Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


نجات کا دروازہ کُشادہ کُھلا ہے!

!THE GATE TO SALVATION IS WIDE OPEN
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونئیر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
جمعہ کے دِن کی شام، 3 فروری، 2006
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Friday Evening, February 3, 2006

’’جو کچھ باپ مجھے دیتا ہے وہ مجھ تک پہنچ جائے گا اور جو کوئی میرے پاس آئے گا، میں اُسے اپنے سے جدا نہ ہونے دُوں گا‘‘ (یوحنا6:37).

آرمیائی تبصرہ نگار ڈاکٹر آدم کلارک Dr. Adam Clarke نے آیت کے پہلے حصے پر یہ غور طلب بات پیش کی:

وہ تمام جنہیں باپ کے ذریعے سے کھینچا جاتا ہے… یعنی کہ، وہ تمام لوگ جو اُس کے روح کے ذریعے سے متاثر ہوتے ہیں، اور اُن اثرات کے سامنے گُھٹنے ٹیک دیتے ہیں… وہ جنہوں نے ہتھیار ڈال دیے نجات پا گئے: وہ جنہوں نے اِس کھینچے جانے کے آگے گُھٹنے نہیں ٹیکے گمراہ یا برگشتہ ہو گئے (آدم کلارک، ایل ایل۔ ڈی۔ Adam Clarke, LL.D.، کلارک کا تبصرہClarke’s Commentary، دوبارہ اشاعت Abingdon، جلد پنجم، صفحہ 561)۔

سپرجئین Spurgeon نے آیت کے پہلے حصے کو ’’قدرے اُلجھا ہوا نکتہ‘‘ کہا، اور اِس کو اصلاحی انداز میں سمجھانا جاری رکھا۔ پھر سپرجئین نے کہا، ’’وہ جو بیٹے پر ایمان لاتا ہے ہمیشہ کی زندگی پاتا ہے، اور اُس کا ایمان ثابت کرتا ہے کہ اُس زندگی کے لیے وہ خُدا کی طرف سے چُنا گیا تھا؛ لیکن وہ جو بیٹے پر ایمان نہیں لاتا اگر وہ اُسی بے اعتقادی میں قائم رہتا ہے تو بِلاشُبہ مر جائے گا‘‘ (سی۔ ایچ۔ سپرجئینC. H. Spurgeon، ’’بڑے پھاٹک کُشادہ کُھلے ہیںThe Big Gates Wide Open،‘‘ دی میٹروپولیٹن واعظ گاہThe Metropolitan Tabernacle Pulpit، پِلگِرم اشاعت خانےPilgrim Publications، دوبارہ اشاعت1978، جلد 51، صفحہ458)۔ میرے خیال میں ہم سب اُس سے متفق ہو سکتے ہیں۔ پھر سپرجئین نے کہا، ’’اُس اُلجھے ہوئے نکتے کو سرے سے چھوڑ دینے سے، میں نے غور کیا، ہماری آزاد جلالی اور کُشادہ تلاوت میں، ’جو کوئی میرے پاس آئے گا میں اُسے اپنے سے جُدا نہ ہونے دوں گا،‘ کہ یہاں ایک ضروری عمل ہے، اور وہ ہے، کہ ہم مسیح کے پاس جاتے ہیں‘‘ (ibid.)۔ یسوع نے کہا،

’’جو کوئی میرے پاس آئے گا، میں اُسے اپنے سے جدا نہ ہونے دُوں گا‘‘ (یوحنا6:37).

