اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
اُس کا کانٹوں کا تاجHIS CROWN OF THORNS ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ ’’اور جب اُنہوں نے کانٹوں کا ایک تاج بنا لیا تو اُنہوں نے وہ اُس کے سر پر رکھا، اور اُس کے داہنے ہاتھ میں ایک سرکنڈا تھما دیا: اور اُس کے سامنے گُھٹنے ٹیک ٹیک کر اُس کی ہنسی اُڑانے لگے کہ اے یہودیوں کے بادشاہ، آداب! وہ اُس پر تھوکتے تھے اور سرکنڈا لے کر اُس کے سر پر مارتے تھے‘‘ (متی27:29۔30)۔ |
مسیح کے زمانے کے رومی سپاہی ظالم اور بے دل لوگ تھے۔ وہ لڑائی جھگڑوں سے اِس قدر سخت لوگ تھے کہ ایک بچے کو قتل کرے اُس کے بارے میں مذاق اُڑا سکتے تھے۔ وہ اُن تُرکی سپاہیوں کی مانند تھے جن کے بارے میں جان ٹریپ John Trapp نے بتایا۔ اُنہوں نے ایک آدمی کو پکڑا، ’’اور جب وہ اُس کے ہاتھ اور ناک کاٹ چکے تو اُنہوں نے اُس کو… کمر تک زمین میں گاڑ دیا، اور وہاں، اپنی خوشی کے لیے، اُس پر اپنے تیر برسائے اور بعد میں اُس کا گلا کاٹ دیا۔ ہمارے نجات دہندہ پر ہماری وجہ سے اُنہوں نے کس قدر گستاخیاں اور ظلم کیے، یہاں تک کہ اُن کے سارے گروہ نے، ہمیں اُس کے تمام دُکھوں کو [جو اُس پر] ہمارے گناہوں کی وجہ سے کیے گئے پشیمانی کے ساتھ پڑھنا چاہیے؛ اور اُس کے زخموں کے ذریعے سے اُبلتی آنتوں کو… ہماری بیچاری جانوں کے لیے اُس کے پیار کے بارے میں‘‘ (جان ٹریپ John Trapp، نئے اور پرانے عہد نامے پر ایک تبصرہ A Commentary on the Old and New Testaments، ٹانسکی اشاعت خانے Tanski Publications، دوبارہ اشاعت 1997، جلد پنجم، صفحہ 273؛ متی27:29 پر غور طلب بات)۔
اُن خون کے پیاسے سپاہیوں نے یسوع کے کپڑے اُتار کر اُس کو ننگا کیا اور اُس پر کوڑے برسائے، اُس کی کمر پر گہرے زخم ڈالے (یوحنا19:1)۔ وہ خون ریز پیٹا جانا اُن کی ظلمت کا اختتام نہیں تھا۔ اُنہوں نے اُس کو ایک سُرخی مائل چوغہ پہنایا۔ پھر اُنہوں نے کانٹوں کا ایک تاج بنایا اور اُس کے خون سے بہتے سر پر زبردستی گُھسا دیا۔ اُنہوں نےاُس کو ایک سرکنڈا ہاتھ میں تھما دیا اور اُس کے سامنے جھکے، تضحیک کرتے اور مذاق اُڑاتے، سرکنڈے سے سر پر مارتے اور منہ پر تھوکتے۔
’’اور جب اُنہوں نے کانٹوں کا ایک تاج بنا لیا تو اُنہوں نے وہ اُس کے سر پر رکھا، اور اُس کے داہنے ہاتھ میں ایک سرکنڈا تھما دیا: اور اُس کے سامنے گُھٹنے ٹیک ٹیک کر اُس کی ہنسی اُڑانے لگے کہ اے یہودیوں کے بادشاہ، آداب! وہ اُس پر تھوکتے تھے اور سرکنڈا لے کر اُس کے سر پر مارتے تھے‘‘ (متی27:29۔30)۔
