اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
مسیح پیدائش کی کتاب کی تصدیق کرتا ہے(پیدائش کی کتاب پر واعظ # 9) ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ ’’اور اُس نے مُوسٰی سے لے کر سارے نبیوں کی باتیں جو اُس کے بارے میں پاک کلام میں درج تھیں، اُنہیں سمجھا دیں‘‘ (لوقا 24:27). |
ڈاکٹر ھنری ایم مورس Dr. Henry M. Morris نے کہا، ’’یہ معنی خیز بات ہے کہ جب بائبل کے عظیم ترین اُستاد – درحیقت کتاب کے مصنف نے – بائبل کی سچائیوں کی تعلیم دی، تو اُس نے ابتدا سے آغاز کیا۔ پیدائش بائبل کی ابتدائی ترین کتاب ہے، اور یہ انتہائی اہم ہے کہ ہم پیدائش میں خُدا کے الہٰام پر یقین کریں اور سمجھیں اگر ہم باقی کے کلام پاک کو سمجھنا ہوگا‘‘ (ھنری ایم۔ مورس، پی ایچ۔ ڈی۔ Henry M. Morris, Ph.D.، دفاع کرنے والوں کا مطالعۂ بائبل The Defender’s Study Bible، ورلڈ پبلیشرز World Publishers، 1995، لوقا24:27 پر غور طلب بات)۔
آئیے اُن بے شمار جگہوں پر غور کریں جہاں خُداوند یسوع مسیح نے پیدائش کی صداقت کا اِعلان کیا۔ مہربانی سے اپنی بائبل میں سے متی19:4۔6 کھولیں۔ یسوع نے کہا،
’’کیا تُم نے نہیں پڑھا کہ ابتدا میں خالق نے اُنہیں مرد اور عورت بنایا اور کہا، اِس سبب سے مرد اپنے والدین سے جدا ہو کر اپنی بیوی کے ساتھ رہے گا اور وہ دونوں ایک تن ہوں گے؟ لہٰذا وہ دو نہیں بلکہ ایک تن ہیں۔ اِس لیے جسے خدا نے جوڑا ہے اُسے اِنسان جدا نہ کرے‘‘ (متی 19:4۔6).
یہاں خُداوند یسوع مسیح پیدائش1:27 کی جانب نشاندہی کر رہا ہے، ’’اُس [خُدا] نے اُنہیں مرد اور عورت بنایا،‘‘ اور پیدائش2:24 کا حوالہ دیا،
’’ اِس سبب سے مرد اپنے والدین سے جدا ہو کر اپنی بیوی کے ساتھ رہے گا اور وہ دونوں ایک تن ہوں گے؟‘‘ (متی 19:5).
اب لوقا11:51 کھولیں۔ یہاں پر خُداوند یسوع مسیح نے کہا، ’’ھابل کے خون سے۔‘‘ یہ پیدائش4:10 کے لیے براہ راست نشاندہی کی گئی ہے،
’’تیرے بھائی کا خون زمین سے مجھے پُکارتا ہے‘‘ (پیدائش 4:10).
پیدائش کے چوتھے باب میں ھابل کے خون کی جانب نشاندہی ظاہر کرتی ہے کہ خُداوند یسوع مسیح نے پیدائش کی کتاب کو ایک تاریخی حقیقت کی حیثیت سے مکمل طور پر قبول کیا تھا۔
اب لوقا17:26۔32 کو کھولیں۔
’’اور جیسا نوح کے دنوں میں ہوا تھا ویسا ہی اِبنِ آدم کے دنوں میں ہوگا۔ کہ لوگ کھاتے پیتے تھے اور شادی بیاہ کرتے کراتے تھے اور نُوح کے کشتی میں داخل ہونے کے دِن تک یہ سب کچھ ہوتا رہا۔ پھر طوفان آیا اور اُس نے سب کو ہلاک کر دیا۔ اور جیسا لُوط کے دِنوں میں ہُوا تھا کہ لوگ کھانے پینے، خرید و فروخت کرنے، درخت لگانے اور مکان تعمیر کرنے میں مشغول تھے۔ لیکن جس دِن لُوط سدوم سے باہر نکلا، آگ اور گندھک نے آسمان سے برس کر سب کو ہلاک کر ڈالا۔ اِبنِ آدم کے ظہور کے دِن بھی ایسا ہی ہوگا۔ اُس دِن جو چھت پر ہو اور اُس کا مال و اسباب گھر میں ہو وہ اُسے لینے کے لیے نیچے نہ اُترے۔ جو کھیت میں ہو وہ بھی کسی چیز کے لیے واپس نہ جائے۔ لُوط کی بیوی کو یاد رکھو‘‘ (لوقا 17:26۔32).
