اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
دیکھو یہ خُدا کا برّہ ہے – –BEHOLD THE LAMB OF GOD ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ ’’دیکھو یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29). |
یوحنا اصطباغی کا صرف ایک ہی مقصد تھا – مسیح کا گواہ بننا۔ اُس کی زندگی کا تمام مرکز نجات دہندہ کی طرف گنہگاروں کو متوجہ کرنا تھا! خُدا کرے کہ ہمارا بھی ایسا ہی کرنے کا مقصد ہو۔ خُدا کرے کہ ہم بھی شاہراہوں اور جھاڑیوں میں باہر جائیں اور اعلان کریں،
’’دیکھو یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).
یوحنا یسوع کے بارے میں بہت کچھ جانتا تھا۔ اُس نے شاید ہمارے خُدا کے بارے میں بہت سے باتوں کی طرف اشارہ کیا ہوتا۔ اُس نے شاید یسوع کو ایک عظیم اُستاد کہا ہوتا، یا ایک عظیم مثال۔ لیکن اِس کے بجائے، یوحنا نے اعلان کیا کہ مسیح دُنیا میں گناہ کی قربانی کے طور پر آیا۔ اُس نے نہیں کہا، ’’یہ ہے عظیم اُستاد۔‘‘ اُس نے نہیں کہا، ’’یہ ہے ایک عظیم مثال۔‘‘ اِس کے بجائے اُس نے کہا،
’’دیکھو یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).
کوئی شاید کہہ سکتا ہے کہ یوحنا نے توبہ کی منادی کی تھی۔ بے شک اُس نے کی تھی۔ کسی نے بھی اِس قدر شدت کے ساتھ توبہ پر منادی نہیں کی تھی جتنی کہ یوحنا نے کی۔ اور اِس کے باوجود یوحنا کی منادی ایک اخلاقی مضمون نہیں ہے۔ وہ جانتا تھی تباہ حال گنہگاروں کی کوئی مدد نہیں ہو سکتی جب تک کہ وہ اُن کی راہنمائی مسیح خُدا کے برّے کی طرف نہیں کرتا۔ کیونکہ وہ جانتا تھا کہ کچھ بھی نہیں، اور کوئی ایک بھی نہیں ہے جو اُن کے گناہ اُٹھا کر لے جا سکے گا۔
اگر آپ کبھی بھی گناہ کے تحت سزا یابی میں نہیں آئے ہیں، تو آپ شاید سوچ سکتے ہیں کہ آپ اپنے نیک کاموں کے وجھ سے جنت میں داخل ہو سکتے ہیں۔ آپ شاید نہیں سوچ سکیں کہ آپ کو ضرورت ہے یسوع، خُدا کے برّے کے ذریعے سے اپنے گناہوں کو اُٹھوا کر لے جانے کی۔ لیکن اگر آپ اپنے گناہوں کے تلے دب جاتے ہیں، جیسا کہ وہ لوگ جن کے بارے میں یوحنا نے بات کی، تو آپ کو احساس ہوگا کہ کوئی بھی آپ کی غلطیوں کو پاک خُدا کے حضور میں نہیں لے جا سکتا ما سوائے یسوع کے۔
’’دیکھو یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).
خوشخبری دینے والے مبلغین کے لیے ایک پسندیدہ تلاوت ہے کیونکہ اِس کے بغیر اُن کے پاس پریشان گنہگاروں کو کہنے کے لیے بہت کم کچھ ہوتا ہے۔
میں یوحنا اصطباغی جیسا ہونا چاہتا ہوں۔ میں اپنی تبلیغ کو مسیح کی کفاراتی موت پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔ میں اپنی تبلیغ کا مرکزی موضوع یہ رکھنا چاہتا ہوں
’’یسوع مسیح، اور وہی مصلوب‘‘ (1۔ کرنتھیوں 2:2).
میں چاہتا ہوں کے کھوئے ہوئے گنہگار جو اِس گرجہ گھر میں آتے ہیں خوشخبری کا پہلا موضوع واضح طور پر سُن لیں۔
’’مسیح ہمارے گناہوں کے لیے قُربان ہُوا‘‘ (1۔ کرنتھیوں 15:3).
