Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


انجیل کے دو دشمن

(بیج بونے والے کی تمثیل پر واعظ نمبر 1)
TWO ENEMIES OF THE GOSPEL
(SERMON NUMBER 1 ON THE PARABLE OF THE SOWER)
(Urdu)

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

خداوند کے دِن کی صبح تبلیغ کیا گیا ایک واعظ، 20 مئی، 2007
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں
A sermon preached on Lord’s Day Morning, May 20, 2007
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles

’’ایک بونے والا اپنا بیج بونے نکلا اور بیج بوتے وقت کچھ بیج راہ کے کنارے گرے جو روندے گئے اور ہوا کے پرندوں نے اُنہیں چُگ لیا‘‘ (لوقا 8:5)۔

تمثیل ایک کہانی ہوتی ہے جو مسیح نے ایک روحانی سچائی کو بیان کرنے کے لیے کہی تھی۔ ’’بیج بونے والے کی تمثیل‘‘ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کے بارے میں مسیح کی تمام تمثیلوں کی کلید ہے۔ مرقس کی انجیل میں مسیح نے کہا،

’’کیا تم اس تمثیل کو نہیں جانتے؟ تو پھر تم سب تمثیلوں کو کیسے جانو گے؟‘‘ (مرقس 4: 13)۔

اگر آپ اِس تمثیل کو نہیں سمجھتے تو آپ مسیح کی کسی بھی تمثیل کو کیسے سمجھ سکتے ہیں؟ لہٰذا، ’’بیج بونے والے کی تمثیل‘‘ میں مسیح کے کہے گئے ہر لفظ کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

’’ایک بیج بونے والا اپنے بیج بونے نکلا…‘‘ یہ [تمثیل] سب سے پہلے خود مسیح کی طرف اشارہ کرتی ہے، کیونکہ یہ کہتی ہے، ’’اس کا بیج‘‘۔ تو، وہ اصل بیج بونے والا تھا۔ گیارہویں آیت کہتی ہے، ’’بیج خدا کا کلام ہے‘‘ (لوقا 8: 11)۔ اس طرح، یسوع [اپنے علاقے سے] باہر گیا اور کلام کی منادی کی۔ اس نے انجیل کی منادی کر کے خدا کے کلام کا بیج بویا۔ مسیح کے آسمان پر واپس آنے کے بعد، رسول بیج بونے والے بن گئے۔ آج ہر سچا مبلغ، مسیح کے ذریعے بھیجا جاتا ہے، [جو] انجیل کا قیمتی بیج تقسیم کرتا جاتا ہے۔

’’اور بیج بوتے وقت کچھ بیج راہ کے کنارے گرے..." یعنی وہ راہ کے کنارے گرا۔ یہ کھیت کے پاس سخت کچی سڑک پر گرا۔ یہ ان لوگوں کی تصویر ہے جن کے دل اس سڑک کی طرح سخت ہیں۔ وہ لوگ ہیں جو انجیل کی منادی سنتے ہیں لیکن نجات نہیں پاتے۔ اسے بارہویں آیت میں اور بھی واضح کر دیا گیا ہے، ’’ایسا نہ ہو کہ وہ ایمان لائیں اور نجات پائیں‘‘ (لوقا 8: 12)۔ یہ بات اسے سادہ بنا دیتی ہے۔ ہماری تلاوت ان لوگوں کی بات کرتی ہے جو انجیل کی منادی تو سنتے ہیں لیکن نجات نہیں پاتے۔ یسوع نے کہا،

’’جو ایمان لائے اور بپتسمہ لے وہ نجات پائے گا لیکن جو ایمان نہ لائے اور مجرم قرار پائے گا‘‘ (مرقس 16: 16)۔

آپ کو مسیح کے وسیلے سے نجات پانی چاہیے ورنہ آپ مجرم قرار دیے جائیں گے۔ وہ لوگ جو انجیل کے کلام کو رد کرتے ہیں وہ مسیح میں نجات پائے جانے میں یقین نہیں کرتے۔ وہ گمراہ ہی رہتے ہیں۔ ’’جو ایمان نہ لائے وہ مجرم قرار پائے گا۔‘‘