یہ حوالہ ظاہر کرتا ہے کہ یسوع پیدائش چھے باب سے لیکر سات باب تک میں درج سیلاب کی تاریخی سچائی میں یقین رکھتا تھا۔ پیدائش میں عظیم سیلاب کی تاریخ کو یسوع نے اِس زمانے کے خاتمہ پر دُنیا کے حالات کیسے ہونگے کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا۔ لوقا 17 باب میں اِسی حوالے میں، پیدائش اُنیسویں باب میں درج، سُدوم کے شہر میں لوط اور اُس کی بیوی کے واقعے کی تاریخی سچائی میں اپنے اعتقاد کو ظاہر کیا۔ مسیح نے کہا، ’’لوط کی بیوی کو یاد رکھو‘‘ (لوقا17:32)۔ یہ پیدائش19:26 کے لیے براہ راست ایک حوالہ ہے،
’’لیکن لُوط کی بیوی نے اُس [لوط کے] پیچھے مُڑ کر دیکھا اور وہ نمک کا ستون بن گئی‘‘ (پیدائش 19:26).
اِس کے علاوہ، یوحنا7:22 کو کھولیں۔ خُداوند یسوع مسیح نے کہا،
’’مُوسٰی نے تمہیں ختنہ کرنے کا حکم دیا ہے‘‘ (یوحنا 7:22).
پیدائش17:9۔11 کو واپس کھولیں۔
’’اور خدا نے ابرہام سے کہا، تُو میرے عہد کو ضرور ماننا اور تیرے بعد تیری نسل پُشت در پُشت اُسے مانے۔ اور میرا عہد جو میرے اور تیرے درمیان اور تیرے بعد تیری نسل کے درمیان ہے اور جِسے تُم مانو گے یہ ہے کہ تُم میں سے ہر فرزندِ نِرینہ کا ختنہ کیا جائے۔ تُم اپنا اپنا ختنہ کرا لو اور یہ اُس عہد کا نشان ہوگا جو میرے اور تمہارے درمیان ہے‘‘ (پیدائش 17:9۔11).
لہٰذا، جب یسوع نے کہا، ’’موسیٰ نے تمہیں ختنہ کرنے کا حکم دیا،‘‘ وہ پیدائش کے سترھویں 17th باب میں اُس حوالے کے لیے براہ راست نشاندہی کر رہا تھا۔ یہ بھی غور کریں کہ مسیح نے پیدائش کی تصنیف کو موسیٰ کے ساتھ منسوب کیا جب اُس نے کہا، ’’موسیٰ نے تمہیں ختنہ کرنے کا حکم دیا۔‘‘ یوں، خُداوند یسوع مسیح نے ہمیں بتایا کہ موسیٰ پیدائش کی کتاب کا مصنف تھا۔
اِس کے علاوہ بھی یسوع نے پیدائش کی پہلی پانچ کتابوں کے مصنف کی حیثیت سے موسیٰ کے بارے میں بات کی تھی، جس کو اُس نے یوحنا7:19 میں ’’شریعت‘‘ کہا۔ مسیح نے کہا، ’’کیا موسیٰ نے تمہیں شریعت نہیں دی…؟‘‘ (یوحنا7:19)۔ ’’شریعت‘‘ خمسہ موسیٰ [توریت] کی جانب نشاندہی کرتی ہے۔ لوقا16:16 میں یسوع نے ’’شریعت اور انبیاء کے بارے میں بات کی۔ شریعت بائبل کی پہلی پانچ کتابوں کی جانب نشاندہی کرتی ہے – پیدائش، خروج، احبار، گنتی اور اِستثنا۔ لہٰذا، جب یسوع نے کہا، ’’کیا موسیٰ نے تمہیں شریعت نہیں دی؟