اِس لیے، آئیے ہمارا مرکزی موضوع بھی وہی ہونے دیجیے جو یوحنا اصطباغی کا تھا،
’’دیکھو یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).
دوسرے شاید بائبل کی آیت بہ آیت تعلیم دیں، ’’بکریوں کو کِھلا کر‘‘ پھر اُنہیں بھیڑوں میں بدلنے کی کوشش کریں۔ لیکن میں کسی اور نجات کے بارے میں نہیں جانتا ماسوائے تبادلے کے ذریعے سے،اور کوئی اور تبدلہ نہیں ماسوائے مسیح مصلوب کے۔
’’یقیناً اُس نے ہماری بیماریاں برداشت کیں اور ہمارے غم اُٹھا لیے‘‘
(اشعیا 53:4).
میرا کام، میری زندگی کے ختم ہونے تک، یوحنا اصطباغی کے ساتھ اعلان کرنا ہے،
’’دیکھو یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).
اب، اپنی تلاوت پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے، میں چاہتا ہوں کے آپ بہت سی باتوں پر غور کریں۔
I۔ اوّل، یوحنا نے خود اِس کی سچائی دیکھی تھی۔
31 آیت میں یوحنا نے کہا، ’’میں خود اِسے نہیں جانتا تھا۔‘‘ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ دونوں کبھی ملے ہی نہیں تھے۔ لیکن میرا اِس پر یقین کرنا بہت مشکل لگتا ہے۔ یوحنا اپنی تمام زندگی میں یسوع کو جانتا تھا۔ اِس لیے، جب یوحنا نے کہا، ’’میں خود اِسے نہیں جانتا تھا،‘‘ تو میں ایک اور مطلب دیکھتا ہوں۔ یوحنا یسوع کو جانتا تھا، لیکن وہ اُسے گناہ کو اُٹھانے والے کے طور پر نہیں جانتا تھا۔ یوحنا یسوع کا رشتہ دار تھا، اور ضرور ہے کہ وہ اُسے بچپن سے ہی جانتا تھا۔ لیکن وہ اُسے گناہ کو اُٹھا لے جانے والا، خُدا کے برّے کے طور پر نہیں جانتا تھا۔
لیکن جب یوحنا نے یسوع کو دریائے یردن کے پانیوں میں بپتسمہ دیا، اور آسمان سے خُدا کو کہتے ہوئے سُنا، ’’یہ میرا اکلوتا بیٹا ہے‘‘ (متی 3:17) اُس کو یقین ہو گیا کہ یسوع کون تھا۔ اُس لمحے سے، یوحنا نے نڈر ہو کر منادی کی ’’اِسے غور سے دیکھو۔‘‘خود سے دیکھو! یہ ہے خُدا کا برّہ ’’جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے۔‘‘
میں اُمید کرتا ہوں کہ شاید آپ خود سے یسوع کو اپنے گناہ کی قربانی کے طور پر جانتے ہوں۔ آپ میں سے کچھ نے اپنے بچپن سے سیکھا ہے کہ یسوع خُدا کا برّہ ہے۔ لیکن جو آپ نے بائبل سے سیکھا ہے ضروری ہے کہ آپ کے دِل میں اُجاگر کیا جائے، ورنہ آپ خود سے نہیں جان پائیں گے کہ یسوع آپ کے گناہ اُٹھا کر لے جا سکتا ہے۔
میں دعا کرتا ہوں کہ آپ کو مسیح کا ایک واضح تجربہ ہو، جو خُدا کا گناہ کو اُٹھا لے جانے والا برّہ ہے، اور اپنے دِل میں اِسے لکھ لینا چاہیے، کیونکہ پھر کچھ بھی آپ کو اِس سے جُدا نہیں کر سکے گا۔ جب لوگ مسیح کے ذریعے سے خود اپنے قصوروں سے نجات پاتے ہیں، تو پھر یہ سچائی اُن کے باطنی تجربے کا حصہ بن جاتی ہے، اور یہ اُن سے کبھی بھی جُدا نہیں کی جا سکتی ہے۔
پھر آپ جلد ہی کہ مسیح نے آپ کے گناہ خود اپنے جسم میں صلیب پر اُٹھائے، اور کہ اُسی کے ذریعے سے آپ خُدا کے ساتھ صُلح میں آتے ہیں پر شک کرنے کے مقابلے میں خود اپنی ہستی پر شک کریں گے۔ یہ یوحنا کے ساتھ ذاتی تجربے کا ایک معاملہ تھا، اور ایسا ہی آپ کے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔
II۔ دوئم، یوحنا نے مسیح کی منادی ’’یہی ہے‘‘ قربانی کے طور پر کی۔
اُس نے کہا،
’’دیکھو یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).