آئیے اِس تلاوت سے تین باتوں پر غور کریں۔

I۔ پہلی بات، یہاں ایک ضروری عمل ہے۔

اِس سے پہلے کہ میں مذید اور آگے جاؤں، آئیے مجھے آپ سے پوچھ لینے دیں، ’’آپ میں سے کتنے لوگ مسیح کے پاس آ چکے ہیں؟‘‘ میرا خیال ہے کہ آپ میں سے زیادہ تر ایسا کر چکے ہیں۔ اگر آپ میں سے کوئی مسیح کے پاس نہیں آیا ہے، تو میں آپ سے ایسا کرنے کی تمنا رکھتا ہوں۔ ’’لیکن،‘‘ آپ شاید پوچھیں، ’’اِس کا مطلب کیا ہوتا ہے؟‘‘ اُن الفاظ پر نظریں جمائیں جنہیں مسیح نے استعمال کیا،

’’جو کوئی میرے پاس آئے گا‘‘ (یوحنا6:37).

سپرجئین نے کہا،

وہ ایک عمل، ایک تحریک کے بارے میں بات کرتا ہے، لیکن بدن کے عمل یا تحریک کے بارے میں نہیں، کیونکہ بے شمار تھے جو جسمانی سمجھ میں مسیح کے پاس آئے، لیکن اُنہوں نے اُس کے مقابلے میں ایسے آنے سے نجات نہیں پائی تھی۔ یہ آنا ذہن کا ایک عمل ہے؛ آپ جانتے ہیں… ذہن کے لیے [ایک مخصوص] نکتے تک آنا کیا ہوتا ہے، لیکن، [غور کریں] کہ یہاں پر [دِل] کا معاملہ پنہاں ہوتا ہے، ’’جو میرے پاس آئے گا۔‘‘ نجات دلانے والا ایمان مسیح کے پاس آ رہا ہے – اُس ہستی کے لیے… نجات کی سچی راہ بھروسہ کرنا ہے… یسوع مسیح کی اُس جیتی جاگتی ہستی میں جو خُدا کی جانب سے متعین کیا ہوا نجات دہندہ ہے… آپ کو آنا چاہیے… اُس کے پاس، مسیح کے پاس، جو معلون صلیب پر، اُن تمام کے لیے جو اُس میں ایمان رکھتے ہیں کفارہ بنا تھا۔ آپ کو ضرور آنا چاہیے… اور اُس کو اپنے متبادل کے طور پر قبول کرنا چاہیے۔ وہ اُوپر آسمان میں جا چکا ہے، لیکن وہ وہاں سے گنہگاروں کے لیے التجائیں کر رہا ہے، اور آپ کو اُوپر اُس کی جانب اِس طرح سے اپنے ذہن کی آنکھوں کو ٹکائے رکھنا چاہیے کہ آپ اُس میں بھروسہ رکھیں گے جو مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے، اور اوپر جلال میں جا چکا ہے۔ اُسے مسیح کے پاس آنا ہوتا ہے – اُس کی ہستی میں ذہن کا قائم ہونا (ibid.، صفحہ459)۔

یہ بات بھی واضح ہے کہ جب آپ کسی مخصوص پر پہنچتے ہیں، تو آپ کسی اور بات سے پرے ہو جاتے ہیں۔ آپ کو اپنے گناہوں اور بے اعتقادی سے پرے ہو جانا چاہیے، اور اُس [یسوع] کے پاس آنا چاہیے۔

اب، کیا میں آپ سے دوبارہ پوچھ سکتا ہوں، ’’کیا آپ پاس آ چکے ہیں؟‘‘ کیا آپ تنہا یسوع مسیح میں بھروسہ کر رہے ہیں؟ اگر آپ اُس کے پاس آتے ہیں تو تلاوت میں جو وعدہ ہے وہ آپ کے لیے ہو جاتا ہے،

’’جو کوئی میرے پاس آئے گا، میں اُسے اپنے سے جدا نہ ہونے دُوں گا‘‘ (یوحنا6:37).

