Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


کلیسیا کے لوگوں کے لیے ایک سوال!

A QUESTION FOR CHURCH PEOPLE!
(Urdu)

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

ہفتے کے دِن کی شام میں دیا گیا ایک واعظ ، 12 نومبر، 2005
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں
A sermon preached on Saturday Evening, November 12, 2005
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles

’’اور اُس نے اُس سے کہا، دوست میاں، تو شادی کا لباس پہنے بغیر یہاں کیسے آ گیا؟ اور اُس کی زبان بند ہو گئی‘‘ (متی 22: 12)۔

چند ایک دِن پہلے میں نے متی 22 باب میں اِس عظیم تمثیل پر ایک تفسیر پیش کی تھی۔ میں نے کہا کہ یسوع نے اپنے خادموں سے جانے کے لیے کہا

’’باہر شاہراہوں پر نکلیں اور جتنے بھی ملیں اُنہیں جمع کریں، دونوں اچھے اور بُرے: اور شادی خانہ مہمانوں سے بھر گیا‘‘ (متی 22: 10)۔

مجھے یقین ہے کہ اس سے مراد دیکھے جانے کے قابل مقامی گرجا گھروں کی طرف نشاندہی ہے۔ برے اور اچھے دونوں من چاہے لوگوں کو مقامی گرجا گھروں میں بلایا جاتا ہے۔

لیکن اب ہم اس خاص آدمی پر توجہ مرکوز کریں گے، جو مقامی گرجا گھر میں آیا تھا اور کبھی بھی [مسیح میں ایمان لا کر] تبدیل نہیں ہوا تھا۔ آپ نے دیکھا، وہ کبھی بھی مسیح کے پاس نہیں آیا۔ وہ کبھی بھی ’’خُداوند یسوع مسیح کا نہیں ہوا تھا‘‘ (رومیوں 13: 14)۔ آئیے اس آدمی کو بہت قریب سے دیکھیں، کیونکہ وہ ہر اس شخص کی تصویر یا تشبیہ ہے جو بپتسمہ دینے والے گرجا گھر میں آتا ہے، گرجا گھر میں رفاقت کرتا ہے، اور کبھی [مسیح میں ایمان لا کر] تبدیل نہیں ہوتا ہے۔ بپتسمہ دینے والے اور دیگر انجیلی بشارت کے گرجا گھروں میں بہت سے لوگ ہیں جن کی عکاسی اس آدمی نے کی ہے۔ وہ ہمارے گرجا گھروں میں آتے ہیں، لیکن وہ کبھی بھی مسیح میں [ایمان لا کر] تبدیل نہیں ہوتے ہیں۔ مغربی بپتسمہ دینے والے مُشیر اور کانفرنس اسپیکر محترم جم ایلیف Rev. Jim Elliff

     کا کہنا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ میں سب سے بڑا ایوینجلیکل فرقہ، سدرن بپٹسٹ کنونشن ایک ’’غیر تخلیق شدہ‘‘ فرقہ ہے… یہ ایک ایسی صورت حال ہے جس پر اسے گہرا افسوس ہے، وہ کہتے ہیں، چونکہ وہ [سدرن بیپٹسٹ کنونشن] سے محبت کرتے ہیں اور ساری زندگی اس میں شامل رہے ہیں۔ …
     ایلیف کو تشویش ہے کہ [سدرن بیپٹسٹ کنونشن]SBC کے مبینہ طور پر 16 ملین ممبران میں سے صرف 6 ملین [کبھی] اتوار کو چرچ کے لیے دکھائی دیتے ہیں۔ [انہوں نے کہا] ’’ہماری ایک بری عادت ہے کہ بعض اوقات صرف یہ فرض کر لیا جاتا ہے کہ ایک شخص میں یہ [جذبہ] ہوتا ہے کہ وہ ایک سچا مومن ہے، اور ہم [ان کے نام] ہمارے گرجا گھر کی فہرستوں میں [بطور ممبران] درج کرنے میں بہت جلدی کرتے ہیں۔‘‘
     ’’یہ تباہ کن ثابت ہوا ہے،‘‘ [ایلیف] جاری رہتے ہوئے کہتے ہیں۔ ’’ان میں سے بہت سے لوگ اس وقت کے بعد کے ہفتوں میں بھی ظاہر نہیں ہوتے ہیں جب ہم نے انہیں رُکنیت میں قبول کیا ہے۔‘‘ وہ اس کا امریکہ میں بپتسمہ دینے والوں کے [پہلے] زمانے سے موازنہ کرتے ہیں جب، تاریخی اعداد و شمار کے مطابق، گرجا گھروں میں اس سے دو سے پانچ گنا زیادہ لوگ آتے تھے جتنے اجتماعات میں شامل تھے۔
     [ایلیف نے کہا] ’’ان دنوں میں جب ہم حد سے زیادہ بڑھے اور بہت سے لوگوں تک سنجیدہ انداز میں پہنچے، ہمیں کلیسیا کی دوبارہ تخلیق ہونے کی بہت زیادہ پرواہ تھی۔ درحقیقت، بپتسمہ دینے والوں کے پاس کچھ لوگوں کی ایک عظیم تاریخ ہے جو نئے سرے سے جنم لینے والی کلیسیا کے لیے مرنے پر یقین رکھتے تھے۔ لیکن آج ہم ایسے اراکین کو ناموں کی فہرست میں شامل کرنے میں بہت ماہر ہو گئے ہیں جو سچے مسیحی [نہیں ہیں] (جم ایلیف، اگاپے پریس، دی سورڈ آف دی لارڈThe Sword of the Lord میں حوالہ دیا گیا، 21 اکتوبر، 2005، صفحہ 11)۔