ہماری جانوں کو بچانے کے لیے یسوع کو کس قدر ذلت اور دُکھ سے گزرنا پڑا! وہ لفظ ’’درجہ دار خاکہ platted،‘‘ کنگ جیمس بائبل میں اُس کا مطلب ’’کپڑا بُننا‘‘ ہوتا ہے۔
’’اور جب اُنہوں نےکانٹوں کا ایک تاج [بُن] بنا لیا، اُنہوں نے اُسے اُس [یسوع] کے سر پر رکھ دیا‘‘ (متی27:29)
اُن بدکار اور ظالم رومی سپاہیوں نے اِس قسم کی حرکتیں لاتعداد مرتبہ کیں۔ وہ اِس سے سخت ہو گئے تھے – اور اِسی لیے اُنہیں یسوع پر رحم نہیں آیا تھا، جب اُنہوں نے اپنے عارضی بنائے ہوئے نوکیلے کانٹے دار ’’تاج‘‘ کی نوکیں اُس کے سر میں گُھسائیں۔
’’اور جب اُنہوں نے کانٹوں کا ایک تاج بنا لیا تو اُنہوں نے وہ اُس کے سر پر رکھا۔‘‘
میں مسیح کی کانٹوں کے تاج پر بے شمار خیالات سامنے لا سکتا ہوں۔ مگر آج کی رات ہمارے پاس اُن میں سے صرف چند ایک کے لیے ہے۔
I۔ پہلی بات، یہ کوئی عام انسان نہیں تھا جس کو اُنہوں نے کانٹوں کا تاج پہنایا تھا۔
یہ تثلیث کی دوسری ہستی تھا، انسان جسم میں انتہائی خُدا، خُدا کا وہ متجسم کلمہ جو ہمارے درمیان نیچے خیمہ زن ہوا!
’’ابتدا میں کلام تھا اور کلام خدا کے ساتھ تھا اور کلام ہی خدا تھا۔ کلام شروع میں خدا کے ساتھ تھا۔ سب چیزیں اُسی کے وسیلہ سے پیدا کی گئیں اور کوئی چیز بھی ایسی نہیں جو اُس کے بغیر وجود میں آئی ہو‘‘ (یوحنا 1:1۔3).
’’اور کلام مجّسم ہوا اور ہمارے درمیان خیمہ زن ہُوا اور ہم نے اُس میں باپ کے اکلوتے بیٹے کا سا جلال دیکھا جو فضل اور سچائی سے معمور تھا‘‘ (یوحنا 1:14).
’’اور جب اُنہوں نے کانٹوں کا ایک تاج بنا لیا تو اُنہوں نے وہ اُس کے سر پر رکھا۔‘‘ (متی27:29)
دیکھیں یسوع کس قدر صبر سے کھڑا ہے،
اس قدر ہولناک جگہ پر ذلت کی حالت میں!
جہاں گنہگاروں نے قادرِ مطلق کے ہاتھوں کو باندھ دیا،
اور اپنے خالق کے منہ پر تھوک دیا۔
کانٹوں سے اُس کی پیشانی پر گہرے گھاؤ کے ساتھ،
بدن کے ہر حصّے پر خون کی دھاریں بہہ رہی تھیں،
یسوع کی کمر پر گِرہ دار کوڑوں کی ضربیں تھیں،
لیکن اُس کے دل کو تیز کوڑوں نے چیر دیا تھا۔
(’’ اُس کے شدید دُکھ His Passion ‘‘ شاعر جوزف ہارٹ، 1712۔1768؛ ڈاکٹر ہائیمرز سے ترمیم کیا ہوا؛ ’’’اِس شام زیتون کی صلیب پر
Tis Midnight, and on Olive’s Brow‘‘)۔
گنہگاروں نے خُدائی انسان یسوع مسیح کے قادرِ مطلق ہاتھوں کو باندھ دیا تھا! اُنہوں نے خُدا بیٹے کے منہ پر تھوکا تھا! اُنہوں نے مجسم خُدا کی پیشانی پر خونی گھاؤ ڈالے – اور نسل انسانی کے نجات دہندہ کی کمر پر کوڑے برسائے! اُنہوں نے یسوع مسیح کے سر کے اوپری حصے کی کھال کو ایک ظالم کانٹوں کے تاج کے ساتھ چھید ڈالا تھا!
