اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
کشتی کا تشبیہاتی مطالعہ( پیدائش کی کتاب پر واعظ # 44 ) ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
لاس اینجلز کی پبتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ ’’صرف نُوح باقی بچا اور وہ جو اُس کے ساتھ کشتی میں تھے‘‘ |
آپ یہ احساس کیے بغیر وقت کی کسی بھی حد تک بائبل کا مطالعہ نہیں کر سکتے کہ کشتی مسیح کی ایک تشبیہہ ہے، نجات دہندہ کی ایک علامتی یا اصلی تشبیہاتی تصویر ہے۔ ہمیں 1۔پطرس3:20۔21 میں کشتی کی اصلی تشبیہہ کے بارے میں خصوصی طور پر بتایا گیا ہے۔
’’یہ اُن لوگوں کی رُوحیں ہیں جنہوں نے نُوح کے زمانہ میں خدا کی نافرمانی کی تھی۔ حالانکہ خدا نے صبر کرکے اُنہیں توبہ کرنے کا موقع بخشا تھا۔ اُس وقت نُوح کشتی تیار کررہا تھا جس میں صرف آٹھ اشخاص سوار ہو کر پانی سے صحیح سلامت بچ نکلے تھے۔ جو بپتسمہ یسُوع مسیح کے جی اُٹھنے کے وسیلہ سے اب تمہیں بچاتا ہے اُسی پانی کے مشابہ ہے (یہ نہیں کہ تمہارے جسم کی گندگی دھُل جاتی ہے بلکہ تُم نیک نیّتی کے ساتھ خدا کی آرزو کرنے لگتے ہو)‘‘ (1۔ پطرس 3:20۔21).
اِس حوالے کے بارے میں ڈاکٹر ھنری ایم مورس Dr. Henry M. Morris نے کہا،
یہ آٹھ جانیں (نوح، اُس کے تین بیٹے، اور چار بیویاں) ’’پانی سے بچائے گئے‘‘ تھے (اِس کا ترجمہ یوں بھی کیا جا سکتا ہے کہ ’’پانی کے ذریعے سے‘‘) اِس سمجھ کے ساتھ کہ وہ موذی اخلاقی اور روحانی آلودگی جس نے شیطانی حملے کے بعد انتہائی قدیم دُنیا کو ڈھانپ رکھا تھا اُس سے بچائے گئے تھے۔ پانیوں نے اُن کی حفاظتی کشتی کو اُٹھائے رکھا تھا، حالانکہ جیسے کہ انہی پانیوں نے قدیم دُنیا اور اُن کی قدیم زندگیوں کو ختم کیا تھا (ھنری ایم۔ مورس، پی ایچ۔ ڈی۔ Henry M. Morris, Ph.D.، دفاع کرنے والے کا مطالعہ بائبل The Defender’s Study Bible، عالمگیری اشاعتی خانہ World Publishing، اشاعت 1985، 1۔پطرس3:20 پر ایک غور طلب بات)۔
ڈاکٹر ڈبلیو اے۔ کرسویل Dr. W. A. Criswell نے کہا کہ 1۔پطرس3:21 میں اصطلاح ’’اُسی کے مشابہ‘‘ (یونانی میں) ’’اینٹی ٹوپان antitupon ہے جس کا اِرتقاء انگریزی کےلفظ ’شبیہہ‘ میں ہوتا ہے‘‘ (کرسویل مطالعۂ بائبل The Criswell Study Bible، تھامس نیلسن پبلشرز Thomas Nelson Publishers، اشاعت 1979، 1۔پطرس3:20۔21 پر ایک غور طلب بات)۔ یوں، دونوں ہی سیلاب اور کشتی 1۔پطرس3:20۔21 میں مسیح کی تشبیہہ کے طور پر پیش کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر ھنری ایم۔ مورس نے کہا،
یوں دونوں سیلاب، اُس کی حفاظتی اور بپتسماتی کشتی کے ساتھ، اور دفن کر دینے والے پانیوں میں سے اِس کا ظہور، مسیح کے مرنے اور مُردوں میں سے جی اُٹھنے کی شاندار حقیقت اُسی کے مشہابہ [یا تشبیہات] ہونے کےساتھ ساتھ گناہ کے لیے موت اور ایماندار کے لیے نئی زندگی ہیں (دفاع کرنے والے کا مطالعہ بائبل The Defender’s Study Bible، 1۔پطرس3:21 پر ایک غور طلب بات)۔
’’صرف نُوح باقی بچا اور وہ جو اُس کے ساتھ کشتی میں تھے‘‘ (پیدائش 7:23).