مجھے یقین ہے، پہلے پہل کے مشاہدے سے، کہ ہمارے بپتسمہ دینے والے آزاد گرجا گھر زیادہ بہتر کام نہیں کر رہے ہیں۔ عام طور پر بپتسمہ دینے والے گرجا گھر غیر تخلیق شدہ اراکین سے بھرے ہوتے ہیں، جن میں بہت سے لوگ باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں۔

یہ افسوسناک صورتحال دراصل ایک بہترین موقع ہے۔ لیکن ہمیں اپنے گرجا گھروں میں ان گمشدہ لوگوں کو [مسیح میں ایمان لانے کی] تبدیلی کی تبلیغ کرنے کو ایک موقع کے طور پر گرفت میں لے لینا چاہیے۔ ایسا کرنے کے لیے بڑی ہمت درکار ہوگی۔ ہمیں اس بات کا انتظار نہیں کرنا چاہیے کہ خُدا غیر نجات یافتہ مُردوں کی قیامت پر کہے،

’’دوست میاں، تو شادی کا لباس پہنے بغیر یہاں کیسے آ گیا؟‘‘ (متی 22: 12)۔

ہمیں پورے مُلک میں اپنی واعظ گاہوں سے یہ بات بالکل ابھی ہی کہنی چاہیے۔ اور اپنے گھر کے نزدیک آتے ہوئے، ہمیں یہ بات خود اپنے گرجا گھر میں کہنی چاہیے،

’’دوست میاں، تو شادی کا لباس پہنے بغیر یہاں کیسے آ گیا؟‘‘ (متی 22: 12)۔

آپ یہاں ہمارے مقامی گرجا گھر میں [مسیح میں بغیر ایمان لائے] غیر تبدیل شدہ، نجات دہندہ کی راستبازی کے لبادے کو اُوڑھے بغیر کیسے آئے؟ یہ ایک اچھا، مشکل مخلص سوال ہے۔ آئیے اس کا جائزہ لیتے ہیں اور اسے حصہ بہ حصہ دیکھتے ہیں، کیونکہ یقین رکھیں کہ خُدا کسی نہ کسی دن، غیر نجات یافتہ مُردوں کی قیامت پر آپ سے یہی انتہائی سوال پوچھے گا۔

’’دوست میاں، تو شادی کا لباس پہنے بغیر یہاں کیسے آ گیا؟‘‘ (متی 22: 12)۔

I۔ پہلی بات، خُدا اُسے ’’دوست میاں‘‘ کہہ کر بُلاتا ہے۔

’’دوست میاں، تو شادی کا لباس پہنے بغیر یہاں کیسے آ گیا؟‘‘ (متی 22: 12)۔

غور کریں کہ خُدا نے اُس سے کیسے بات کی۔ اس نے سخت الفاظ کا استعمال نہیں کیا۔ اس آدمی نے دوست ہونے کا بہانہ کیا، اور خدا نے اس سے ایک [دوست ہی] کے طور پر بات کی۔ یہوداہ اس قسم کے شخص کی ایک مثال ہے۔ جب اُس نے یسوع کو غدارانہ بوسہ دیا تو ہمارے خُداوند نے اُسے ’’دوست‘‘ کہا۔ درحقیقت، یہوداہ نے ہمارے رب کا دوست ہونے کا بہانہ کیا۔ تمثیل میں آدمی سچا دوست کیسے ہو سکتا ہے؟ اس نے اپنی ہی ضیافت کی میز پر بادشاہ کی توہین کی، جہاں اسے بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔

میں یہ اکثر دیکھتا ہوں۔ نوجوانوں کو خوشخبری کی دعوت میں مدعو کیا جاتا ہے۔ سب کچھ بہت خوش نظر آتا ہے عبادتوں اور اس کے بعد ہمارے کھانے سے۔ لیکن کچھ نام نہاد ’’دوست‘‘ [مسیح میں ایمان لائے بغیر ہی]، مسیح کی راستبازی کے شادی کے لباس کے بغیر آتے ہیں۔ کیا وہ خدا کے سچے دوست ہیں؟ وہ نہیں ہیں! جلد از جلد وہ نئے لوگوں کے ساتھ مل جاتے ہیں اور گفتگو میں اپنی دنیا داری اور خدا سے محبت کی کمی کو ظاہر کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

نیا شخص خُدا کی چیزوں پر خوف اور تعجب کے احساس کے ساتھ گرجا گھر میں آتا ہے۔ لیکن عروسی لباس کے بغیر آدمی جلد ہی لاپرواہی برتنا شروع کر دیتا ہے۔ وہ ایسے تبصرے کرتا ہے جو خدا کے گھر میں نامناسب ہیں۔ وہ اس طرح کام کرتا ہے جیسے گرجا گھر میں چل رہی چیزیں اتنی اہم نہیں ہیں۔ بہت جلد نیا شخص اِن ساری باتوں کو سرسری انداز میں اپنا لیتا ہے۔ اب وہ سوچتا ہے کہ گرجا گھر صرف کچھ ہلکے پھلکے نوجوانوں کے لیے ہے جو چہچہانے اور احمقانہ، دنیاوی چیزوں کے بارے میں بات کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔

وہ شخص جو شادی کے لباس کے بغیر ہوتا ہے انجیلی بشارت پر جا سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ نئے لوگوں کو گرجا گھر میں لانے میں مدد کے لیے ایسا کر رہا ہو، لیکن یسوع نے کہا،

’’تم کسی کو اپنا مُرید [جو کافر مذہب سے تبدیل ہوا ہو] بنانے کے لیے بحری اور برّی سفر کرتے ہو، اور جب [اپنا] بنا لیتے ہو تو اپنے مقابلے میں اُسے پہلے سے دوگُنا جہنمی بنا دیتے ہو‘‘ (متی 23: 15)۔

تم اُسے بنا دیتے ہو اپنے مقابلے میں پہلے سے دوگُنا جہنمی!

’’تم نہ تو خود داخل ہوتے ہو، اور نہ اُن کو جو داخل ہونا چاہتے ہیں، داخل ہونے دیتے ہو‘‘ (متی 23: 13)۔

مسیح کہتا ہے کہ آپ خود نجات پانے کے لیےخود کو مجبور نہیں کرتے، اور آپ دوسرے لوگوں کو ایسا کرنے سے روکتے ہیں، وہ آپ کو دیکھتے ہیں۔ وہ آپ کو سنتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ یہ صرف ایک پارٹی ہے اور آپ کے ساتھ ایک بڑا مذاق ہے۔ کھوئے یا گمراہ ہوئے وہ بچے جِنہوں نے گرجا گھر میں پرورش پائی ہر وقت ایسا کرتے ہیں۔ آپ اپنے لیے نجات نہیں ڈھونڈتے، اور آپ اپنے دنیاوی رویے اور احمقانہ گفتگو سے نئے لوگوں کو اس کی تلاش سے روکتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ آپ اُنہیں چھوڑ دینے پر مجبور کر دیں گے۔ نہیں، یہ ایسا ہے کہ آپ ٹِک جانے والوں کو زہر دیتے رہتے ہیں۔ آپ انہیں اپنے عمل اور الفاظ سے سکھاتے ہیں کہ تبلیغ کو غور سے نہ سنیں، نجات کو سنجیدگی سے نہ لیں۔ آپ نئے لوگوں سے ادب و احترام اور پاکیزگی کا وہ احساس چھین لیتے ہیں جو انہوں نے محسوس کیا تھا جب وہ پہلی بار گرجا گھر میں آئے تھے۔