یوحنا بھیڑوں کے بارے میں جنہیں پرانے عہدنامے میں قربان کیا جاتا تھا جانتا تھا۔ اُس نے ہر روز ہیکل میں بھیڑوں کو ذبح ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔ لیکن یوحنا نے یسوع کے طرف اشارہ کیا اور کہا، ’’یہ ہے خُدا کا برّہ۔‘‘ ’’یہ ہے وہی بھیڑ۔‘‘ دوسری تمام بھیڑیں، جنکی یہودی ہیکل میں قربانی دیتے تھے، وہ اُس کی اقسام اور نشان دہی کرتی رہیں تھی۔ ’’یہ ہے وہی خُدا کا برّہ۔‘‘
یہ ایک بہت بڑی بات ہے جب ہم اِس ایک نقطے پر اپنی گواہی کو مرکوز کر سکتے ہیں – وہی برّہ۔ لہذا بہت سی ’’گواہیاں‘‘ آج دوسری باتوں پر توجہ دیتی ہیں۔ لوگ تقریباً ہر بات کے بارے میں باتیں کرتے ہیں ماسوائے خُدا کے برّے کے۔ یوں لگتا ہے کہ آج مسیحی گواہی کے لیے کچھ بھی مانا جا سکتا ہے۔ لیکن میں ایسی کئی گواہیوں پر شک کرتا ہوں۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ آیا ایک شخص کے پاس ’’خُدا کا برّہ، جو جہاں کے گناہ کو اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ کے بارے میں کہنے کو کچھ ہے۔ اگر ایک شخص کو تھوڑا بہت یا کچھ بھی مسیح، خُدا کے برّے کے بارے میں کہنے کو نہیں ہے، تو میں اُس ایک کے لیے نہیں سوچ سکتا کہ وہ مسیح میں تبدیل ہوا ہے۔ کیوں؟ کیونکہ مسیح، خُدا کے برّے، جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے کے علاوہ کہیں اور نجات ہے ہی نہیں – اِسی لیے!
’’نجات کسی اور کے وسیلہ سے نہیں ہے: کیونکہ آسمان کے نیچے لوگوں کو کوئی دُوسرا نام نہیں دیا گیا ہے، جس کے وسیلہ سے ہم نجات پا سکیں‘‘ (اعمال 4:12).
’’یہ خدا کا بّرہ ہے.‘‘
III۔ سوئم، یوحنا نے مسیح کی منادی ’’خُدا کی‘‘ قربانی کے طور پر کی تھی۔
’’دیکھو یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).
’’یہ خُدا کا برّہ ہے۔‘‘ اِن الفاظ میں معنوں کی انتہائی گہرائی ہے۔
وہ کون تھا جس نے خُدا کے برّے کی قربانی دی تھی؟ وہ کون تھا جس نے صلیب پر مسیح کو زخمی کیا تھا؟ وہ کیا تھا جس نے مسیح کو رنجیدہ کیا تھا؟ کس نے اُسے سب سے بدترین درد دیا تھا جب وہ صلیب پر سے چلایا تھا،
’’ تُو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا؟‘‘ (متی 27:46).