میں آپ کو سات طرح سے بتانے جا رہا ہوں کہ کیسے کشتی خُداوند یسوع مسیح کی نشان دہی، یا تشبیہہ پیش کرتی ہے۔ موازنے کے یہ سات نکات آرتھر ڈبلیو۔ پنک Arthur W. Pink (موڈی پریس Moody Press, 1950) کی تضنیف پیدائش میں جگمگاہٹیں Gleanings in Genesis میں سے بڑھائے، دوبارہ ترتیب دئیے گئے اور کچھ نہ کچھ سادہ کیے گئے ہیں، صفحات 103۔109)۔
1۔ اوّل، کشتی مسیح میں نجات کی خُدا کی پروردگاری کو ظاہر کرتی ہے۔
خُدا نے نوح سے کہا،
’’میں سب لوگوں کا خاتمہ کرنے کو ہُوں کیونکہ زمیں اُن کی وجہ سے ظلم سے بھر گئی ہے۔ اور، دیکھ، میں اِنہیں زمین کے ساتھ تباہ و برباد کر ڈالوں گا۔ لہٰذا تو گوپھر کی لکڑی کی ایک کشتی بنا؛ کشتی میں کمرے بنانا اور اُسے اندر اور باہر سے رال سے پُوت دینا‘‘ (پیدائش 6:13۔14).
سیلاب کے آنے سے قبل ہی، خُدا نے فرمان جاری کر دیا تھا کہ نوح اور اُس کے خاندان کو کشتی میں بچنا چاہیے۔ نوح کو کہا گیا تھا کہ پانی کا ایک قطرہ گرنے سے پہلے اِس کی تعمیر کرے۔ لہٰذا، اِس لیے بھی، مسیح کے ذریعے سے نجات کوئی ایسی بات نہیں تھی جو خُدا نے انسان کے گناہ کرنے کے بعد سوچی تھی۔ دائمیت سے پہلے ہی خُدا نے خود کے لیے لوگوں کی مخلصی کے لیے اِرادہ کر لیا تھا، اور اِسی لیے، خُدائے قادر کی مشاورت میں، مسیح، بنائے عالم سے ذبح کیا ہوا برّہ‘‘ تھا‘‘ (مکاشفہ13:8)۔ کشتی نوح کی نجات کے لیے خُدا کی پرودگاری تھی، جس طرح مسیح گنہگاروں کی نجات کے لیے خُدا کی پروردگاری ہے، اور ایسا ہی خُدا کے ذہن میں ’’بنائے عالم‘‘ سے رہا ہے۔
’’صرف نُوح باقی بچا اور وہ جو اُس کے ساتھ کشتی میں تھے‘‘ (پیدائش 7:23).
2۔ دوئم، کشتی ظاہر کرتی ہے کہ ہم مسیح ہمارے متبادل کے ذریعے سے خُدا کے قہر و غضب سے معاف کر دیے گئے ہیں۔
نوح کی کشتی حفاظت کی ایک جگہ تھی۔ اِس نے اُس کے باسیوں کو گناہ سے بھرپور دُنیا پر خُدا کے اُمڈتے ہوئے قہروغضب سے محفوظ رکھا تھا۔ یہ مسیح کے خُدا کی حمایت کو دوبارہ پانے کے لیے گناہ کے لیے کفاراتی عمل کی بات کرتا ہے،
’’مگر اُس کے فضل کے سبب اُس مخلصی کے وسیلہ سے جو یسُوع مسیح میں ہے مُفت راستباز ٹھہرائے جاتےہیں۔ خدا نے یسُوع کو مُقرّر کیا کہ وہ اپنا خُون بہائے اور اِنسان کے گناہ کا کفارہ بن جائے اور اُس پر ایمان لانے والے فائدہ اُٹھائیں‘‘ (رومیوں 3:24:25).
