اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
مسیح – زندگی کی روٹی!!CHRIST – THE LIVING BREAD ڈٓاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ ’’میں وہ زندگی کی روٹی ہوں جو آسمان سے اُتری ہے: اگر کوئی اِس روٹی میں سے کھائے گا تو ہمیشہ زندہ رہے گا: یہ روٹی میرا گوشت ہے جو میں ساری دُنیا کی زندگی کے لیے دوں گا‘‘ (یوحنا6:51)۔ |
یسوع نے کہا، ’’میں زندگی کی روٹی ہوں۔‘‘ پینتیسویں آیت میں، اُس نے کہا، ’’زندگی کی روٹی میں ہوں۔‘‘ یسوع اپنے بارے میں بات کر رہا ہے۔ اِن الفاظ کے زریعے سے، وہ ہمیں اپنے ذہنوں اور اپنے دِلوں کو اُسی پر مرکوز کرنے کے لیے بتاتا ہے۔
اپنی منادی کو یسوع مسیح پر مرکوز رکھنا دانشمندی ہے۔ پولوس رسول نے کہا، ’’خُدا نہ کرے میں کسی چیز پر فخر کروں سوائے اپنے خُداوند یسوع مسیح کی صلیب کے‘‘ (گلِتیوں6:14)۔ پولوس نے محسوس کیا تھا کہ صلیب پر مسیح کی کفاراتی قربانی اُس کی مکمل توجہ اور تعریف کی مستحق ہے۔ اِس کے علاوہ، رسول نے کہا کہ اُس کی تبلیغ کا مرکز ہونا چاہیے، فلسفہ یا قیاس آرائی نہیں بلکہ مسیح کے کفارے پر، کیونکہ اُس نے کہا، ’’میں نے فیصلہ کیا ہوا تھا کہ جب تک تمہارے درمیان رہوں گا مسیح یعنی مسیح مصلوب کی منادی کے سوِا کسی اور بات پر زور نہ دوں گا‘‘ (1کرنتھیوں2:2)۔ مذہبی افراتفری کے اِن تاریک دِنوں میں، میرے خیال میں یہ بہترین ہے اگر ہم مضبوطی سے سے رسول کے ساتھ قائم رہیں، اور مسیح مصلوب کو اپنے ایمان اور اپنی منادی کا انتہائی مرکز بنائیں، اور اُس کے ساتھ کہیں، ’’میں فیصلہ [کرچکا ہوں] کہ جب تک تمہارے درمیان رہوں گا مسیح یعنی مسیح مصلوب کی منادی کے سوِا کسی اور بات پر زور نہ دوں گا‘‘ (1کرنتھیوں2:2)۔
یہ وہ اپنے بارے میں تھا جس کا مسیح نے ’’زندگی کی روٹی‘‘ ہونے کا اِعلان کیا تھا۔ اگر آپ ایک سچے مسیحی ہونا چاہتے ہیں، تو آپ کو مسیح کی خوراک لینی چاہیے جیسے آپ زمین کی روٹی کی خوراک لیتے ہیں۔ لیکن کریانہ کی دکان سے جو ہم خریدتے ہیں اُس کے مقابلے میں وہ [یسوع] ایک بہترین خوراک ہے۔ وہ روٹی [بازار والی] مرتی ہوئی روٹی ہے۔ یہاں تک کہ کیمیائی مادوں اور خوراک محفوظ کرنے والے اجزا کے ساتھ جو زیادہ تر سٹور سے خریدی ہوئی روٹی میں ہوتے ہیں، اُس کو مشکلوں سے ہی ’’زندگی کی روٹی‘‘ کہا جا سکتا ہے۔ اِس کو بہتر طور پر ’’مرتی ہوئی روٹی‘‘ کی حیثیت سے بیان کیا جانا چاہیے، کیونکہ اِس میں جلد ہی پھپھوندی لگ جاتی ہے اور گلنا سڑنا شروع ہو جاتی ہے، حتّیٰ کہ آپ چاہے اُس کو فریج میں بھی رکھ لیں۔ ایسا مسیح کے ساتھ نہیں ہے! اُس نے کہا،
’’میں زندگی کی روٹی ہوں جو آسمان سے اُتری ہے‘‘ (یوحںا6:51)۔
I۔ پہلی بات، وہ زندگی کی روٹی ہے۔
سچ ہے، اُنہوں نے اُس کو پیٹا اور صلیب پر کیلوں سے جڑ دیا۔ سچ ہے، اُس نے وہاں پر انتہائی شدید اذیت برداشت کی، اور ہمارے لیے اپنا قیمتی خون بہایا۔ سچ ہے، وہ وہاں پر قربان ہو گیا۔ جی ہاں، وہ سچ میں وہاں پر مر گیا تھا۔ لشکر کے سردار نے اُس کی پسلی میں نیزہ گھونپا تھا،
’’اور جس سے فوراً خُون اور پانی بہنے لگا‘‘ (یوحنا 19:34).