یہ خُدا کے ’’مقررہ انتظام اور علم سابق‘‘ کے مطابق ’’مصلوب ہونے اور ذبح کرنے‘‘ کے لیے پکڑوایا گیا (اعمال 2:23)۔
’’یہ خداوند کی مرضی تھی کہ اُسے کُچلے اور غمگین کرے‘‘ (اشعیا 53:10).
یسوع ’’خُدا کا برّہ‘‘ ہے۔ جب آپ مسیح پر یقین کرتے ہیں، تو آپ خود خُدا کی گناہ کے لیے قربانی پر یقین کر رہے ہوتے ہیں۔ جب آپ خود خُدا کی گناہ کے لیے قربانی پر یقین کرتے ہیں، تو پھر وہ آپ کو مسترد نہیں کر سکتا ہے۔ مسیح کی قربانی آپ کے گناہ کو ڈھانپتی اور آپ کو خُدا کی حضوری میں پاک صاف بناتی ہے۔
’’یہ خدا کا بّرہ ہے…‘‘ (یوحنا 1:29).
IV۔ چہارم، یوحنا نے مسیح کی منادی ہمارے گناہ کو برداشت کرنے والے اور اُٹھانے والے کے طور پر کی تھی۔
’’دیکھو یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).
یونانی زبان میں ’’اُٹھا لے جانے‘‘ کے ترجمے کا مطلب ’’برداشت کرنا، پرے لے جانا‘‘ ہے (فریٹز رائنیکر Fritz Rienecker، یونانی نئے عہد نامے کے لیے زباندانی کی کُلید A Linguistic Key to the Greek New Testament، ژونڈروان Zondervan، 1980، صفحہ 220)۔ یہاں دونوں مطلب ہیں۔ خُداوند یسوع نے ہمارے گناہ برداشت کیے، اور وہ اُنہیں اُٹھا کر بھی لے گیا۔ بائبل اِس سے بھری پڑی ہے۔
’’ ’’ خداوند نے ہم سب کی بدکاری اُس پر لاد دی‘‘ (اشعیا 53:6).
’’وہ خُود اپنے ہی بدن پر ہمارے گناہوں کا بوجھ لیے ہُوئے صلیب پر چڑھ گیا‘‘
(1۔پطرس 2:24).
مسیح نے دُنیا کا گناہ صلیب پر برداشت کیا۔
لیکن سب سے بہترین، مسیح نے ناصرف گناہ کو بوجھ برداشت کیا، وہ اُسے اُٹھا کر بھی لے گیا!
’’دیکھو یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).
اگر آپ یسوع پر یقین کرتے ہیں تو آپ کو ’’میرا گناہ کہاں ہے؟‘‘ پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اُس نے آپ کا گناہ اُٹھا لیا ہے، اِسے برداشت کیا ہے، اور اُس کو اُٹھا کر لے گیا ہے! یہ ہمیشہ کے لیے چلا گیا ہے – مکمل طور پر ختم ہو گیا۔ یہ ایک یقین کرنے، جینے اور مرنے کے قابل خوشخبری ہے۔ وہ تمام جو اس کی مخالفت میں تبلیغ کرتے ہیں معلون ہوں۔ یہ اُن کے لیے نجات ہے جن کے گناہ اُنہیں جہنم کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ آپ کے گناہ مٹائے جا سکتے ہیں کیونکہ یسوع ہے
’’یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘
(یوحنا 1:29).
’’اور اُس کے بیٹے یُسوع کا خُون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘
(1۔ یوحنا 1:7).
ایک پرانا گیت اِسے یوں بیان کرتا ہے،
اوہ! قیمتی ہے وہ بہاؤ جو مجھے برف کی مانند سفید بناتا ہے؛
میں دوسرا ایسا کوئی چشمہ نہیں جانتا، کوئی نہیں جو مسیح کی خون سے ہو۔
(’’کوئی نہیں مگر خون Nothing but the Blood‘‘ شاعر رابرٹ لعوری Robert Lowry، 1826۔1899)۔
V۔ پنجم، یوحنا نے مسیح کی منادی گناہ کو مسلسل ہٹانے والے کے طور پر کی تھی۔
’’دیکھو یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).