’’وہ ہمارے گناہوں کا کفّارہ ہے‘‘ (1۔ یوحنا 2:2).
’’اُس نے ہم سے محبّت کی اور اپنے بیٹے کو بھیجا تاکہ وہ ہمارے گناہوں کا کفّارہ ہو‘‘ (1۔ یوحنا 4:10).
ڈاکٹر ڈبلیو۔ اے۔ کرسویل نے گناہ کے کفارے سے تعلق رکھتے ہوئے کہا، کہ یہ یونانی لفظ ’’ھیلاسٹیرئین hilasterion‘‘ سے نکلتا ہے۔ ڈاکٹر کرسویل نے کہا، یہاں پر کنگ جیمس نسخے KJV کے مترجم لفظ ’’گناہ کا کفارہ propitiation‘‘ کی تشریح کرنے میں بالکل دُرست ہیں ... گناہ کا کفارہ صلیب پر مسیح کا عمل ہے جس میں وہ گناہ کے خلاف خُدا کی راستبازی کے تقاضوں کا سامنا کرتا ہے ... خُدا کے انصاف کی ضروریات کے لیے باعث اطمینان ہے‘‘ (کرسویل کا مطالعہ بائبل The Criswell Study Bible، تھامس نیلسن بپلشرز Thomas Nelson Publishers، 1979، رومیوں3:25 پر غور طلب ایک بات)۔ اشعیا نبی گناہ کے کفارے کے معنی کو شکل کے لحاظ سے ظاہر کرتا ہے، جب وہ مسیح کے بارے میں کہتا ہے،
’’یہ خداوند کی مرضی تھی کہ اُسے کُچلے اور غمگین کرے، اور حالانکہ خداوند اُس کی جان کو گناہ کی قُربانی قرار دیتا ہے‘‘ (اشعیا 53:10).
صلیب پر گناہوں کے کفارے کے اپنے عمل میں، مسیح نے خُدا کے قہر و غضب کو جھیلا تھا۔ خُدا نے اُس کو ہماری جگہ پر کُچلا تھا۔ خُدا نے ہماری جگہ پر اُس کو رنج میں مبتلا کیا تھا، اِس لیے خُدا کا قہر مسیح پر پڑا تھا اور سچے مسیحی پر نہیں پڑا تھا۔ یوں خُدا کے قہر کی تشفی صلیب پر مسیح کے ہمارے مصائب کو خود پر جھیلنے کے متبدلیاتی عمل کے ذریعے سے ہوئی، جہاں خُدا نے ہماری جگہ پر ’’اُس کو کُچلا‘‘ اور ’’اُس کو رنج میں مبتلا‘‘ کیا، جب وہ فیصلہ جو گنہگاروں پر نازل ہونا چاہیے تھا، مسیح پر صادر ہوا، جو ہمارے مصائب کو خود پر جھیلنے کا متبادل ہے۔ وہ سزا جو گناہ سے بھرپور انسان پر نازل ہونی تھی اُس کے بجائے مسیح پر نازل ہوئی۔
’’یہ خداوند کی مرضی تھی کہ اُسے کُچلے اور غمگین کرے، [ہماری جگہ پر، ہمارے متبادل کے طور پر] اور حالانکہ وہ [خداوند] اُس کی جان کو گناہ کی قُربانی قرار دیتا ہے‘‘ (اشعیا 53:10).
