب میں مِصریوں کو ماروں گا تو اُس وقت کوئی بھی مہلِک وبا تمہارے قریب نہیں آئے گی‘‘ (خروج 12:12۔13).

آج کے دن تک، اپریل کے آغاز کے قریب یہودی لوگ اُس رات کو یاد رکھتے ہیں، جو کہ پاشکا کے نام سے جانی جاتی ہے، فسح کی عظیم دعوت۔ لفظ ’’فسح‘‘ ہماری تلاوت سے آیا ہے،

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا، اور جب میں مِصریوں کو ماروں گا تو اُس وقت کوئی بھی مہلِک وبا تمہارے قریب نہیں آئے گی‘‘ (خروج 12:13).

یہ کس قدر شاندار تلاوت ہے، ہر سچے مسیحی کے دِل میں کس قدر معنی سے بھرپور!

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج12:13).

آئیے آج رات کو اِس تلاوت کے بارے میں سوچتے ہیں۔ آئیے اِس کے معنی کو اپنے ذہنوں اور دِلوں میں گہرائی تک بس جانے دیں ۔

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج12:13).

آج یہ ہمارے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟

I۔ اوّل، وہ خون مسیح کے خون کی ایک تشبیہہ تھا۔

ویبسٹر کی لغت Webster’s Dictionary ہمیں بتاتی ہے کہ تشبیہہ ’’ایک بات، یا واقعہ ہے جو کسی دوسری بات یا واقعہ کوعلامتی طور پر پیش کرتا ہے، خصوصی طور پر وہ دوسری بات یا واقعہ جو ہونے والا ہو، ایک علامت، ایک نشانی ہوتا ہے۔‘‘ اگر یسوع مسیح کے خون کی کبھی واضح تشبیہہ یا علامت تھی تو وہ یہ ہے۔ پرانے عہد نامے کے تمام کلام میں سے، مستقبل کے مسیح کے خون کی علامتوں اور اُس کے تمام مختلف قبل از وقت شماروں کے ساتھ، کوئی بھی اِس کے مقابلے میں اِس قدر واضح ترین نہیں ہے،

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج12:13).

یہ کوئی حادثاتی نہیں تھا کہ یسوع فسح کی عید کے دوران مرا تھا۔ اُس کے مصلوب ہونے سے ایک دوپہر پہلے شاگردوں نے یسوع سے پوچھا،

’’تُو فسح کا کھانا کہاں کھانا چاہتا ہے تاکہ ہم جاکر تیاری کریں؟ اُس نے جواب دیا: شہر میں فُلاں شخص کے پاس جاؤ اور کہو: اُستاد کہتا ہے کہ میرا وقت نزدیک ہے۔ میں اپنے شاگردوں کے ساتھ تیرے گھر میں فسح مناؤں گا‘‘ (متی 26:17۔18).

شاگردوں نے وہ کیا جو یسوع نے اُنہیں کہا تھا۔ وہ اُس گھر میں گئے اور فسح کا کھانا تیار کیا۔ اور جب شام ہوئی، مسیح اپنے بارہ شاگردوں کے ساتھ فسح کا کھانا کھانے کے لیے بیٹھا۔

’’اور جب وہ کھانا کھا رہے تھے، تو یسوع نے روٹی لی، اور اُسے برکت دے کر اُس کے ٹکڑے کیے اور شاگردوں کو دے کر کہا: لو، کھاؤ؛ یہ میرا بدن ہے۔ پھر اُس نے پیالہ لیا، اور شکر ادا کیا اور اُنہیں دے کر کہا: تُم سب اِس میں سے پِیو؛ کیونکہ یہ نئے عہد کا میرا وہ خون ہے جو بہتیروں کے گناہوں کی معافی کے لیے بہایا جاتا ہے‘‘ (متی 26:26۔28).

یوں، عشائے ربانی میں، روٹی اور پیالہ کے ذریعے سے یسوع نے خروج کی کتاب میں اُس تشبیہہ کو پورا کرنے سے معنوں کو واضح کیا،

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج12:13).