ہائے مقدس سربراہ، اب زخمی ہے،
غم اور شرمندگی کے وزن سے جُھکا ہوا؛
اب حقارت آمیزی کے ساتھ گھرا ہوا
کانٹوں کے ساتھ، تیرا واحد تاج…
ہائے مجھے ہمیشہ کے لیے اپنا لے؛
اور اگر میں مرنے بھی لگوں،
خُداوندا، مجھے کبھی بھی، ہرگز نہیں
تیرے لیے میری محبت کو مرنے نہ دینا۔
(’’ہائے مقدس سربراہ، اب زخمی ہے O Sacred Head, Now Wounded،
‘‘ جرمنی سے ترجمہ کیا جیمس ڈبلیو۔ الیگژینڈر James W. Alexander نے، 1804۔1859)۔
’’اور جب اُنہوں نے کانٹوں کا ایک تاج بنا لیا تو اُنہوں نے وہ اُس کے سر پر رکھا۔‘‘ (متی27:29)
II۔ دوسری بات، مسیح کے کانٹوں کے تاج کی منظرکشی پرانے عہد نامے کے صحائف میں تھی۔
میتھیو ھنری Mathew Henry نے کہا، مسیح، اپنی ذلت میں کانٹوں کا تاج پہنے ہوئے، اُس پیشن گوئی کا پورا کیا جانا تھا، ’’ابرہام کے مینڈھا جس کے سینگ جھاڑیوں میں پھنسے ہوئے تھے اور جسے اضحاق کے بجائے سوختنی قربانی پر چڑھایا‘‘ (تمام بائبل پر میتھیو ھنری کا تبصرہ Mathew Henry’s Commentary on the Whole Bible، ھینڈریکسن پبلیشرز Hendrickson Publishers، دوبارہ اشاعت 1991، جلد پنجم، صفحہ342؛ متی27:29 پر غور طلب بات)۔
’’اور ابرہام نے نگاہ اُٹھائی اور اُس نے وہاں ایک مینڈھا دیکھا جس کے سینگ جھاڑیوں میں پھنسے ہُوئے تھے۔ اُس نے جاکر اُس مینڈھے کو پکڑا اور اُسے اپنے بیٹے کی بجائے سوختنی قربانی کے طور پر چڑھایا‘‘ (پیدائش 22:13).
وہاں موریاہ کے پہاڑ پر ابرہام نے ایک مینڈھا دیکھا جس کے سینگ جھاڑیوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ ابرہام نے مینڈھے کو پکڑا اور اِسے ’’سوختنی قربانی‘‘ کے طور پر اپنے بیٹے اضحاق کی جگہ پر چڑھایا۔ وہ لفظ ’’کانٹے دارthicket‘‘ ایک عبرانی لفظ سے ترجمہ کیا گیا ہے جس کا مطلب کانٹوں کے ساتھ ایک ’’کانٹے دار گُلاب‘‘ ہوتا ہے (ٹریپ Trapp، ibid. پیدائش22:13 پر غور طلب بات)۔ بالکل ایسے ہی، خُدا کے بیٹے کو، کانٹوں کا تاج پہنایا گیا جو اُس مینڈھے کی مانند منظر کشی کرتا ہے۔ جان ٹریپ نے کہا، ’’جیسے خُدا نے ایک دوسری قربانی کا انتظام کیا تھا… ابرہام کے لیے، تاکہ وہ اپنے بیٹے کو بچا پائے، جو کہ ایک مینڈھے میں تھی… کانٹوں میں پھنسا ہوا: یوں خُدا نے دُنیا کی نجات کے لیے ایک قربانی مہیا کی تھی، مسیح جو وہ بےداغ برّہ تھا؛ جس کے سر پر کانٹوں کا تاج پہنایا گیا [تھا]‘‘ (ٹریپ Trapp، ibid.، پیدائش22:13 پر غور طلب بات)۔
’’اور جب اُنہوں نے کانٹوں کا ایک تاج بنا لیا تو اُنہوں نے وہ اُس کے سر پر رکھا۔‘‘ (متی27:29)
یسوع، آپ کے متبادل نے مصائب برداشت کیے اور پھر آپ کی جگہ آپ کے گناہوں کی مکمل ادائیگی کرنے کے لیے مرا۔ جہنم میں آپ کے جانے کے بجائے آپ کے گناہوں کے لیے یسوع کوڑے کھانے کی اذیت سے، کانٹوں کے تاج کی تکیلف سے اور صلیب پر مرنے سے گزرا – آپ کے متبادل کی حیثیت سے – آپ کی جگہ پر – آپ کے گناہ کے خلاف خُدا کے قہر و غضب سے آپ کو بچانے کے لیے۔ جی ہاں، یسوع نے آپ کی جگہ پر مصائب برداشت کیے اور مرا۔
’’لیکن وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھائل کیا گیا، اور ہماری بداعمالی کے باعث کُچلا گیا، جو سزا ہماری سلامتی کا باعث ہُوئی وہ اُس نے اُٹھائی، اور اُس کے کوڑے کھانے سے ہم شفایاب ہُوئے‘‘ (اشعیا 53:5).