پس صلیب پر مسیح کے ہمارے مصائب کو خود پر جھیلنے کے متبدلیاتی عمل کا مطلب ہوتا ہے کہ اُس کو خُدا کی طرف سے سزا ملی تھی، اور اُس نے ایک متبادل کے طور پر، خُدا کے قہر کو جانا تھا، گنہگاروں کی جگہ ایک متبادل کے طور پر کھڑے رہتے ہوئے جو نجات پاتے ہیں کیونکہ مسیح نے گنہگاروں کی جگہ خود پر خُدا کے قہر کو برداشت کیا جو صلیب پر مسیح کے متبدلیاتی عمل کے ذریعے سے خُدا کے ساتھ صلح کراتا ہے۔
اِس کی یقینی طور پر تشبیہہ نوح کی کشتی میں پائی جاتی ہے۔ خُدا کا فیصلہ کشتی (مسیح کی تشبیہہ) پر نازل ہوا تھا نا کہ اُن پر جو کشتی میں تھے۔ وہ جو کشتی میں تھے اُن کی تشبیہہ تھے جو آج خُدا کے قہر سے محفوظ ہیں کیونکہ وہ مسیح میں ہیں، جیسا کہ نوح کشتی میں تھا۔ یوں، وہ خُدا کے قہر و غضب کے عتاب میں نہیں آ سکتے کیونکہ یہ اُن کے بجائے کشتی پر نازل ہوا تھا۔ کشتی مسیح کی کس قدر شاندار تصویر ہے۔ اِس نے سیلاب میں خُدا کے قہر و غضب کو جھیلا تھا، جب کہ نوح اور اُس کا خاندان اندر حفاظت سے تھے بالکل جیسے ایک سچا مسیحی محفوظ ہوتا ہے جب وہ ’’یسوع مسیح میں‘‘ ہوتا ہے (1۔کرنتھیوں1:30)۔ اُس پر جو ’’مسیح میں‘‘ ہوتا ہے کوئی فیصلہ صادر نہیں ہوسکتا کیونکہ خُدا کا ہمارے گناہوں کو خود پر جھیلنے کا قہر مسیح پر نازل ہوا تھا، نا کہ ایک سچے مسیحی پر، جو، نوح ہی کی طرح، مسیح میں محفوظ ہے – بالکل جیسے نوح کشتی میں محفوظ تھا۔ خُدا کا قہر مسیح پر نازل ہوتا ہے، بالکل جیسے خُدا کا قہر و غضب اُن کے مقابلے میں جو کشتی کے اندر تھے اِس کے بجائے کشتی پر نازل ہوا تھا، کیونکہ
’’چنانچہ جو مسیح یسوع میں ہیں اب اُن پر سزا کا حکم نہیں‘‘ (رومیوں 8:1).
اِس ہی وجہ سے،
’’صرف نُوح باقی بچا اور وہ جو اُس کے ساتھ کشتی میں تھے‘‘ (پیدائش 7:23).
وہ جو کشتی سے باہر تھے اُنہیں سیلاب کی پوری قوت کو برداشت کرنا پڑا تھا۔ خُدا کا قہر اُن پر انتہائی حد تک اُمڈ پڑا تھا کیونکہ وہ کشتی میں نہیں تھے۔ اِس لیے یہ اُن تمام کے لیے ہوگا جو ’’مسیح میں‘‘ نہیں ہیں جب خُدا کا فیصلہ اُن پر صادر ہوتا ہے۔
3۔ سوئم، کشتی ظاہر کرتی ہے کہ نجات پانے کے لیے مسیح واحد ذریعہ ہے۔
پیدائش 6:16 پر نظر ڈالیں۔
’’اور کشتی کا دروازہ کشتی کے پہلو میں رکھنا‘‘ (پیدائش 6:16).
کشتی میں صرف ایک ہی دروازہ تھا۔ اُن تمام کو اُس ایک ہی دروازے میں سے گزر کر کشتی میں داخل ہونا پڑتا تھا۔ ایک ہی دروازہ تھا جو اُس میں تھا۔ نوح اور اُس کا خاندان، اور اُن کے ساتھ ساتھ تمام کے تمام جانوروں کو اُس ہی واحد دروازے میں سے گزر کر کشتی میں داخل ہونا پڑتا تھا۔
اِسی ہی طرح، یہ اِس حقیقت کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ آنے والے قہر سے بچنے کے لیے وہاں پر واحد ایک ہی راستہ تھا۔ یسوع نے کہا،
’’میرے وسیلہ کے بغیر کوئی باپ کے پاس نہیں آتا‘‘ (یوحنا 14:6).
کشتی کے لیے ایک دروازہ تشبیہہ ہے۔ اُسکی شبیہہ مسیح ہے، جس نےکہا،
’’دروازہ میں ہُوں۔ اگر کوئی میرے ذریعہ داخل ہوتو وہ نجات پائے گا‘‘ (یوحنا 10:9).