’’تم نہ تو خود داخل ہوتے ہو، اور نہ اُن کو جو داخل ہونا چاہتے ہیں، داخل ہونے [کی تم اجازت] دیتے ہو‘‘ (متی 23: 13)۔

آپ خُدا کے کوئی سچے دوست نہیں ہیں، اور آپ اس گرجا گھر کے بھی سچے دوست نہیں ہیں۔ آپ ان اراکین کے تمام کام اور دعاؤں کو نقصان پہنچاتے ہیں جو سچے مسیحی ہیں۔ آپ پادریوں، مُنادوں، اور گرجا گھر کی بوڑھی خواتین کے بجائے نئے لوگوں کو آپ کی پیروی کرنے کے لیے تیار کرتے ہیں۔ اور یوں، مسیح کے پاس نہ آنے کی آپ کی بے حد خواہش سے، آپ اُن تمام کاموں کو نقصان اور برباد کرتے ہیں جو سچے مسیحیوں نے کھوئے ہوئے لوگوں کو لانے اور اُنہیں مسیح تک لے جانے کے لیے کیے ہیں۔

ہم اُن کو مسیح کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، جب کہ آپ مسیح کے لیے اپنی ضدی مزاحمت میں، اُن کو اپنی پیروی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ نہیں چلے گا۔ جیسا کہ بادشاہ نے [مسیح میں ایمان نہ لائے ہوئے] غیر تبدیل شدہ شخص کو شادی کی دعوت سے باہر پھینک دیا، اسی طرح ہمیں آپ کو خدا کے کلام کے ذریعے – گرجا گھر میں منادی کر کے باہر کر دینا چاہیے۔ اگر آپ پُرعزم طور سے مسیح کے پاس آنے سے انکار کرتے ہیں، تو آپ کو کلیسیا سے خُدا کے کلام کی منادی کرنے کے ذریعے سے باہر کر دینا چاہیے، جیسا کہ اس شخص کو کیا تھا جس نے نجات کا لباس نہیں پہنا تھا۔ آپ کو دکھائی دینے والے گرجا گھر سے منادی کے ذریعے باہر کر دینا چاہیے، کیونکہ آپ خُدا کے سچے دوست نہیں ہیں۔ لیکن مجھے امید ہے کہ آپ کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ تبلیغ آپ کو مسیح کی طرف رجوع کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

II۔ دوسری بات، خداوند اُس سے پوچھتا ہے تو یہاں کیسے آ گیا۔

’’دوست میاں، شادی کا لباس پہنے بغیر تو یہاں کیسے آ گیا؟‘‘ (متی 22: 12)۔

کیا وہ صرف ’’تفریح‘‘ کے لیے آیا تھا؟ کیا وہ صرف کچھ دوست بنانے کے لیے آیا تھا؟ کیا وہ صرف اس لیے آیا تھا کہ وہ تنہا تھا؟ کیا وہ صرف اس لیے آیا تھا کہ اس کا خاندان اسے لے کر آیا تھا – یا اس لیے کہ وہ یہاں پیدا ہوا اور پلا بڑھا؟

’’دوست میاں، … تو یہاں کیسے آ گیا؟‘‘ (متی 22: 12)۔

یہ ایک اچھا سوال ہے۔ آپ کو اپنے آپ سے یہ سوال کرنا چاہیے۔ آپ اس مقامی گرجا گھر میں کیسے آئے؟ ’’آپ اندر کیسے آئے؟‘‘ یونانی لفظ جس کا ترجمہ ’’کیسے‘‘ ہے وہ ’’pōs‘‘ ہے۔ سٹرانگ کے مکمل اور جامع اِتفاق رائے Strong's Exhaustive Concordance کے مطابق اس لفظ کا مطلب ہے ’’کس طریقے سے؟‘‘ یا ’’کس معنی میں؟‘‘ (Strong # 4459)۔ یہ اہم ہے۔ کس راستے سے آپ اندر آئے؟ آپ کس ذریعے سے اس گرجا گھر میں آئے؟ چاہے آپ اس لیے آئے کہ آپ کا خاندان یہاں تھا یا اس لیے کہ آپ کے دوست یہاں تھے، کیا آپ کے خیالات میں خدا کا اس سے کوئی تعلق تھا؟

آپ نے دیکھا، اگر خدا آپ کے خیالات میں نہیں تھا، تو آپ غلط وجہ سے آئے۔ آپ خدا کو نہیں ڈھونڈ رہے تھے۔ آپ محض انسانی دوستی کی تلاش میں تھے – یا آپ یہاں صرف اس لیے تھے کہ آپ کا خاندان آپ کو لے کر آیا تھا۔ اور، اس طرح، خدا کو آپ کی سوچ میں اس سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