’’… جب ہم گنہگار تھے تو مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قربان کردی۔ پس جب ہم نے مسیح کے خُون بہانے کے باعث راستباز ٹھہرائے جانے کی توفیق پائی تو ہمیں اور بھی زیادہ یقین ہے کہ ہم اُس کے وسیلہ سے غضب اِلہٰی سے ضرور بچیں گے‘‘ (رومیوں 5:8۔9).
کس طرح کانٹے دار خون کے دھبوں سے بھرا تاج
مسیح کے خوبصورت سر میں گھونپا گیا!
کس طرح وہ کیل جنہوں نے اُن ہاتھوں اور پیروں کو بے رحمانہ تشّدد کے ساتھ چھیدا [ٹھونکے گئے]!
بے رحمانہ تشّدد کے ساتھ [ٹھونکے گئے]!
بے رحمانہ تشّدد کے ساتھ [ٹھونکے گئے]!
اوہ، اے تمام لوگو جن میں
گناہ کے موذی دھبے پائے جاتے ہیں؛
آؤ، اُس کے تمام نجات دلانے والے خون میں دھو لو،
اور تم پاک صاف ہو جاؤ گے،
اور تم پاک صاف ہو جاؤ گے۔
(’’یسوع زخمی Jesus Wounded‘‘ شاعر ایڈورڈ کیسویل Edward Caswell، 1849؛ بطرز شاہانہ مٹھاس تخت پر بیٹھتی ہے Majestic Sweetness Sits Enthroned‘‘)۔
کھڑے ہوں اور اِسے گائیں! میرے پیچھے پیچھے!
III۔ تیسری بات، مسیح کا کانٹوں کا تاج ظاہر کرتا ہے کہ اُس کی بادشاہی اِس دُنیا کی نہیں ہے۔
’’اور پھر کانٹوں کا تاج بنا کر اُس کے سر پر رکھا اور اُس کے داہنے ہاتھ میں ایک سرکنڈا تھما دیا اور اُس کے سامنے گھٹنے ٹیک ٹیک کر اُس کی ہنسی اُڑانے لگے کہ اَے یہودیوں کے بادشاہ، آداب!‘‘ (متی 27:29).
قادرمطلق مجسم خُدا نے اُن رومی سپاہیوں کو اُس کے سر پر کانٹوں کے تاج کو دھکیلنے دیا، اور اُس کا مذاق اُڑانے دیا، اُس پر ٹھٹھے اُڑانے دیے – اور خون بہاتے نجات دہندہ کو ’’اے یہودیوں کے بادشاہ، آداب!‘‘ کہنے دیا۔
رومی گورنر، پینطُس پیلاطوس نے وہ تمسخر سُنا اور یسوع سے پوچھا،
’’کیا تُو یہودیوں کا بادشاہ ہے؟‘‘ (یوحنا 18:33).
یسوع نے اُسے جواب دیا،
’’میری بادشاہی اِس دنیا کی نہیں‘‘ (یوحنا 18:36).