اب وہ کیوں گمراہ رہتے ہیں؟ وہ انجیل کی تبلیغ کو کیوں رد کرتے ہیں؟ ان کے دل سڑک کی سخت سطح کی طرح کیوں ہیں؟ اگرچہ وہ منادی سنتے ہیں، وہ مسیح کو کیوں قبول نہیں کرتے؟ ہماری تلاوت دو وجوہات پیش کرتی ہے۔

I۔ پہلی بات، لوگ گمراہ ہی رہتے ہیں کیونکہ لوگوں کے ذریعے سے خوشخبری کو روندا جاتا ہے۔

’’بیج بوتے وقت کچھ بیج راہ کے کنارے گرے اور وہ روندے گئے تھے …‘‘ (لوقا 8: 5)۔

اسے روند دیا گیا، سڑک پر چلنے والوں نے اس پر قدم رکھے۔

اور یہ بالکل وہی ہے جو آپ میں سے بہت سے لوگوں کے ساتھ ہوگا جو آج صبح یہاں موجود ہیں۔ آج صبح آپ کے گرجہ گھر سے نکلنے کے بعد، آپ نے جو مجھے بائبل سے منادی کرتے ہوئے سنا ہے اسے روند دیا جائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ جملہ ’’روندا جانا‘‘ اس بات کا اشارہ کرتا ہے جو انسان مسیح کے ساتھ کرتے ہیں۔ بائبل اُس کے بارے میں بتاتی ہے ’’جس نے خُدا کے بیٹے کو پاؤں تلے روندا ہے‘‘ (عبرانیوں 10: 29)۔ وہ صرف مسیح پر [قدم رکھتے] ہیں، جیسے بیج سڑک پر پھینکا جاتا ہے۔ لوگ مسیح کے پیغام کو توڑتے اور کچلتے اور روندتے ہیں۔

آپ کے ’’دوست‘‘، جو کچھ آپ نے آج سنا اسے گرجہ گھر کے باہر روند ڈالیں گے۔ وہ آپ کو بہت سی وجوہات دیں گے کہ آپ کو یہاں واپس نہیں آنا چاہیے۔ وہ آپ کو بتائیں گے کہ آپ کو کیوں مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہونا چاہیے اور ایک حقیقی مسیحی نہیں بننا چاہیے۔

مجھے یاد ہے جب مجھے پہلی بار بپٹسٹ گرجہ گھر لے جایا گیا تھا، اُس وقت نوعمر تھا۔ میرا کزن مجھ پر ہنسا اور میرا مذاق اڑایا، اور مجھے گرجا گھر جانے سے روکنے کی کوشش کی۔ میرے خاندان کے دوسرے لوگوں نے مجھے بتایا کہ میں حد سے تجاوز کر چکا ہوں، کہ میں مذہب کو بہت سنجیدگی سے لے رہا ہوں، کہ یہ مجھے عجیب بنا دے گا۔ وہ چاہتے تھے کہ میں گرجہ گھر آنا بند کر دوں اور ان کی طرح ’’عام سا‘‘ بن جاؤں۔ وہ سب اب مر چکے ہیں۔ وہ خوفناک موت مرے، مسیح میں ایمان لائے بغیر مرے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ان کی بات نہیں سنی!

’’یہ روندا گیا…‘‘ (لوقا 8: 5)۔ نہ صرف آپ کے گمراہ ہوئے دوست اور غیر مسیحی خاندان اس مسیحی واعظ کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے جسے آپ سن رہے ہیں – بلکہ آپ کی اپنی بُری فطرت، آپ کا اپنا گناہ سے بھرپور جسم انجیل کو روند دے گا۔ بائبل ’’بے اعتقادی کے بُرے دل‘‘ کی بات کرتی ہے (عبرانیوں 3: 12)۔ بائبل اُس شخص کے بارے میں بتاتی ہے جو ’’اپنے بُرے دل کے تصور کی پیروی کرتا ہے‘‘ (یرمیاہ 16: 12)۔

آج صبح یہاں کوئی کہہ سکتا ہے، ’’میں اپنے دل کی پیروی کروں گا۔‘‘ پھر آپ یقیناً گمراہ ہوئے رہیں گے! کیوں؟ کیونکہ بائبل کہتی ہے،

’’دل ہر چیز سے بڑھ کر دھوکے باز اور سخت شریر ہے‘‘ (یرمیاہ 17: 9)۔

اگر آپ اپنے دل کی پیروی کرتے ہیں تو آپ اس گرجہ گھر میں واپس نہیں آئیں گے۔ آپ کو تبلیغ نہیں ملے گی۔ آپ مسیح میں تبدیل نہیں ہوں گے۔ اور آپ کو کبھی بھی نجات نہیں ملے گی!