سچ ہے، اُنہوں نے اُس کا ٹوٹا پھوٹا، مُردہ جسم لیا، اور اِسے قبر میں رکھ دیا،
’’چنانچہ اُنہوں نے جا کر پتھر پر مُہر لگا دی اور قبر کی نگرانی کے لیے پہرہ بٹھا دیا‘‘ (متی 27:66).
لیکن، پیارے دوستو، وہ اُس قبر میں مُردہ ہی نہیں پڑا رہا تھا! اوہ، جی نہیں! اُس نے موت کی سُلاخوں کو توڑ ڈالا اور ایک جیتے جاگتے انسان کی طرح قبر میں سے چل کر نکل آیا! خُدا کے فرشتوں نے اُنہیں بتایا،
’’ڈرو مت، میں جانتا ہُوں کہ تُم یسوع کو ڈھونڈ رہی ہو جو مصلوب ہُوا تھا۔ وہ یہاں نہیں ہے بلکہ جیسا اُس نے کہا تھا، جی اُٹھا ہے۔ آؤ، وہ جگہ دیکھو جہاں وہ پڑا ہُوا تھا‘‘ (متی 28:5۔6).
مسیح وہ خُداوند آج جی اُٹھا ہے، ھیلیلویاہ!
آدمیوں کے بیٹے اور فرشتے کہتے ہیں، ھیلیلویاہ!
موت بھی اُسے جی اُٹھنے سے روک نہ پائی؛ ھیلیلویاہ!
مسیح نے جنت کو کھول دیا ہے۔ ھیلیلویاہ!
(’’مسیح ہو خُداوند آج جی اُٹھا ہے Christ the Lord is Risen Today‘‘
شاعر چارلس ویزلی، 1707۔1788)۔
مسیح نے کہا، ’’میں زندگی کی روٹی ہوں‘‘ کیونکہ وہ زندہ ہے۔ وہ جسمانی طور پر مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے! وہ آسمان میں اُٹھایا جا چکا ہے، اور اب خُدا باپ کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہوا ہے! ہر ایک گمراہ گنہگار کو زندہ مسیح میں پناہ اور سکون پا لینے دیں! وہ مُردوں میں سے آپ کو زندگی بخشنے کے لیے جی اُٹھا ہے! اُس نے کہا،
’’میں زندگی کی روٹی ہُوں‘‘ (یوحنا 6:51).
II۔ دوسری بات، وہ زندگی بخشنے والی روٹی ہے۔
اُس نے کہا،
’’میں وہ زندگی کی روٹی ہوں جو آسمان سے اُتری ہے: اگر کوئی اِس روٹی میں سے کھائے گا تو ہمیشہ زندہ رہے گا…‘‘ (یوحنا6:51)۔
جب ایک شخص یسوع کے پاس آتا ہے اور ایمان کے وسیلے سے اُس میں شامل ہوتا ہے، ’’وہ ہمیشہ کے لیے زندہ رہے گا۔‘‘
وہ ہمیشہ کے لیے زندہ رہے گا کیونکہ وہ زندگی کی روٹی لے چکا ہے، جو ہمارا خُداوند یسوع ہے۔ انتہائی اُس لمحے میں جب وہ شخص یسوع پر بھروسہ کرتا ہے، اُس کو دائمی زندگی مل چکی ہوتی ہے۔ اِس کے بارے میں سوچیں! یہ مسیح کی جانب سے کتنا جلالی پیغام ہے!