‘‘ یسوع تائید کر رہا تھا کہ پیدائش کی کتاب سے شروع کرتے ہوئے، بائبل کی پہلی پانچ کتابوں کا انسانی مصنف موسیٰ تھا۔ پرانے عہد نامے کی اِس تقسیم کو لعزر اور دولت مند آدمی کے یسوع کے واقعے پر غور کریں۔ جہنم میں اُس دولت مند شخص نے اپنے گمراہ بھائیوں کو گواہی دینے کے لیے لعزر کو مُردوں میں سے واپس بھیجنے کی درخواست کی۔ پھر یسوع نے ابراہام کا جواب دولت مند شخص کو پیش کیا۔ لوقا16:29۔31 کھولیں۔ آئیے کھڑے ہوں اور اِس حوالے کو باآوازِ بُلند پڑھیں۔
’’ابرہام نے اُس سے کہا، اُن کے پاس مُوسٰی کی توریت اور نبیوں کی کتابیں تو ہیں۔ وہ اُن کی سُنیں۔ اور اُس نے کہا، نہیں اَے باپ ابرہام! اگر کوئی مُردوں میں سے زندہ ہو کر اُن کے پاس جائے تو وہ توبہ کریں گے۔ لیکن ابرہام نے اُس سے کہا، جب وہ مُوسٰی اور نبیوں کی نہیں مانتے تو اگر کوئی مُردوں میں سے زندہ ہو جائے تب بھی وہ قائل نہ ہوں گے‘‘ (لوقا 16:29۔31).
آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ یسوع ہمیں بتاتا ہے کہ ابراہام نے کہا، ’’اُن کے پاس موسیٰ اور انبیا ہیں، اُنہیں اُن کی سُننے دو… اگر وہ موسیٰ اور نبیوں کی نہیں مانتے، تو اگر کوئی مُردوں میں سے زندہ ہو جائے تب بھی وہ قائل نہیں ہونگے‘‘ (لوقا16:29، 31)۔ یہاں پر مسیح پہلی پانچ کتابوں، بشمول پیدائش، اور اُس کے ساتھ ساتھ نبیوں کی تحاریر کی موسیٰ کی تالیف کی توثیق کرتا ہے۔
لہِذا، ہم دیکھتے ہیں کہ خُداوند یسوع مسیح نے پیدائش کے ریکارڈ کے تاریخی طور پر قابل اِعتماد ہونے کی اہلیت کی تصدیق کی – اور کہ مسیح نے تعلیم دی کہ پیدائش کی کتاب کا انسانی مصنف موسیٰ تھا۔ جب وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا تھا، تو اُس نے اپنے شاگردوں کو بتایا تھا،
’’اور اُس نے مُوسٰی سے لے کر سارے نبیوں کی باتیں جو اُس کے بارے میں پاک کلام میں درج تھیں، اُنہیں سمجھا دیں‘‘ (لوقا 24:27).
اب، آپ شاید پوچھیں، ’’موسیٰ کیسے جانتا تھا کیا لکھنا ہے؟‘‘ یہ ایک اچھا سوال ہے۔ اِس کا جواب دینے کے لیے سادہ ترین طریقہ 2پطرس1:20۔21 پیش کرنا ہے۔ مہربانی سے کھڑے ہو جائیں اور اُن دو آیات کو پڑھیں۔
’’لیکن پہلے یہ بات جان لو کہ کوئی شخص پاک کلام کی کسی نبوت کی تفسیر اپنے طور پر نہیں کر سکتا۔ کیونکہ نبوت کی کوئی بات اِنسان کی اپنی خواہش سے کبھی نہیں ہُوئی بلکہ لوگ پاک رُوح کے الہٰام سے خدا کی طرف سے کلام کرتے تھے‘‘ (2۔ پطرس 1:20۔21).
آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ وہ شخص جس نے پرانے عہد نامے کے صحائف تحریر کیے، بشمول موسیٰ جب اُس نے پیدائش کی کتاب لکھی، ’’لوگ پاک روح کے الہٰام سے خُدا کی طرف سے کلام کرتے تھے۔‘‘ اُن کے ذہنوں میں پاک روح کے وسیلے سے مقدس صحائف لکھنے کے لیے خواہش پیدا ہوتی تھی۔ ایک دوسری اہم آیت 2تیموتاؤس3:16 میں ہے۔ مہربانی سے اُس آیت کو کھولیں۔
’’ہر صحیفہ جو خدا کے الہام سے ہے وہ تعلیم دینے، تنبیہہ کرنے، سُدھارنے اور راستبازی میں تربیت دینے کے لیے مفید ہے‘‘ (2۔ تیموتاؤس 3:16).
ڈاکٹر جے۔ ورنن میگی Dr. J. Vernon McGee نے کہا،
جب خُدا کہتا ہے، ’’تمام صحائف،‘‘ تو اُس کا مطلب وہ تمام کے تمام ہیں، پیدائش سے لیکر مکاشفہ تک… لفظ الہٰامیinspiration کا مطلب ہوتا ہے ’’خُدا کے پھونکے ہوئے‘‘… اِن لوگوں [صحائف کے مصنفین] کے ذریعے سے خُدا نے ہمیں اپنا کلام بخشا ہے۔ آج ہمیں کہنے کے لیے اُس کے پاس مذید کچھ اور نہیں ہے (جے۔ ورنن میگی، ٹی ایچ۔ ڈی۔ J. Vernon McGee, Th.D.، بائبل میں سے Thru the Bible، تھامس نیلسن پبلیشرز Thomas Nelson Publishers، 1983، جلد پنجم، صفحہ473؛ 2تیموتاؤس3:16 پر غور طلب بات)۔
ڈاکٹر ایم۔ آر۔ ڈیحان نے کہا، ’’یہ ثبوت اِس قدر اِنتہائی ہے، کہ روحانی طور پر منور ذہن کے لیے صداقت سے، اور اختیار سے، اور موسیٰ کی پانچ کتابوں [پیدائش، خروج، احبار، گنتی، اِستثنا] کی تاریخی حیثیت سے تعلق رکھتے ہوئے کوئی سا بھی سوال نہیں ہوتا۔ یہ بات پیدائش کی کتاب کے بارے میں خصوصی طور پر سچی ہے‘‘ (ایم۔ آر۔ ڈیحان، ایم۔ ڈی۔ M. R. DeHaan, M.D.، پیدائش میں مسیح کی شبیہات Portraits of Christ in Genesis، ژونڈروان اشاعتی گھر Zondervan Publishing House، 1966، تعارف)۔
اِس ہی لیے، آئیے ہمیں پیدائش کی کتاب کا تمام تر اِنکساری اور ایمان کے ساتھ مطالعہ کرنا چاہیے – چونکہ خُود خُداوند یسوع مسیح نے اِس پر اپنی منظوری کی مہر ثبت کی ہے، اور موسیٰ کو اُس شخص کی حیثیت سے مانا جس کے ذریعے سے خُدا نے یہ مقدس کتاب پیش کی۔
’’اور اُس نے مُوسٰی سے لے کر سارے نبیوں کی باتیں جو اُس کے بارے میں پاک کلام میں درج تھیں، اُنہیں سمجھا دیں‘‘ (لوقا 24:27).
اگر اِس واعظ نے آپ کو برکت بخشی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا چاہیں گے۔ جب آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو آپ اُنہیں ضرور بتائیں کہ آپ کس مُلک سے لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای میل کو جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل لکھیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں اُس کا نام شامل کریں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.
یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