یہ بھی غور کریں کہ کشتی کا دروازہ ’’پہلومیں رکھا گیا‘‘ تھا (پیدائش6:16)۔ یقینی طور پر یہ صلیب پر مسیح کے ’’پہلو‘‘ کو چھیدے جانے کی جانب اشارہ کرتا ہے۔
’’مگر سپاہیوں میں سے ایک نے اپنا نیزہ لے کر یسُوع کے پہلو میں مارا‘‘ (یوحنا 19:34).
یہ تجویز کرتا ہے کہ خُدا کے دِل تک پہنچنے کا راستہ اب قصوروار اور تباہ حال گنہگاروں کے لیے کھلا ہے۔
’’صرف نُوح باقی بچا اور وہ جو اُس کے ساتھ کشتی میں تھے‘‘ (پیدائش 7:23).
4۔ چہارم۔ کشتی مسیح کے کفارے کو ظاہر کرتی ہے۔
پیدائش6:14 پر دوبارہ نظر ڈالیں،
’’لہٰذا تُو گوپھر کی لکڑی کی ایک کشتی بنا۔ اُس میں کمرے بنانا اور اُسے اندر اور باہر سے رال سے پوت دینا‘‘ (پیدائش 6:14).
لفظ ’’پچ pitch‘‘ عبرانی کے لفظ ’’کاپھار kaphar‘‘ سے ترجمہ کیا گیا ہے، جس کا مطلب ’’چُھپانا‘‘ ہوتا ہے۔ کنگ جیمس بائبل میں ’’کاپھار‘‘ کا ترجمہ ’’کفارہ ادا کرنے کےلیے‘‘ سترہ مرتبہ کیا گیا ہے۔ ’’کاپھار‘‘ کا سادہ سا مطلب ’’ڈھانپنا یا چُھپانا‘‘ ہوتا ہے۔ کفارہ مسیح کے خون کے ذریعے سے ہوا تھا، جو گناہ کو پردہ فراہم کرتا ہے۔ گناہ کو مسیح کے خون کے ذریعے سے ڈھانپنا چاہیے۔ نئے عہد نامے میں، رومیوں4:7 زبور 32 سے ایک حوالہ پیش کرتی ہے،
’’مبارک ہیں وہ جن کی خطائیں بخشی گئیں، اور جن کے گناہوں پر پردہ ڈالا گیا‘‘ (رومیوں 4:7).
رومیوں 4:7 پر تبصرہ کرتے ہوئے آر۔ سی۔ ایچ۔ لینسکی R. C. H. Lenski نے کہا،
یہ بابرکت عمل اِس قدر عظیم ہےکہ داؤد ایک اور اصطلاح کا اضافہ کرتا ہے: ’’ڈھانپ دئیے گئے تھے‘‘ ... خیال یہ نہیں ہے کہ کسی شے کے نیچے چھپایا گیا جو کہ شاید کھینچا جائے؛ اور گناہ آخرکار منظر عام پر آ جائیں گے، بلکہ ہمیشہ کے لیے خُدا کی نظروں سے چھپا دیے جائیں۔ کس قسم کا غلاف ممکنہ طور پر ایسا کر سکتا ہے؟ مسیح کا خون، ہماری رحم کی نشست (آر۔ سی۔ ایچ۔ لینسکی، پی ایچ۔ ڈی۔ R. C. H. Lenski, Ph. D.، رومیوں کے نام مقدس پولوس رسول کے مراسلے کی تاویل The Interpretation of St. Paul’s Epistle to Romans، اوگسبرگ اشاعتی گھر Augsburg Publishing House، اشاعت 1961، صفحات 298۔299)۔
جب آپ مسیح کے پاس آتے ہیں تو آپ کے گناہ اُس کے خون سے ڈھانپے جاتے ہیں، جیسا کہ نوح کی کشتی کو رال سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔ اور یوں،
’’صرف نُوح باقی بچا اور وہ جو اُس کے ساتھ کشتی میں تھے‘‘ (پیدائش 7:23).
5۔ پنجم، کشتی مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے اور آسمان پر اُٹھائے جانے کو ظاہر کرتی ہے۔
کشتی کی تشبیہاتی تعلیم گناہوں کے کفارے سے پرے مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے تک پہنچتی ہے۔ پیدائش8:4 پر نظر ڈالیں۔
’’اور ساتویں مہینہ کے سترھویں دِن کشتی اراراط کے پہاڑوں میں ایک چوٹی پر ٹِک گئی‘‘ (پیدائش 8:4).