’’اگر کوئی اِس روٹی میں سے کھائے گا تو ہمیشہ زندہ رہے گا‘‘ (یوحنا6:51)۔
مسیح میں دائمی زندگی ہوتی ہے۔ جب آپ اُس کے پاس آتے ہیں اور ایمان کے وسیلے سے اُس کے ساتھ متحد ہوتے ہیں تو آپ ’’ہمیشہ کے لیے زندہ رہتے ہیں۔‘‘
میں جانتا ہوں کہ کچھ لوگ ہی اِس معیار پر پورے اُتریں گے۔ وہ خود اپنی قوت اور صلاحیتوں پر خود کو بچانا جاری رکھنے کے لیے انحصار کرتے ہیں۔ لیکن یہ نہیں ہے جو ہمارے خُداوند نے کہا۔ اُس نے ہمیں بتایا کہ جس لمحے ایک گنہگار اِس روٹی میں سے کھاتا ہے، اُس میں ایمان کے وسیلے سے، اُسی انتہائی لمحے میں، ’’وہ ہمیشہ کی زندگی پائے گا!‘‘ (یوحنا6:51)۔
غور کریں کہ ہو ’’ہمیشہ کی زندگی پائے گا۔‘‘ یہ دائمی تحفط کا مضبوط عقیدہ ہے – اور میں اِس میں اپنے تمام دِل کے ساتھ یقین کرتا ہوں۔ مسیح نہیں کہتا، ’’تم زندہ رہو گے اگر تم لڑکھڑاتے نہیں ہو۔‘‘ وہ نہیں کہتا، ’’تم زندہ رہو گے اگر تم اِس میں سخت محنت کرتے ہو۔‘‘ یہی ہے جو گمراہ دُنیا سوچتی ہے۔ لیکن یہ نہیں ہے جو مسیح نے کہا، اوہ، جی نہیں، اُس نے کہا،
’’میں وہ زندگی کی روٹی ہوں جو آسمان سے اُتری ہے: اگر کوئی اِس روٹی میں سے کھائے گا تو ہمیشہ زندہ رہے گا‘‘ (یوحنا6:51)۔
آدمی یا عورت، لڑکا یا لڑکی، جو کوئی مسیح کے ساتھ اُس کے ایمان کے وسیلے سے شامل ہوتا ہے ’’ہمیشہ کی زندگی پائے گا۔‘‘ روٹی کھانے کے مقابلے میں کوئی دوسرے معیار پر اُترنے والے نہیں ہیں جو مسیح پر بھروسہ کرنے کے لیے ایک استعارہ ہے۔ اُس کے پاس آنا، اُسی پر انحصار کرنا۔ جس لمحے آپ ایسا کرتے ہیں آپ ’’ہمیشہ کی زندگی جیئیں گے۔‘‘ آپ کبھی بھی دوبارہ ایک گمراہ انسان نہیں بن پاتے، کیونکہ آپ زندگی کی روٹی کھا چکے ہوتے ہیں، اور آپ ہمیشہ کے لیے زندہ رہیں گے!