اِس بات کو ضرور بدلنا چاہیے، اور اسے جلد ہی بدلنا چاہیے، اگر آپ یہاں کسی بھی وقت کے دورانیے تک ٹھہرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ زندگی کے دباؤ اور بائبل کی تبلیغ کا دباؤ آپ کو باہر دھکیل دے گا جب تک کہ آپ خُدا کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں سوچنا شروع نہ کریں۔

’’شریر اپنے تکبر میں اُسے نہیں ڈھونڈتا، اُس کے خیالات میں خدا کے لیے گُنجائش ہی نہیں ہے‘‘ (زبور 10: 4)۔

اگر خدا آپ کے خیالات میں نہیں ہے، تو اس گرجا گھر میں رہنے سے آپ کو کچھ بھی بھلا نہیں ہوگا۔ یہ آپ کی اس سے زیادہ بھلائی نہیں کرے گا جتنی اس آدمی سے کی جس سے خدا نے سوال کیا،

’’دوست میاں، تو شادی کا لباس پہنے بغیر یہاں کیسے آ گیا؟‘‘ (متی 22: 12)۔

کیا یہی ’’بیداری‘‘ نہیں ہے؟ آپ کو بیداری کو کوئی پراسرار چیز نہیں سمجھنا چاہیے۔ یہ تب ہوتی ہے جب آپ خدا کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا شروع کر دیتے ہیں۔

کیا آپ خدا کے ساتھ ٹھیک ہیں؟ کیا آپ کے پاس شادی کا لباس ہے؟ کیا آپ نے مسیح کو اپنایا ہے؟ اگر آپ مسیح کے پاس نہیں آئے ہیں، تو آپ عدالت کے عظیم دن کی تمثیل میں اس آدمی کی طرح بے آواز ہو جائیں گے۔ اس دن آپ کے پاس کوئی عذر نہیں ہوگا۔ آپ نے خُدا کے بارے میں اور اُس سے آپ کے مناسب تعلق کی کمی کے بارے میں سوچنے سے انکار کر دیا تھا۔ آپ نے یسوع کے پاس آنے سے انکار کر دیا۔ پھر ان معاملات میں آپ کی کوتاہی پر کوئی عذر نہیں ہوگا۔ اور، یوں، خدا کہے گا،

’’اِس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اُسے باہر اندھیرے میں ڈال دو جہاں وہ روتا اور دانت پیستا رہے گا‘‘ (متی 22: 13)۔

سپرجیئن نے کہا،

اپنے آپ کو تلاش کرو۔ اس خیمے [عبادت گاہ] سے جہنم میں نہ اترنا… ہر ایک کے ساتھ یہ سنجیدہ پریشانی کا معاملہ ہے۔ اگر آپ کبھی بھی یسوع کے پاس نہیں آئے ہیں، تو ابھی آئیں... اگر آپ نے شادی کا لباس کبھی نہیں لیا ہے... آپ اس کے پاس جائیں جو اسے آزادانہ طور پر دیتا ہے، خداوند [یسوع] آپ کو انکار نہیں کرے گا؛ آج ہی [اس کے پاس] جائیں اور وہ آپ کو قبول کرے گا (سی ایچ سپرجیئن C. H. Spurgeon، ’’شادی کا لباس The Wedding Garment،‘‘ میٹروپولیٹن کی عبادت گاہ کی واعظ گاہ سے The Metropolitan Tabernacle Pulpit، جلد XVII، پیلگِریم اشاعت خانے Pilgrim Publications، دوبارہ اشاعت 1971، صفحہ 105)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

کلیسیا کے لوگوں کے لیے ایک سوال!

A QUESTION FOR CHURCH PEOPLE!

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’اور اُس نے اُس سے کہا، دوست میاں، تو شادی کا لباس پہنے بغیر یہاں کیسے آ گیا؟ اور اُس کی زبان بند ہو گئی‘‘ (متی 22: 12)۔

(متی 22: 10؛ رومیوں 13: 14)

I۔   پہلی بات، خداوند نے اُسے ’’دوست میاں‘‘ پُکارا، متی 22: 12 الف؛ 23: 15، 13 .

II۔  دوسری بات، خدا اُس سے پوچھتا ہے وہ کیسے اندر چلا آیا، متی 22: 12ب؛ زبور 10: 4؛ متی 22: 13 .