اُس کی بادشاہی مستقبل میں آ رہی ہے جب ’’دُنیا کی بادشاہی ہمارے خُداوند اور اُس کے مسیح کی ہو چکی ہوگی‘‘ (مکاشفہ11:15)۔ آج وہ اُن کے دِلوں پر حکومت کر رہا ہے جو اُس کے پاس جاتے ہیں اور اُس سے محبت کرتے ہیں۔ اُس نے تکلیفیں برداشت کیں تاکہ ہم زندہ رہ پائیں!
’’اور پھر کانٹوں کا تاج بنا کر اُس کے سر پر رکھا اور اُس کے داہنے ہاتھ میں ایک سرکنڈا تھما دیا اور اُس کے سامنے گھٹنے ٹیک ٹیک کر اُس کی ہنسی اُڑانے لگے کہ اَے یہودیوں کے بادشاہ، آداب!‘‘ متی 27:29).
اُس کے لیے نہ سونے کا نہ چاندی کا کوئی تاج تھا،
اُس کے سر پر رکھنے کےلیے کوئی سرتاج نہیں تھا؛
لیکن خُون نے اُس کی پیشانی آراستہ کی اور یہ داغ جو اُس نے سہا اُس نے قابل قدر کیا
اور جو تاج اُس نے پہنا وہ اُسے گنہگاروں نے عطا کیا۔
ایک کٹھن صلیب اُس کا تخت بنی،
اُس کی بادشاہی صرف دلوں ہی پر تھی؛
اُس نے اپنا پیار سُرخی مائل لال رنگ میں لکھا،
اور اپنے سر پر کانٹوں سے بنا تاج پہنا۔
اُس نے ہاتھی دانت کے تخت پر حکومت نہیں کی تھی،
وہ کلوری کی صلیب پر مرا تھا؛
گنہگاروں کے لئے اُس نے وہاں جو تمام شمار کیا مگر نقصان ہوا،
اور اُس نے صلیب پر سے اپنی بادشاہت کا جائزہ لیا۔
کھٹن صلیب اُس کا تختِ شاہی بن گئی،
اُس کی بادشاہت صرف دلوں میں تھی؛
اُس نے اپنا پیار سُرخی مائل لال رنگ میں لکھا،
اور اپنے سَر پر کانٹوں کا تاج پہنا۔
(’’کانٹوں کا تاج‘‘A Crown of Thorns شاعر عرا ایف. سٹین فِل Ira F. Stanphill، 1914۔1993).
کھڑے ہو جائیں اور کورس میرے ساتھ گائیں!
کھٹن صلیب اُس کا تختِ شاہی بن گئی،
اُس کی بادشاہت صرف دلوں میں تھی؛
اُس نے اپنا پیار سُرخی مائل لال رنگ میں لکھا،
اور اپنے سَر پر کانٹوں کا تاج پہنا۔
آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔
IV۔ چوتھی بات، مسیح کا کانٹوں کا تاج ظاہر کرتا ہے کہ وہ ہمارے لیے ایک لعنت بنا۔
’’اور جب اُنہوں نے کانٹوں کا ایک تاج بنا لیا تو اُنہوں نے وہ اُس کے سر پر رکھا۔‘‘ (متی27:29)
نیک اور ایمان سے بھرپور متھیو ھنری نے کہا کہ وہ تکالیف اور مسیح کے سر پر اُس کانٹوں کے تاج نے آدم کے گناہ کے ذریعے سے ہم پر لائی گئی لعنت کو شفا دی، کیونکہ خُدا نے آدم سے کہا تھا،
’’وہ [زمین] تیرے لیے کانٹے اور اونٹ کٹارے اُگائے گی‘‘ (پیدائش 3:18).
متھیو ھنری نے کہا،
کانٹے گناہ کے ساتھ ہی آ گئے تھے، اور وہ اُس لعنت کا حصے تھے جو گناہ کی پیداوار تھی، پیدائش3:18۔ اِس لیے مسیح، ہمارے لیے ایک لعنت ٹھہرایا اور ہم پر سے اُس لعنت کو ہٹانے کے لیے اُن کانٹوں کے … اُس درد کو محسوس کیا اور مرا (ibid.)۔
کتنا شاندار خیال! مسیح نے اپنے سر پر کانٹوں کا تاج آدم کے گناہ سے نسل انسانی پر لائی گئی لعنت کو ہٹانے کے لے پہنا! بائبل کہتی ہے،
’’مسیح نے جو ہمارے لیے لعنتی بنا، ہمیں مول لے کر شریعت کی لعنت سے چھڑا لیا کیونکہ لکھا ہے کہ جو کوئی لکڑی پر لٹکایا گیا وہ لعنتی ہے‘‘ (گلِتیوں 3:13).