’’یہ روندا گیا‘‘ (لوقا 8: 5)۔ آپ کی اپنی برائی، جسمانی فطرت انجیل کو روند ڈالے گی، آپ کو مسیح کے پاس آنے سے روکے گی، آپ کو نجات پانے سے روکے گی!

آپ کو اپنے گمراہ ہوئے دوستوں اور خاندان کے خلاف جانا چاہیے۔ آپ کو اپنے گناہ کی فطرت کے خلاف جانا چاہیے۔ آپ کو گرجہ گھر واپس آنا چاہیے چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ آپ کو مسیح کو ڈھونڈنا چاہیے، چاہے آپ اپنے اندر کیسا ہی محسوس کریں۔ آپ کو ’’تنگ دروازے سے اندر داخل ہونے کی کوشش‘‘ کرنی چاہیے ورنہ آپ کبھی بھی نہیں نجات پائیں گے (لوقا 13: 24)۔ اپنے آپ کو، یا کسی دوسرے انسان کو، اپنے دل میں انجیل کو روندنے نہ دیں! مسیح کے پاس آئیں جب تک کہ ابھی وقت ہے!

II۔ دوسری بات، لوگ گمراہ ہی رہتے ہیں کیوںکہ خوشخبری کو شیطانی قوتوں کے ذریعے سے چُگ لیا جاتا ہے۔

ہماری تلاوت پر دوبارہ نظر ڈالیں۔ مہربانی سے آخری شق پر دھیان سے دعا کریں۔

’’ایک بونے والا اپنا بیج بونے نکلا اور بیج بوتے وقت کچھ بیج راہ کے کنارے گرے جو روندے گئے اور ہوا کے پرندوں نے اُنہیں چُگ لیا‘‘ (لوقا 8:5)۔

’’ہوا کے پرندوں نے اُسے چُگ لیا۔‘‘ ہمارے گھر کے ارد گرد گیلنڈیل کے شمال میں بڑے بڑے کالے کوّے ہیں۔ وہ بڑے کالے پرندے جھپٹتے ہیں اور جو کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں کھا جاتے ہیں۔ وہ بے حد بھوکے ہوتے ہیں، پرندے جو مردار کھاتے ہیں، دوسرے پرندوں کے انڈے یا بچے، تقریباً ہر وہ چیز جس تک وہ اپنی چونچیں پہنچا سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اُڑ کر سڑک کے کنارے گرے ہوئے بیج کو کھا جاتے ہیں۔

اب، وہ بدصورت، ناگوار، پیٹو، وحشی پرندے آپ کے سننے والے واعظ کو کھا جائیں گے۔ ’’ہوا کے پرندوں نے اُسے چُگ لیا‘‘ (لوقا 8: 5)۔

اس میں کوئی سوال نہیں کہ یہ گندے پرندے کیا نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ شیطان اور اس کی شیطانی قوتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بارہویں آیت کہتی ہے، ’’پھر شیطان آتا ہے، اور کلام کو اُن کے دلوں سے نکال دیتا ہے، ایسا نہ ہو کہ وہ ایمان لے آئیں اور نجات پائیں‘‘ (لوقا 8: 12)۔ متی کہتا ہے، ’’شریر بندہ… جو کچھ اس کے دل میں بویا گیا تھا اُسے چھین لیتا ہے‘‘ (متی 13: 19)۔ مرقس یوں لکھتا ہے، ’’شیطان فوراً آتا ہے، اور اُس کلام کو لے جاتا ہے جو اُن کے دلوں میں بویا گیا تھا‘‘ (مرقس 4: 15)۔

’’اور پرندوں [جمع کا ضیغہ] نے اُسے چُگ لیا‘‘ (لوقا 8: 5)۔

لوقا ہمیں بتاتا ہے کہ یہ پرندے نما مخلوق جمع ہیں، ایک سے زیادہ۔ ’’ہوا کے پرندوں نے اُسے چُگ لیا۔‘‘