سیلاب کے اختتام پر، کشتی کوہ اراراط پر ٹِک گئی تھی۔ اُس پہاڑ کی چوٹی پر کشتی کی حتمی آرام کی جگہ تھی۔ یہ مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کی طرف اشارہ کرتی ہے، جو ’’آسمان پر چڑھ گیا‘‘ (افسیوں4:8)، ’’جہاں مسیح خُدا کے دائیں طرف بیٹھا ہوا ہے‘‘ (کلسیوں3:1)۔ کشتی کی آخری آرام گاہ ایک پہاڑکی چوٹی تھی، جو اُس اوپر کی جگہ کی تشبیہہ کرتی ہے، جہاں خداوند یسوع مسیح اب خُدا باپ داھنے کے ہاتھ پر بیٹھا ہے۔
6۔ ششم، کشتی اُن کی مکمل حفاظت کو ظاہر کرتی ہے جو مسیح میں ہیں۔
نوح اور اُس کےخاندان کو اپنے آپ کی حفاظت نہیں کرنی پڑی تھی۔ وہ سیلاب سے جس میں پانی داخل نہیں ہو سکتا تھا اُس کشتی سے بچائے گئے تھے کیونکہ وہ ’’اندر اور باہر سے رال سے پوتی ہوئی‘‘ تھی (پیدائش6:14)۔ اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کتنی شدید بارش ہوئی تھی، یا پانی کتنا چڑھ گیا تھا، وہ تمام جو کشتی کے اندر تھے محفوظ تھے۔ یہ خاص طور پر مسیح میں تبدیل ہونے والے کی دائمی حفاظت کی بات کرتی ہے۔ جیسا کہ نوح اور اُس کا خاندان کشتی میں محفوظ تھے، اِس ہی طرح، ’’تمہاری زندگی مسیح کے ساتھ خُدا میں محفوظ ہے‘‘ (کلسیوں3:3)۔ ایک مرتبہ جب آپ ’’یسوع مسیح میں‘‘ ہیں (1۔کرنتھیوں1:30) تو آپ اپنی نجات کو کھو نہیں سکتے ہیں!
’’چنانچہ جو مسیح یسوع میں ہیں اب اُن پر سزا کا حکم نہیں‘‘ (رومیوں 8:1).
پیدائش7:16 پر نظر ڈالیں،
’’خدا کے نُوح کو دئیے ہُوئے حکم کے مطابق جو جاندار اندر آئے وہ نر اور مادہ تھے۔ تب خداوند نے کشتی کا دروازہ بند کردیا‘‘ (پیدائش 7:16).
جب نوح کشتی میں ایک مرتبہ آ گیا تھا تو خود خُدا نے ’’اُس کو اندر بند کر دیا‘‘ یہ ایک کس قدر شاندار خیال ہے! ایک مرتبہ جب آپ مسیح میں داخل ہو جاتے ہیں، آپ ’’خدا کی قدرت کے ذریعے سے محفوظ کیے‘‘ جاتے ہیں (1۔پطرس1:5)۔
’’جو بیٹے پر ایمان لاتا ہے وہ ہمیشہ کی زندگی پاتا ہے‘‘ (یوحنا 3:36).
’’میں اُنہیں ہمیشہ کی زندگی دیتا ہُوں۔ اور وہ کبھی ہلاک نہ ہوں گے‘‘ (یوحنا 10:28).
’’وہ اپنی قدرت کے ذریعے اور تمہارے ایمان کے وسیلے سےتمہاری حفاظت کرتا ہے تاکہ تم نجات پا سکو جو آخری وقت میں ہونے والی ہے‘‘ (1۔ پطرس 1:5).
’’خدا کے نُوح کو دئیے ہُوئے حکم کے مطابق جو جاندار اندر آئے... تب خداوند نے کشتی کا دروازہ بند کردیا‘‘ (پیدائش 7:16).
’’صرف نُوح باقی بچا اور وہ جو اُس کے ساتھ کشتی میں تھے‘‘ (پیدائش 7:23).