II۔ یہاں غیر ضروری خدشات کا ترک کیا جانا ہے۔

کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کہتے ہیں کہ وہ مسیح کے پاس جانا چاہتے ہیں، لیکن وہ سوچتے ہیں کہ یسوع شاید اُنہیں مسترد کر دے۔ وہ کیسے سچ ہو سکتا ہے؟ اگر یہ ممکن ہے کہ وہ شاید آپ کو مسترد کر دے، تب اُس [یسوع] نے جھوٹ بولا۔ آپ اُس سے کہیں بہتر جانتے ہیں! آپ جانتے ہیں مسیح کبھی بھی جھوٹ نہیں بولے گا۔ تب وہ سوچ کہ وہ شاید آپ کو مسترد کر دے گا غلط ہونی چاہیے، کیونکہ اُس یسوع نے کہا،

’’جو کوئی میرے پاس آئے گا، میں اُسے اپنے سے جدا نہ ہونے دُوں گا‘‘ (یوحنا6:37).

اگر آپ مسیح کے پاس آتے ہیں تو وہ آپ کو ’’اپنے سے جُدا نہ ہونے دے‘‘ گا۔ وہاں آپ کو مِل جاتا ہے اُن الفاظ میں ’’اپنے سے جُدا نہ ہونے دے۔‘‘

’’لیکن،‘‘ آپ کہتے ہیں، ’’میری شاید مسیح میں ایمان لانے کی جھوٹی تبدیلی ہوئی ہے۔‘‘

’’جو کوئی میرے پاس آئے گا، میں اُسے اپنے سے جدا نہ ہونے دُوں گا‘‘

’’میری شاید پہلے سے ہی مسیح میں ایمان لانے کی جھوٹی تبدیلی ہوئی ہے۔‘‘

’’جو کوئی میرے پاس آئے گا، میں اُسے اپنے سے جدا نہ ہونے دُوں گا‘‘

’’لیکن ایسا ہو نہیں سکتا۔‘‘

’’جو کوئی میرے پاس آئے گا، میں اُسے اپنے سے جدا نہ ہونے دُوں گا‘‘

’’لیکن میں شاید یہ ٹھیک نہ کر پاؤں۔‘‘

’’جو کوئی میرے پاس آئے گا، میں اُسے اپنے سے جدا نہ ہونے دُوں گا‘‘

اُس کے پاس جانے کے لیے کوئی بھی ’’غلط راہ‘‘ نہیں ہے۔ اُس کے پاس چاہے کسی بھی راہ سے آئیں اور وہ آپ کو اپنے سے جُدا نہیں ہونے دے گا۔ ’’لیکن میں تذبذب کا شکار ہوں۔‘‘ دوبارہ، میں کہتا ہوں، اگر آپ ’’تذبذب کا شکار‘‘ ہو کر اُس کے پاس آتے ہیں تو بھی وہ آپ کو اپنے سے جُدا نہ ہونے دے گا! تلاوت نہیں کہتی، ’’جو کوئی میرے پاس تذبذب کا شکار ہوئے بغیر آئے گا میں اُسے اپنے سے جُدا نہ ہونے دوں گا۔‘‘ جی نہیں! جی نہیں! وہ اِختلافِ رائے رکھنے والا تلاوت میں نہیں ہے! ابلیس نے اُس کا خُدا کے کلام میں اضافہ کیا! اُس کے پاس اپنے تمام ترتذبذب کے ساتھ آؤ اور وہ تمہیں اپنے سے جُدا نہ ہونے دے گا!

’’جو کوئی میرے پاس آئے گا، میں اُسے اپنے سے جدا نہ ہونے دُوں گا‘‘ (یوحنا 6: 37).

’’لیکن میں ضرورت کے مطابق سزایابی میں نہیں آیا ہوں۔‘‘ مذید اور شیطانی گھٹیا بات! اگر آپ اُس کے پاس سرے سے بالکل بھی کسی سزایابی کے بغیر آتے ہیں، تو وہ آپ کو اپنے سے جُدا نہیں ہونے دے گا!

’’جو کوئی میرے پاس آئے گا، میں اُسے اپنے سے جدا نہ ہونے دُوں گا‘‘ (یوحنا 6:37).