غور کریں، یہ بھی کہ مسیح نے کہا، ’’ہوا کے پرندوں نے اُسے چُگ لیا۔‘‘ (لوقا 8: 5)۔ بائبل شیطان کو ’’فضائی طاقت کا شہزادہ‘‘ کہتی ہے (افسیوں 2: 2)۔ شیطان ہوا میں ہے – ہمارے چاروں طرف۔ اسی طرح اُس کے شیاطین بھی ہیں، جنھیں ’’حکومتیں… طاقتیں… اس دنیا کی تاریکی کے حکمران‘‘ کہا جاتا ہے (افسیوں 6: 12)۔

اور وہ ’’ہوا کے پرندوں نے اُسے چُگ لیا‘‘ (لوقا 8: 5)۔ شیطان اور اس کی بدروحیں ہمیشہ بیج کو کھانے کے لیے تیار رہتی ہیں، جو واعظ آپ سنتے ہیں اسے کھا جاتے ہیں، ’’ایسا نہ ہو کہ [آپ] نجات پا جائیں‘‘ (لوقا 8: 12)۔ شیطان نہیں چاہتا کہ آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو جائیں، اور وہ ہر ممکن کوشش کرے گا کہ آپ جو تبلیغ سن رہے ہیں اسے کھا جائے، اس لیے آپ مسیح پر ایمان نہیں لائیں گے اور نجات نہیں پائیں گے۔

کیا یہاں گرجا گھر میں کوئی بدروحیں ہیں؟ بے شک! شیطان اور اس کی بد روحیں ہر جگہ موجود ہیں – حالانکہ انسانی آنکھوں سے نظر نہیں آتی۔ ڈاکٹر جان گل نے کہا،

اور ہوا کے پرندوں نے اُسے چُگ لیا۔ جو عام طور پر ان جگہوں پر گھومتے ہیں جہاں بیج بویا جاتا ہے۔ اور یہاں شیطان اور اس کے فرشتوں کی بات کریں، جو ہوا میں رہتے ہیں۔ اور کلام کی منادی میں رخنہ اندازی کے لیے بار بار عوامی عبادت گاہوں جتنا ممکن ہو سکتا ہے موجود رہتے ہیں (جان گل، ڈی ڈیJohn Gill, D.D.، پرانے اور نئے عہد نامے کی ایک تفسیرAn Exposition of the Old and New Testament، دی بیپٹسٹ اسٹینڈرڈ بیئررThe Baptist Standard Bearer، 1989 دوبارہ اشاعت، جلد 7، صفحہ 577) .

غور کریں کہ شیطان آپ کی روح کو ہڑپ کرنے کے لیے کتنا بے چین ہے۔ وہ اپنے شیطانوں کے ساتھ آتا ہے، آپ کے دل سے کلام کو کھا جانے کے لیے نیچے جھپٹتا ہے۔ وہ ڈرتا ہے کہ انجیل کا بیج آپ کے دل میں نہ بڑھ جائے، اور اسی لیے، مرقس ہمیں بتاتا ہے، ’’شیطان فوراً آتا ہے‘‘ (مرقس 4: 15)۔ اس سے پہلے کہ یہ واعظ ختم ہو جائے – بلکہ جی نہیں، اِس سے وقت جب کہ میں بول رہا ہوں، وہ بد روحیں اُس کلام کو کھانے کے لیے اُترتی ہیں جس کی آپ نے مجھے منادی کرتے ہوئے سنا ہے! سپرجیئن نے کہا، ’’کاش میں تالی بجاتا، اور اس طرح ان گندے پرندوں کو بھگا دیتا۔ لیکن میں خدا کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ [دعا کریں] کہ واعظوں کی چوری کرنے والے اِن چوروں کو بھگا دیا جائے، اور جو کچھ [میں نے] کہا ہے وہ آپ کی یاداشت میں رہے گا‘‘ (سی ایچ سپرجیئنC. H. Spurgeon، ’’راہ گزر کے کنارے کا بیج The Seed by the Wayside،‘‘ میٹروپولیٹن عبادت گاہ کی واعظ گاہ سے The Metropolitan Tabernacle Pulpit، پیلگرِم پبلی کیشنز، 1977 دوبارہ اشاعت، جلد XLIX، صفحہ 381)۔