یوحنا فعل ماضی میں بات نہیں کرتا ہے، نا ہی فعل مستقبل میں بات کرتا ہے۔ وہ فعل حال میں بات کرتا ہے۔ بالکل ابھی، ’’وہ دُنیا کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے۔‘‘ بےشک یہ ایک دفعہ ہی ہوا تھا، مسیح کی قربانی کا تاثر ہمیشہ کے لیے جاری رہتا ہے۔ مسیح وقت میں ایک خاص موقع پر فوت ہوا، اِس کے باوجود وہ اب بھی گناہ اُٹھا لے جاتا ہے۔ بطور عظیم پاکیزہ کرنے والے کے وہ مسلسل جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے اور اُٹھا کر لے جانا جاری رکھے گا۔
لیکن آپ کو خود خُدا کے برّے پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ آپ کو ضرور اُسے خود سے جاننا چاہیے۔ آپ کو خود اُس پر یقین کرنا چاہیے۔ پھر وہ یقیناً گناہ اُٹھا کر لے جائے گا جو اب آپ کے لیے بوجھ اور سزا یابی کے لیے ہوتے ہیں۔ آپ ٹھہرائے جائیں گے
’’مسیح کے خُون بہانے کے باعث راستباز‘‘ (رومیوں 5:9).
وہ آپ کے گناہ کے دھبے دھو ڈالے گا۔ یہ خُدا کی حضوری میں وجود نہیں رکھیں گے۔ آپ اِس سے ہمیشہ کے لیے آزاد ہو جائیں گے۔ خُدا یسوع مسیح پر بھروسہ کرنے کے لیے آپ کی مدد کرے، جن کی میں بات کرتا ہوں۔
VI۔ ششم، یوحنا نے مسیح کی قربانی کی تمام کاملیت کی منادی کی تھی۔
’’دیکھو یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).
یہاں کوئی ایسا گناہ نہیں ہے جو وہ اُٹھا کر نہیں لے جا سکتا۔ صلیب پر اُس کی قربانی کی قیمت کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ وہ دُنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے۔ اور کوئی دوسرا نہیں ہے جو آپ کا گناہ اُٹھا کر لے جا سکتا ہو۔ یہاں کوئی دوسری قربانی یا کفارہ نہیں ہے۔ ’’عارضی عذاب‘‘ میں کوئی شفا بخش دردیں گناہ کو اُٹھا کر نہیں لے جا سکتی ہیں۔ کوئی کڑواہٹ یا ندامت گناہ اُٹھا کر نہیں لے جا سکتی ہے۔ تنہا یسوع ہی دُنیا کا گناہ اُٹھا کر لے جاتا ہے۔ اُس کے علاوہ کوئی دوسرا نہیں ہے۔ مسیح نے تمام دُنیا کے لیے یہ ممکن بنا دیا کہ اپنا گناہ مٹا سکے۔ لیکن آپ کو مسیح کو خود اپنانا چاہیے۔
’’جو کوئی پیاسا ہو وہ آئے اور آبِ حیات مفت حاصل کر لے‘‘
(مکاشفہ 22:17).
لیکن یاد رکھیئے،
’’جو ایمان نہ لائے وہ مجرم قرار دیا جائے گا‘‘ (مرقس 16:16).
یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے آپ کو مسیح کے لیے وقف کردیں، اور پھر یہ کلام اپنی تمام بھرپوری میں آپ کا ہوگا
’’دیکھو یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).
ابھی تک، میں نے آپ کو سپرجئین کے عظیم واعظ کا سادہ اور مختصر کیا گیا نسخہ پیش کیا ہے، ’’یہ خُدا کا برّہ ہے‘‘ (دی میٹروپولیٹن عبادت گاہ کی واعظ گاہ سے The Metropolitan Tabernacle Pulpit، پِلگرم اشاعت خانے Pilgrim Publications، 16اکتوبر سے 1974تک دوبارہ اشاعت، 1887، جلد XXXIII، صفحات 565۔576)۔ لیکن میں ایک اور بات کا اضافہ کروں گا۔
VII۔ ہفتم، یوحنا نے ہمیں بتایا کہ کیسے مسیح کی قربانی کے فیض کو پایا جائے۔
’’دیکھو یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).