آپ کہتے ہیں، ’’لیکن کیا ہو اگر میرا ایمان لڑکھڑا جائے؟‘‘ ’’وہ ہمیشہ کی زندگی پائے گا۔‘‘ لیکن کیا ہو اگر میں خُدا کے ساتھ اپنی چال میں لڑکھڑا جاؤں؟‘‘ ’’وہ ہمیشہ کی زندگی پائے گا۔‘‘ کیا ہو اگر میں کوئی کمینہ کام کرتا ہوں؟‘‘ ’’وہ ہمیشہ کی زندگی پائے گا۔‘‘ آپ کے پاس ایک خالص وعدہ ہوتا ہے، اگر آپ مسیح میں بھروسہ کر چکے ہیں تو آپ ہمیشہ کی زندگی پائیں گے۔ وہ ’’ایماندار کی دائمی ضمانت‘‘ ہوتی ہے – اور میں ایک کے لیے اپنے سارے دِل سے اِس پر ایمان رکھتا ہوں۔ یسوع نے کہا،
’’میں اُنہیں ہمیشہ کی زندگی دیتا ہُوں۔ وہ کبھی ہلاک نہ ہوں گے اور کوئی اُنہیں [جس میں آپ شامل ہیں] میرے ہاتھ سے چھین نہیں سکتا‘‘ (یوحنا 10: 28).
کوئی ایک بھی نہیں، جس میں آپ کی ذات شامل ہے، اور ’’نہ ہی کوئی انسان‘‘ آپ کو خُدا سے چھین سکتا ہے اگر ایک مرتبہ مسیح آپ کو دائمی زندگی دے چکا ہو! وہ مسیح کا وعدہ ہے، اور وہ جھوٹ نہیں بول سکتا!
یسوع میرا خُداوند مجھے ہمیشہ کے لیے پیار کرے گا،
اُس سے بُرائی کی کوئی بھی قوت الگ نہیں کر سکتی،
اُس نے میری جان کا تاوان ادا کرنے کے لیے اپنی زندگی قربان کر دی،
اب میں اُس سے تعلق رکھتا ہوں؛
اب میں یسوع سے تعلق رکھتا ہوں، یسوع مجھ سے تعلق رکھتا ہے،
تنہا زمانے کے سالوں کے لیے ہی نہیں، بلکہ ہمیشہ کے لیے۔
(’’اب میں یسوع سے تعلق رکھتا ہوں Now I Belong to Jesus‘‘
شاعر نارمن جے۔ کلیٹن Norman J. Clayton، 1943)۔
’’اگر کوئی اِس روٹی میں سے کھائے گا تو ہمیشہ زندہ رہے گا‘‘ (یوحنا6:51)۔
III۔ تیسری بات، وہ قربان کی گئی روٹی ہے۔
ایک مرتبہ پھر، کھڑے ہو جائیں اور باآوازِ بُلند یوحنا6:51 پڑھیں۔
’’میں وہ زندگی کی روٹی ہوں جو آسمان سے اُتری ہے: اگر کوئی اِس روٹی میں سے کھائے گا تو ہمیشہ زندہ رہے گا: اور یہ روٹی میرا گوشت ہے جو میں ساری دُنیا کی زندگی کے لیے دوں گا‘‘ (یوحنا6:51)۔
آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ ہمارا خُداوند یسوع وہ قربان کی گئی روٹی ہے۔ وہ ’’روٹی‘‘ اُس کے جسم کی جانب حوالہ دیتی ہے، جو اُس نے ’’دُنیا کی زندگی کے لیے‘‘ دے دی۔
کیا ہم اِس پر اکثر منادی کر سکتے ہیں؟ میرا نہیں خیال ایسا ہوتا ہے۔ پولوس رسول نے کہا،
’’یہودی معجزوں کے طالب ہیں اور یُونانی حکمت کی تلاش میں ہیں مگر ہم اُس مسیحِ مصلوب کی منادی کرتے ہیں‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:22۔23).
دوبارہ، اُس نے کہا،
’’کیونکہ میں نے فیصلہ کیا ہُوا تھا کہ جب تک تمہارے درمیان رہوں گا مسیح یعنی مسیحِ مصلوب کی منادی کے سِوا کسی اور بات پر زور نہ دُوں گا‘‘ (1۔ کرنتھیوں 2:2).