اب، میں آپ سے پوچھتا ہوں، کیا آپ اس بات پر راضی ہیں کہ آپ سے سچائی چھین لی جائے؟ کیا آپ بے اعتقاد خاندانوں اور دوستوں کے ہاتھوں ابدی زندگی اور خوشی چھینے جانے کے لیے تیار ہیں؟ کیا آپ ان کو بیج کو قدموں تلے روندنے، آپ کو یسوع سے دور رکھنے، اور گرجہ گھر میں واپس آنے سے روکنے کے لیے تیار ہیں؟ کیا آپ شیطان کو اپنے دل میں سے واعظ کو نکال باہر کرنے دینے کے لیے تیار ہیں؟

میں آپ کو بتاتا ہوں کہ مسیح آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے مرا۔ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ مسیح مردوں میں سے جی اُٹھا ہے، اور وہ آپ کو ہمیشہ کی زندگی دے سکتا ہے۔ میں آپ سے کہتا ہوں کہ آپ مسیح کے ذریعے گناہ سے، اور خود موت سے نجات پا سکتے ہیں۔ میں آپ کو یہ بتاتا ہوں کیونکہ یہ وہی ہے جو خدا کہتا ہے – بائبل میں! کیا آپ انسانی یا شیطانی قوتوں کو ان روح کو بچانے والی سچائیوں کو چھیننے دیں گے؟ میری دعا ہے کہ آپ ایسا نہ کریں۔

مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کے لیے آپ کو روح القدس کے ذریعے اپنے گناہ سے آگاہ ہونا چاہیے۔ یہ ایک تکلیف دہ اندرونی تجربہ ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ روح القدس کا ہل ہے۔ وہ آپ کے دل کو گہرائی سے جوت دے، تاکہ انجیل کا کلام جڑ پکڑے اور آپ کے اندر ہمیشہ کی زندگی کے لیے ابھرے۔ یہاں پر آپ کے لئے مٹھی بھر مکئی ہے! اسے ابھی ہی کھائیں! مسیح کو قبول کریں! اُس پر بھروسہ کریں، اور آپ کو معاف کیا جائے گا اور بدل دیا جائے گا۔ یسوع کے پاس آئیں اور زندگی پائیں! خدا آپ کو یسوع کی خاطر بچائے۔ آمین۔

براہِ کرم کھڑے ہو کر اپنے گیتوں کے ورقوں پر سے حمد نمبر 7 گائیں۔ گاتے وقت الفاظ کے بارے میں سوچیں، اور بلند آواز سے اور واضح طور پر گائیں۔

آؤ اے گنہگارو، غریب اور بدبختو،
   کمزور اور زخمی، بیمار اور دُکھی؛
یسوع آپ کو بچانے کے لیے تیار ہے،
   رحم سے بھرا ہوا، طاقت کے ساتھ شامل ہوا۔
وہ قادر ہے، وہ قادر ہے، وہ راضی ہے،
   مزید کوئی شک نہیں۔
وہ قادر ہے، وہ قادر ہے، وہ راضی ہے،
   مزید کوئی شک نہیں۔
(’’آؤ اے گنہگارو، غریب اور بدبختوCome, Ye Sinners, Poor and Wretched‘‘ شاعر جوزف ہارٹJoseph Hart، 1712۔1768)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

انجیل کے دو دشمن

(بیج بونے والے کی تمثیل پر واعظ نمبر 1)
TWO ENEMIES OF THE GOSPEL
(SERMON NUMBER 1 ON THE PARABLE OF THE SOWER)

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’ایک بیج بونے والا اپنا بیج بونے نکلا اور بیج بوتے وقت کچھ بیج راہ کے کنارے گرے جو روندے گئے اور ہوا کے پرندوں نے اُنہیں چُگ لیا‘‘ (لوقا 8:5)۔

(مرقس 4: 13؛ لوقا 8: 11۔12؛ مرقس 16: 16)

I۔   پہلی بات، لوگ گمراہ ہی رہتے ہیں کیونکہ لوگوں کے ذریعے سے خوشخبری کو روندا جاتا ہے، لوقا 8: 5الف؛ عبرانیوں 10: 29؛ 3: 12؛
یرمیاہ 16: 12؛ 17: 9؛ لوقا 13: 24 .

II۔  دوسری بات، لوگ گمراہ ہی رہتے ہیں کیوںکہ خوشخبری کو شیطانی قوتوں کے ذریعے سے چُگ لیا جاتا ہے، لوقا 8: 5ب؛ 12؛ متی 13: 19؛
مرقس 4: 15؛ افسیوں 2: 2؛ 6: 12

.