7۔ ہفتم، کشتی ظاہر کرتی ہے اُس دعوت کو جو خُدا مسیح میں آنے کے لیے دیتا ہے۔
پیدائش 7:1 پر نظر ڈالیں۔
’’تب خداوند نے نُوح سے کہا: تُو اپنے پورے خاندان کے ساتھ کشتی میں چلاآ‘‘ (پیدائش 7:1).
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بائبل میں لفظ ’’چلا آ‘‘ پایا گیا ہے۔ باقی کے کلام پاک میں یہ پانچ سو سے زائد مرتبہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ انتہائی اہمیت کا حامل نظر آتا ہے کہ لفظ ’’چلا آ‘‘ پہلی مرتبہ یہیں پر ظاہر ہوتا ہے۔
’’تب خداوند نے نُوح سے کہا: تُو اپنے پورے خاندان کے ساتھ کشتی میں چلاآ‘‘ (پیدائش 7:1).
’’چلا جا‘‘ کا مطلب یہ ہوتا کہ خُدا نوح سے کہہ رہا تھا کہ اُس سے جُدا ہو جا۔ ’’چلا آ‘‘ ظاہر کرتا ہے کہ خُدا کشتی میں اُس کے ساتھ موجود ہوگا۔ یہ اُس بات کی عکاسی کرتا ہے جو یسوع نے انجیل میں کہا،
’’میرے پاس آؤ … اور میں تمہیں آرام بخشوں گا‘‘ (متی 11:28).
اِس لیے، آج صبح میری آپ سے وہی التجا ہے جو عرض خُدا نے نوح سے کی تھی۔ کشتی میں چلا آ۔ اُس نجات میں چلا آ جو مسیح مہیا کرتا ہے۔ یسوع میں چلا آ۔ آپ کے گناہ کا پردہ اُس کے خون میں ہو جائے گا۔ یسوع آپ کو خُدا کے فیصلے سے محفوظ رکھے گا۔ یسوع میں چلا آ۔ چلا آ اور بچایا جا۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.
یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔
واعظ سے پہلے دُعّا ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَین Dr. Kreighton L. Chan نے کی تھی: پیدائش7:16۔24.
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’یسوع، میں آتا ہوںJesus, I Come ‘‘ (شاعر ولیم ٹی۔ سلیپر William T. Sleeper، 1819۔1904)۔
لُبِ لُباب کشتی کا تشبیہاتی مطالعہ ( پیدائش کی کتاب پر واعظ # 44 ) ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
رف نُوح باقی بچا اور وہ جو اُس کے ساتھ کشتی میں تھے‘‘ (1۔ پطرس3:20۔21) 1. اوّل، کشتی مسیح میں نجات کی خُدا کی پروردگاری کو ظاہر کرتی ہے، پیدائش6:13۔14؛ مکاشفہ13:8۔ 2. دوئم، کشتی ظاہر کرتی ہے کہ ہم مسیح ہمارے متبادل کے ذریعے سے خُدا کے قہر و غضب سے معاف کر دیے گئے ہیں، رومیوں3:24۔25؛ 1۔ یوحنا2:2؛ 1۔ یوحنا4:10؛ اشعیا53:10؛ 1۔کرنتھیوں1:30؛ رومیوں8:1۔ 3. سوئم، کشتی ظاہر کرتی ہے کہ نجات پانے کے لیے مسیح واحد ذریعہ ہے، پیدائش 6:16؛ 10:9؛ 19:34۔ 4. چہارم۔ کشتی مسیح کے کفارے کو ظاہر کرتی ہے، پیدائش6:14؛ رومیوں4:7۔ 5. پنجم، کشتی مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے اور آسمان پر اُٹھائے جانے کو ظاہر کرتی ہے، پیدائش 8:4؛ افسیوں4:8؛ کلسیوں3:1۔ 6. ششم، کشتی اُن کی مکمل حفاظت کو ظاہر کرتی ہے جو مسیح میں ہیں، پیدائش 6:14؛ کلسیوں3:3؛ 1۔کرنتھیوں1:30؛ رومیوں8:1؛ پیدائش7:16؛ 1۔پطرس1:5؛ یوحنا3:36؛ 10:28۔ 7. ہفتم، کشتی ظاہر کرتی ہے اُس دعوت کو جو خُدا مسیح میں آنے کے لیے دیتا ہے، پیدائش7:1؛ متی11:28۔ |