یہ خوشخبری کا مضبوط ترین گوشت ہے۔ مسیح صلیب پر خُدا کو آپ کے گناہ کا قرض ادا کرنے کے لیے قربان ہوا تھا۔ مسیح متبادلیاتی طور سے، آپ کے جگہ پر، آپ کے گناہوں کے لیے قربان ہوا تھا۔ جب آپ مسیح کو ایمان کے وسیلے سے خود اپنی ذات کے لیے لیتے ہیں تو اُس کے موت آپ کے تمام گناہوں کی ادائیگی کر دیتی ہے، اور اُس کا خون اُن میں سے ہر ایک گناہ کو پاک صاف کر ڈالتا ہے۔
’’میں وہ زندگی کی روٹی ہوں جو آسمان سے اُتری ہے: اگر کوئی اِس روٹی میں سے کھائے گا تو ہمیشہ زندہ رہے گا: یہ روٹی میرا گوشت ہے جو میں ساری دُنیا کی زندگی کے لیے دوں گا‘‘ (یوحنا6:51)۔
مسیح زندگی کی روٹی ہے۔ مسیح وہ روٹی ہے جو خُدا نے آسمان سے ہمارے درمیان خیمہ زن ہونے کے نیچے بھیجی۔ مسیح نے کہا، ’’زندگی کی روٹی میں ہوں‘‘ (یوحنا6:51)۔ وہ تمام جو اُس پر بھروسہ کرتے ہیں اور اُس کے پاس آتے ہیں، اور اُس میں شامل ہوتے ہیں ’’ہمیشہ کی زندگی پائیں گے۔‘‘ یہ سب کچھ اِس لیے ممکن ہوا کیونکہ وہ جو روٹی جو اُس نے مہیا کی خود اُس کا اپنا گوشت تھا، جو اُس نے صلیب پر ’’دُنیا کی زندگی کے لیے ‘‘ قربان کر دیا۔
کیا آپ ’’ہمیشہ کے لیے زندہ رہنا‘‘ چاہتے ہیں؟ پھر یسوع کے پاس آئیں۔ اُس کے خون کے وسیلے سے دُھل کر پاک صاف ہو جائیں – اور آپ کبھی بھی ہلاک نہیں ہوں گے – کیونکہ وہ آپ کو ہمیشہ کی زندگی بخشے گا، اور آپ ابد تک زندہ رہیں گے۔ آپ کبھی بھی اِس قیمتی تحفے کو کھونے کے قابل نہیں ہو پائیں گے، کیونکہ آپ ہمیشہ اور ابدالاآباد تک دائمیت میں ’’اُس عزیز بیٹے میں قبول‘‘ کیے جائیں گے (افسیوں1:6) آمین۔
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
واعظ سے پہلے دُعّا ڈاکٹر کرھیٹن ایل چعین Dr. Kreighton L. Chan نے کی تھی: یوحنا6:47۔51۔
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’اب میں یسوع کا ہو چکا ہوں Now I Belong to Jesus‘‘
(شاعر نارمن جے۔ کلیٹن Norman J. Clayton، 1943)
لُبِ لُباب مسیح – زندگی کی روٹی!!CHRIST – THE LIVING BREAD ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے ’’میں وہ زندگی کی روٹی ہوں جو آسمان سے اُتری ہے: اگر کوئی اِس روٹی میں سے کھائے گا تو ہمیشہ زندہ رہے گا: یہ روٹی میرا گوشت ہے جو میں ساری دُنیا کی زندگی کے لیے دوں گا‘‘ (یوحنا6:51)۔ (یوحنا6:35؛ گلِتیوں6:14؛ 1 کرنتھیوں2:2 )I. وہ زندگی کی روٹی ہے، یوحنا19:34؛ متی27:66؛ 28:5۔6؛ II. وہ زندگی بخشنے والی روٹی ہے، یوحنا6:51ب؛ 10:28 . III. وہ قربان کی گئی روٹی ہے، یوحنا6:51ج؛ 1کرنتھیوں1:22۔23؛ |