لفظ ’’توجہ دینا‘‘ کا مطلب ہے ’’دیکھنا، دھیان دینا۔‘‘ یونانی لفظ ’’آئیدھ ideh‘‘ ہے۔ یہ فعل لازم imperative mood میں ہے، جس کا مطلب ہے کہ یوحنا آپ کو مسیح کی طرف دیکھنے کے لیے اُکسا رہا ہے۔ یہی گناہ سے نجات پانے کا طریقہ ہے۔ مسیح کو ایمان کے ساتھ دیکھیں! اُس پر ایمان کے ساتھ دھیان دیں!
ایک جرمن پادری مسٹر سپینجنبرگ Mr. Spangenberg نے جان ویزلی John Wesley (میتھوڈسٹ کلیسیا کے بانی جو ایسی کبھی تھی) سے پوچھا ’’کیا آپ یسوع مسیح کو جانتے ہیں؟‘‘ ویزلی جنہوں نے ابھی تک مسیح میں نجات نہیں پائی تھی، اُنہوں نے جواب دیا، ’’میں نے وقفہ دیا اور کہا، ’میں جانتا ہوں کہ وہ دنیا کا نجات دہندہ ہے۔‘ ’سچ،‘ اُس نے جواب دیا، ’لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اُس نے آپ کو بچایا ہے؟‘ میں نے جواب دیا، ’میں اُمید کرتا ہوں کہ وہ مجھے بچانے کے لیے مرا تھا۔‘ اُس نے صرف اضافہ کیا، ’کیا تم خود سے جانتے ہو؟‘ میں نےکہا، ’ہاں میں خود سے جانتا ہوں۔‘ لیکن مجھے ڈر ہے کہ وہ فصول [جھوٹے، تصوراتی] الفاظ تھے‘‘ (جان ویزلی کا جریدہ John Wesley’s Journal، 7 فروری، 1736)۔
دو سال اور تین مہینوں کے بعد ویزلی ابھی تک کوشش کر رہے تھے، نجات پانے کی بے یقینی میں۔ اُنہیں اپنی ڈائری میں درج ذیل لکھنے سے پہلے خُدا کے خلاف دو سال اور تین مہینوں کی جدوجہد کرنی پڑی تھی:
’’میں نے تلاش کرنے کے لیے حل پا لیا تھا ... میرے لیے مسیح کے خون بہانے کے مکمل بھروسے میں، اُسی میں ایک مکمل بھروسہ‘‘ (جان ویزلی کا جریدہ، 14 مئی، 1738، اصرار اُس کا)۔
کچھ دِنوں کے بعد، 24 مئی، 1738 میں شام کو 8:45 پر ویزلی ایک بائبل کے مطالعے کے گروہ کے ساتھ تھے۔
شام کو میں شدید ناچاہتے ہوئے بھی ایک ہم خیال لوگوں کی تنظیم کی [ایک میٹنگ] کے لیے ایلڈرز گیٹ سٹریٹ گیا، جہاں ایک شخص رومیوں کے نام مراسلے پر لوتھر کا افتتاحیہ پڑھ رہا تھا۔ رات کے نو بجنے سے پندرہ منٹ پہلے، جب کہ وہ اُس تبدیلی کے بارے میں بیان کر رہا تھا جو خُدا مسیح میں ایمان کے ذریعے سے دِل میں اُجاگر کرتا ہے... میں نے محسوس کیا کہ میں یسوع میں بھروسہ کرتا تھا، نجات کے لیے تنہا یسوع میں؛ اور مجھے ایک یقین دھانی دی گئی تھی، کہ اُس نے میرے گناہوں کو اُٹھا لیا تھا، یہاں تک کہ میرے، اور مجھے گناہ اور موت کے قانون سے نجات دی تھی‘‘ (جان ویزلی کا جریدہ، 24مئی، 1738، اصرار اُس کا)۔
’’دیکھو یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).