غور کریں جو یقینی لگتا ہے، جو خودبخود عیاں لگتا ہے، مگر آج یہ اکثرمبہم لگتا ہے۔ غور کریں کہ روٹی اور پیالہ دو الگ الگ چیزیں تھیں! خون اور مسیح کی موت ایک ہی بات نہیں ہیں، جیسا کہ جان میک آرتھرJohn MacArthur غلط طور پر تعلیم دیتے ہیں۔ ڈاکٹر میک آرتھر نے بار بار کہا کہ خون مسیح کی موت کا ’’نعم البدل‘‘ ہے۔ یعنی کہ مسیح کا خون اُس کی موت کے لیے صرف ایک دوسرا لفظ ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’خون موت کے بدلے میں متبادل لفظ کے طور پر استعمال ہوتا ہے‘‘ (میک آرتھر کا مطالعہ بائبل The MacArthur Study Bible، عبرانیوں9:14 پر غور طلب بات)۔ یہ ایک خطرناک تعلیم ہے، کیونکہ اگر لوگوں نے اِس کا یقین کیا تو شاید وہ اپنے گناہوں کو پاک صاف نہیں کروا پائیں گے۔ خون صاف سُتھرا کرنے کے لیے ہے۔ وہ جو یسوع کی موت پر یقین کرتا ہے مگر اُس کے خون کو مسترد کرتا ہے شاید بہک جائے اور گناہ سے پاک صاف نہ ہوپائے۔

مسیح کی موت اُس کے خون کی مانند ایک ہی بات نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عشائے ربانی میں دو جُز پائے جاتے ہیں۔ روٹی ہمیں اُس کے مصلوب بدن کی یاد دلاتی ہے۔ پیالہ ہمیں اُس کے خون کی یاد دلاتا ہے۔ ڈاکٹر جان گِل Dr. John Gill نے عشائے ربانی میں ’’روٹی اور مے دو علٰیحدہ چیزیں‘‘ ہونے پر بات کی تھی (جان گِل، ڈی۔ڈی۔ John Gill, D.D.، الوہیت کا بدن A Body of Divinity، بپتسمہ دینے والے سٹینڈرڈ بئیرر The Baptist Standard Bearer، n.d.، جلد دوئم، صفحہ919)۔

چیزیں جو مختلف ہوتی ہیں ایک جیسی نہیں ہوتیں۔ روٹی اُس کے بدن کی عکاسی کرتی ہے، جو صلیب پر ہمارے گناہ کے کفارے کے لیے توڑا گیا تھا۔ پیالہ اُس کے خون کو ظاہر کرتا ہے، جو ہمیں تمام گناہ سے پاک صاف کرتا ہے۔ عشائے ربانی میں پیالے اور روٹی کو الگ الگ لیا جاتا ہے۔ یہ نجات کے دو پہلوؤں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

’’تُم سب اِس میں سے پِیو، کیونکہ یہ نئے عہد کا میرا وہ خون ہے جو بہتیروں کے گناہوں کی معافی [آزادی، نجات – سٹرانگ Strong] کے لیے بہایا جاتا ہے‘‘ (متی26:27۔28).

یوحنا رسول نے معنوں کو بہت واضح کر دیا جب اُس نے کہا،

’’اُس کے بیٹے یسُوع کا خُون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘ (1۔ یوحنا 1:7).

وہ شبیہہ ہے۔ وہ تشبیہہ کا پورا کیا جانا ہے، وہ علامت کا معنی ہے،

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج12:13).

یہ بات کرتا ہے

’’نئے عہد کے درمیانی فرد یسُوع اور اُس کے چھڑکے ہُوئے خُون [کی]‘‘ (عبرانیوں 12:24).

’’کیونکہ مسیح جو فسح کا برّہ ہے ہمارے لیے قربان ہو چُکا ہے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 5:7).

خروج 12 باب میں برّہ کا خون مسیح کی ایک کامل تصویر تھی،

’’یہ خدا کا برّہ ہے جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج12:13).

وہ خون، جو مصر میں عبرانی لوگوں نے اپنی چوکھٹوں پر لگایا تھا، وہ ایک تصویر تھا

’’اُس کے بیٹے یسُوع کا خُون [جو] ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘ (1۔یوحنا1:7).

بدترین گنہگاروں کو یسوع بچائے گا؛
   وہ تمام جو وعدہ کر چکا ہے، وہ اُسے پورا کرے گا؛
گناہ کے لیے کھولے گئے چشمہ میں دھو ڈال
   اور میں تم پر سے ٹل جاؤں گا، تم پر سے ٹل جاؤں گا۔
جب میں خون دیکھتا ہوں، جب میں خون دیکھتا ہوں،
   جب میں خون دیکھتا ہوں،
میں ٹل جاؤں گا، میں تم پر سے ٹل جاؤں گا۔
(’’جب میں خون دیکھتا ہوں When I see the Blood‘‘ شاعر جان فوٹے John Foote، 1892)۔

II۔ دوئم، وہ خون جس کا اِطلاق کیا جانا چاہیے تھا۔

خروج 12:11 پر سیکوفیلڈ مطالعہ Scofield Study Bible بائبل کی غور طلب بات کہتی ہے، ’’خون کا اِطلاق کیا جانا چاہیے (خروج12:7)۔ یہ ذاتی ایمان کے وسیلے سے الحاق کا جواب دیتی ہے…‘‘ سیکوفلیڈ مطالعۂ بائبل میں وہ غور طلب بات بالکل سچی ہے۔ جیسا کہ عبرانی لوگوں کو وہ خون اپنے گھروں کی چوکھٹوں پر لگانا ہی تھا، اِس لیے آپ کو اپنے گناہ کو دھونے کے لیے مسیح کے خون کو اپنانا چاہیے۔ اگر آپ کے پاس مسیح کا خون نہیں ہوتا ہے تو خُدا آپ کو چھوڑتا ہوا نہیں جائے گا۔ گناہ کے خلاف خدا کی سزا کی وبا، اُس کا قہر اور غضب آپ پر نازل ہوگا – جیسا کہ یہ اُن مصریوں پر ہوا تھا!