’’لیکن میرے پاس دُرست احساسات نہیں ہیں۔‘‘ دوبارہ، مجھے ابلیس کی آپ کو اِس طرح کے غیرضروری خدشات میں ڈالنے پر ملامت کرنی چاہیے۔ آپ شاید مخصوص احساسات کی توقع کرتے ہیں۔ لیکن وہ توقع شیطانی ہوتی ہے۔ تلاوت میں ’’احساسات‘‘ کے بارے میں بالکل بھی کچھ نہیں ہے! یہ محض کہتی ہے،

’’جو کوئی میرے پاس آئے گا، میں اُسے اپنے سے جدا نہ ہونے دُوں گا‘‘ (یوحنا 6:37).

III۔ تیسری بات، یہاں اعتماد بخشا گیا ہے۔

سپرجیئن نے کہا،

اگر آپ اِس لمحے میں کسی اور بھروسہ پر ٹکے ہوئے ہیں، تو میں آپ سے التجا کرتا ہوں اِس کو جانے دیں، اور یسوع کی بانہوں میں آ گریں، اور جان جائیں – کیونکہ خُدا یہ کہہ چکا ہے – کہ جس لمحے آپ یسوع میں ایمان لاتے ہیں، آپ نجات پا لیتے ہیں؛ یہاں آپ کو الہٰی زندگی میں ایک شراکت بخشی جاتی ہے جو کبھی بھی نہیں مرے گی۔ اُسی لمحے میں، آپ سے آپ کے تمام گناہ لے لیے جاتے ہیں، تاکہ یہ آپ کو ملعون نہ کر دیں، اور آپ پر دوبارہ کبھی بھی نہیں واپس ڈالے جاتے۔ یہاں آپ پر ایک کامل راستبازی بھی منسوب کی جاتی ہے جو آپ سے کبھی بھی چھینی نہیں جائے گی، اور اِس بے داغ لبادے میں آپ یہاں تک کہ اُس عظیم آخری عدالت کے دِن جرأت کے ساتھ کھڑے ہوں گے… تلاوت کی آرام پہنچانے والی یقین دہانی یہ ہے، ’’اگر یسوع مسیح مجھے اپنے سے جُدا نہیں ہونے دے گا، تو مجھے خود میں سمو لے گا‘‘… وہ مجھے دھو ڈالے گا، وہ مجھے پاک صاف کر دے گا، وہ مجھے لبادہ پہنائے گا، وہ مجھے خوراک کھلائے گا… وہ مجھے زندگی میں رکھے گا، اور وہ مجھے موت میں رکھے… یسوع پر بھروسہ کریں، میں آپ سے اِلتماس کرتا ہوں۔ وہ آپ کے بھروسہ کے قابل ہے، کیونکہ وہ خُدا کا بیٹا ہے اور وہ اِس لیے قربان ہوا کہ اُن کے تمام کے جرائم کو دور کر دے جو اُس پر بھروسہ کرتے ہیں (ibid.، صفحات465۔466)۔

نجات کے لیے پھاٹک کُشادہ کھلا ہے! ابھی چلے آئیں! ابھی یسوع کے پاس چلے آئیں، جو خُدا کا بیٹا ہے اور آپ ہمیشہ کے لیے بچا لیے جائیں گے، کیونکہ اُس نے وعدہ کیا تھا،

’’جو کوئی میرے پاس آئے گا، میں اُسے اپنے سے جدا نہ ہونے دُوں گا‘‘ (یوحنا 6:37).

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

نجات کا دروازہ کُشادہ کُھلا ہے!

!THE GATE TO SALVATION IS WIDE OPEN

ڈٓاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونئیر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’جو کچھ باپ مجھے دیتا ہے وہ مجھ تک پہنچ جائے گا اور جو کوئی میرے پاس آئے گا، میں اُسے اپنے سے جدا نہ ہونے دُوں گا‘‘ (یوحنا6:37).

I.    پہلی بات، یہاں ایک ضروری عمل ہے۔

II.   دوسری بات، یہاں غیرضروری خدشات کا ترک کیا جانا ہے۔

III.  تیسری بات، یہاں اعتماد بخشا گیا ہے۔