غور کریں کہ کس قدر یقین کے ساتھ اور کیسے اعتماد کے ساتھ یوحنا اصطباغی بات کرتا ہے۔ اپنی خود کی آنکھوں کے بالکل سامنے وہ یسوع، گناہ کو اُٹھانے والے کو دیکھتا ہے۔ اور وہ دوسروں کو کہتا ہے کہ اُس کو دھیان سے دیکھیں۔ یسوع کو ایمان کے ساتھ دیکھیں اور آپ زندگی پائیں گے! یسوع کہتا ہے،
’’تُم میری طرف پھرو اور نجات پاؤ‘‘ (اشعیا 45:22).
مسیح کی طرف دیکھیں، جو کبھی آپ کے گناہوں کے لیے مصلوب ہوا تھا، اب آسمان میں خُدا باپ کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہے۔ اُس کی طرف دیکھیں اور آپ بچائے جائیں گے۔
’’دیکھو یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).
اُس کو دیکھنا ایسا ہی ہے جیسے اُس کے لیے آنا ہے! آپ کہہ سکتے ہیں، ’’میں اُس کے پاس نہیں آ سکتا ہوں۔‘‘ ٹھیک ہے، تو کیا آپ سادہ ایمان کے ساتھ اُس کی طرف دیکھیں گے؟
آپ کا یسوع مسیح میں ذاتی ایمان ہونا چاہیے ورنہ آپ اپنے گناہ کو اُٹھا لے جانے کا تجربہ نہیں کر پائیں گے۔ میسح کے لیے دیکھیں! اُسکے لیے آئیں! وہ اپنے قیمتی خون سے آپ کے گناہوں کو پاک صاف کر دے گا!
اگر آپ اپنے گناہ سے آزاد ہونا چاہ رہے ہیں، خُدا کے برّے کی طرف دیکھیں؛
وہ، آپ کے گناہ بخشنے کے لیے، کلوری پر مرا، خُدا کے برّے کی طرف دیکھیں۔
خُدا کے برّے کی طرف دیکھیں، خُدا کے برّے کی طرف دیکھیں،
کیونکہ وہی تنہا آپ کو بچانے کے قابل ہے، خُدا کے برّے کی طرف دیکھیں۔
(’’ خُدا کے برّے کی طرف دیکھیں Look to the Lamb of God‘‘ شاعر ایچ۔ جی۔ جیکسن H. G. Jackson، 1838۔1914)۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.
واعظ سے پہلے دُعّا ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَین Dr. Kreighton L. Chan نے کی تھی: اشعیا 64:1۔7 ۔
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’ایک کانٹوں کا تاج Crown of Thorns‘‘ (شاعر عیرہ ایف۔ سٹین فل Ira F. Stanphill، 1914۔1993)۔
لُبِ لُباب دیکھو یہ خُدا کا برّہ ہے – –BEHOLD THE LAMB OF GOD ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے ’’دیکھو یہ خدا کا بّرہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29). (1۔ کرنتھیوں 2:2؛ 15:3؛ اشعیا 53:4) I. اوّل، یوحنا نے خود اُس کی سچائی دیکھی تھی، متی 3:17 ۔ II. دوئم، یوحنا نے مسیح کی منادی ’’یہی ہے‘‘ قربانی کے طور پر کی تھی، اعمال 4:12 ۔ III. سوئم، یوحنا نے مسیح کی منادی ’’خُدا کی‘‘ قربانی کے طور پر کی تھی، متی 27:46؛ اعمال IV. چہارم، یوحنا نے مسیح کی منادی ہمارے گناہوں کو اُٹھانے والے اور برداشت کرنے والے V. پنجم، یوحنا نے مسیح کی منادی گناہ کو مسلسل ہٹانے والے کے طور پر کی تھی، VI. ششم، یوحنا نے مسیح کی قربانی کی تمام کاملیت کی منادی کی تھی، مکاشفہ 22:17؛ VII. ہفتم، یوحنا نے ہمیں بتایا کہ کیسے مسیح کی قربانی کے فیض کو پایا جائے، اشعیا 45:22۔ |