خُدا نے کہا،

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج12:13).

لیکن اگر خُدا خون کو نہیں دیکھتا، تو وہ آپ کو چھوڑتا ہوا نہیں جائے گا!

’’جب مُوسیٰ کی شریعت کی خلاف ورزی کرنے والا دویا تین شخصوں کی گواہی سے بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا جاتا ہے تو وہ شخص کتنی بڑی سزا کے لائق ٹھہرے گا جس نے خدا کے بیٹے کو پامال کیا، عہد کے خُون کو جس سے وہ پاک ہُوا تھا ناپاک جانا اور فضل دینے والے پاک رُوح کی بے حُرمتی کی؟‘‘ (عبرانیوں 10:28۔29).

وہ جس کے پاس اُس کے گناہوں کو دھونے کے لیے مسیح کا خون نہیں ہوتا ہے اُس پر خُدا کی ہولناک سزا پڑے گی، اور،

’’زندہ خدا کے ہاتھوں میں پڑنا ہولناک بات ہے‘‘ (عبرانیوں 10:31).

اِس لیے، آپ سے میرا سوال یہ ہے – کیا آپ کے پاس مسیح کا خون ہے؟ خُدا نے کہا،

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج12:13).

کیا آپ کے پاس مسیح کا خون ہے؟ سیکوفیلڈ کی اُس غور طلب بات کو یاد رکھیں، ’’خون کا اِطلاق کیا جانا چاہیے (خروج12:7)۔ آفاقیت تعلیم دیتی ہے کہ ہر کوئی، عالمگیر طور پر، نجات پا جائے گا، لیکن بائبل کہتی ہے،

’’وہ جو بیٹے پر ایمان لاتا ہے وہ ہمیشہ کی زندگی پاتا ہے۔ لیکن جو بیٹے کو ردّ کرتا ہے وہ زندگی سے محروم ہوکر خدا کے غضب میں مبتلا رہتا ہے‘‘ (یوحنا 3:36).

جس لمحے آپ خُدا کے بیٹے پر یقین کرتے ہیں آپ کے گناہوں کی آلودگی ختم ہو جاتی ہے اور وہ دھل جاتی ہے۔ جوزف ہارٹ Joseph Hart، جو کہ حمد و ثنا کے گیت لکھنے والے پیوریٹن مصنف ہیں، ہمارے فسح مسیح کے خونی پسینے کو بیان کرتے ہیں۔

اُس کا بدن، جو خون اور پسینے میں نہایا ہوا ہے،
زمین پر ایک اودا سیلاب کی بوچھاڑ کرتا ہے؛
کثیر اظہار جذبات کی لبریزی جھلکتی ہے
انسان [کے گناہ کو دھونے] کے لیے۔
      (’’سردار کاہن The High Priest‘‘ شاعر جوزف ہارٹ Joseph Hart، 1712۔1768)۔

میرے قصوروں کے تلے اُس کو سرنگوں دیکھنے کے لیے؛
   ناقابل برداشت وزن!
گنہگاروں کے لیے اُس [یسوع] کے خون کو بہتا دیکھنے کے لیے،
   میرا کراہنا، میرا ماتم کرنا، اے خُدا!
(’’وہ خواہش The Wish‘‘ شاعر جوزف ہارٹ Joseph Hart، 1712۔1768)۔