اوہ، بابرکت نجات دہندہ، تو ہماری جگہ پر لعنتی ٹھہرایا گیا جب تو نے اِس قدر تکلیف برداشت کی، درد اور اذیت میں، ہمیں بچانے کے لیے! تیری دوسری تکالیف کے درمیان، تو نے واقعی میں کانٹوں کا تاج ہمیں گناہ کی لعنت سے مخلصی بخشنے کے لیے پہنا! ہم کس قدر دعا مانگتے ہیں کہ کچھ جو آج کی رات یہاں پر گمراہ ہیں تیرے پاس سادہ ایمان کے ساتھ آئیں اور تیرے قیمتی خون کے وسیلے اپنے گناہوں سے پاک صاف ہو جائیں! آمین
کھٹن صلیب اُس کا تختِ شاہی بن گئی،
اُس کی بادشاہت صرف دلوں میں تھی؛
اُس نے اپنا پیار سُرخی مائل لال رنگ میں لکھا،
اور اپنے سَر پر کانٹوں کا تاج پہنا۔
مہربانی سے کھڑے ہوں اور اِسے میرے ساتھ گائیں!
کھٹن صلیب اُس کا تختِ شاہی بن گئی،
اُس کی بادشاہت صرف دلوں میں تھی؛
اُس نے اپنا پیار سُرخی مائل لال رنگ میں لکھا،
اور اپنے سَر پر کانٹوں کا تاج پہنا۔
اگر اِس واعظ نے آپ کو برکت بخشی ہے تو مہربانی سے ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای۔میل بھیجیں اور اُنھیں بتائیں – (یہاں پر کلک کریں) rlhymersjr@sbcglobal.net۔ آپ کسی بھی زبان میں ڈاکٹر ہائیمرز کو خط لکھ سکتے ہیں، مگر اگر آپ سے ہو سکے تو انگریزی میں لکھیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.
یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔
واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت ڈاکٹر کرھیٹن ایل۔ چعین Dr. Kreighton L. Chan نے کی تھی: متی27:27۔31.
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
نے گایا تھا: ’’کانٹوں کا تاج‘‘A Crown of Thorns (شاعر عرا ایف. سٹین فِل
Ira F. Stanphill، 1914۔1993).
لُبِ لُباب اُس کا کانٹوں کا تاج HIS CROWN OF THORNS ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے ’’اور جب اُنہوں نے کانٹوں کا ایک تاج بنا لیا تو اُنہوں نے وہ اُس کے سر پر رکھا، اور اُس کے داہنے ہاتھ میں ایک سرکنڈا تھما دیا: اور اُس کے سامنے گُھٹنے ٹیک ٹیک کر اُس کی ہنسی اُڑانے لگے کہ اے یہودیوں کے بادشاہ، آداب! وہ اُس پر تھوکتے تھے اور سرکنڈا لے کر اُس کے سر پر مارتے تھے‘‘ (متی27:29۔30)۔ (یوحنا19:1) I. پہلی بات، یہ کوئی عام انسان نہیں تھا جس کو اُنہوں نے کانٹوں کا تاج پہنایا تھا، II. دوسری بات، مسیح کے کانٹوں کے تاج کی منظرکشی پرانے عہد نامے کے صحائف میں تھی، پیدائش22:13؛ اشعیا53:5؛ III. تیسری بات، مسیح کا کانٹوں کا تاج ظاہر کرتا ہے کہ اُس کی بادشاہی اِس دُنیا کی نہیں ہے، یوحنا18:33، 36؛ مکاشفہ11:15 . IV. چوتھی بات، مسیح کا کانٹوں کا تاج ظاہر کرتا ہے کہ وہ ہمارے لیے ایک لعنت بنا، پیدائش3:18؛ گلِتیوں3:13 . |