یسوع گتسمنی میں خود اپنے خون اور پسینے میں شرابور لباس کو زیب تن کیے ہوئے ہمارے سامنے کھڑا ہوتا ہے۔ اُنہوں نے ابھی تک اُس کو گرفتار نہیں کیا تھا، نہ ہی کوڑے مارے تھے، نہ ہی اُسے مصلوب کیا تھا۔ تو پھر وہ خون کہاں سے آیا تھا جو اُس کی کھال کے مساموں میں سے قطرہ قطرہ بہہ رہا تھا؟ یہ آپ کے گناہ کے دباؤ سے آتا ہے، خُدا کے قہر کے وزن تلے اُسے [یسوع کو] کُچلتا ہوا۔ چند لمحات میں سپاہی پہنچ جاتے ہیں اور باغ میں سے اُس کے لہولہان بدن کو کھنچتے ہوئے لے جاتے ہیں۔ وہ اُس کے چہرے پر مکے مارتے ہیں، اور اُس کی داڑھی کے بال اُکھاڑتے ہیں۔ وہ اُس کا لبادہ اُتار کر ننگا کر دیتے ہیں اور مار مار کر اُس کی کمر اُدھیڑ ڈالتے ہیں۔ اُس کے سر پر کانٹوں کا ایک تاج کھبو دیتے ہیں۔ وہ صلیب پر اُس کے ہاتھوں اور پیروں میں کیل ٹھونکتے ہیں۔ وہ اذیت اور خون میں تربتر لٹکتا ہے۔ اور مصر کی تاریکی میں سے خُدا پکار اُٹھتا ہے:

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج12:13).

کیا آپ ایمان کے وسیلے سے آئیں گے اور اُس کی صلیب کے تلے کھڑے ہوں گے؟ کیا آپ خون میں نہائے ہوئے نجات دہندہ کے پاس آئیں گے؟ کیا آپ خون کے وسیلے سے اپنے گناہ کی تمام آلودگی سے پاک صاف ہونا چاہیں گے

’’اُس بنائے عالم سے ذبح کیے ہُوئے برّہ؟‘‘ (مکاشفہ 13:8).

آئیے کھڑے ہو جائیں اور اپنے گیتوں کے ورق میں سے حمد و ثنا کا گیت نمبر پانچ گائیں۔

ہم یسوع کے خون کی بہت بات کرتے ہیں،
لیکن، کس قدر کم سمجھتے ہیں!
اُس کے مصائب کو جو اِس قدر شدید تھے،
کہ فرشتے بھی اُن کا تصور نہیں کر سکتے۔

خُدا کے تکلیف زدہ بیٹے کو دیکھو،
ہانپتا، کراہتا، خون پسینے کی مانند بہاتا ہوا!
الٰہی پیار کی لا محدود گہرائیاں!
یسوع، تیرا پیار کیسا تھا!
      (’’تیرے انجانے مصائب Thine Unknown Sufferings‘‘ شاعر
      جوزف ہارٹJoseph Hart، 1712۔1768، بطرز ’’’اِس شام زیتون
      کی صلیب پر Tis Midnight, and on Olive’s Brow‘‘ شاعر
      ولیم بی۔ ٹیپان William B. Tappan، 1774۔1849)۔

کیا چیز میرے گناہ کو دھو سکتی ہے؟ کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے؛
کیا چیز مجھے دوبارہ مکمل کر سکتی ہے؟ کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
اوہ! کس قدر قیمتی ہے وہ بہاؤ جومجھے برف کی مانند سفید بناتا ہے؛
کوئی دوسرا چشمہ میں نہیں جانتا، کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
      (’’ کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے Nothing But the Blood of Jesus‘‘ شاعر رابرٹ لوری Robert Lowry، 1826۔1899)۔

خُدا اِس انجیلی واعظ کو برکت دے، اور اِس کے وسیلے سے آپ محبت کرنے والے نجات دہندہ یسوع کے پاس آئیں، اور اُس کے خون کے وسیلے سے اپنے تمام گناہوں سے پاک صاف ہو کر دھل جائیں، اور تمام زمانوں اور ابدیت تک کے لیے نجات پائیں! یسوع صلیب پر آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے مرا تھا۔ اُس نے اپنا خون آپ کو تمام گناہ سے دھو ڈالنے کے لیے اُنڈیلا تھا۔ اُس کے پاس آئیں اور نجات پائیں! اُس کا خون آپ کے گناہوں کو پاک صاف کرے! آپ اُس [یسوع] کے وسیلے سے خُدا کے قہر سے نجات پائیں!

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا، تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج12:13)

.

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے دُعّا کی تھی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَینDr. Kreighton L. Chan ۔ خروج12:21۔28 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
’’جب میں خون دیکھتا ہوںWhen I See the Blood‘‘ (شاعر جان جی۔ فوٹےJohn G. Foote، 1892)۔

لُبِ لُباب

فسح کا خون

THE BLOOD OF THE PASSOVER

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’جب میں اُس خون کو دیکھوں گا تو تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج12:13)

(خروج 12:7)

I.   اوّل، وہ خون مسیح کی ایک تشبیہہ تھا، متی26:17۔18؛
متی26:26۔28؛ 1یوحنا1:7؛ عبرانیوں12:24؛ 1۔کرنتھیوں5:7؛ یوحنا1:29 .

II.  دوئم، اُس خون کا اِطلاق ہونا چاہیے، عبرانیوں10:28۔29، 31؛
یوحنا3:36؛ مکاشفہ13:8

.