اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
بائبل – اِلہام کا ہمارا واحد ذریعہTHE BIBLE – OUR ONLY SOURCE OF REVELATION
ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے ’’ہر ضحیفہ جو خدا کے الہام سے ہے وہ تعلیم دینے، تنبیہ کرنے، سُدھارے اور راستبازی میں تربیت دینے کے لیے مفید ہے۔ تاکہ خدا کا بندہ اِس لائق بنے کہ ہر نیک کام کرنے کے لیے تیار ہو جائے‘‘ (II تِیمُتِھیس 3: 16۔17)۔ |
ہم بائبل کے مکمل، زبانی الہام پر یقین رکھتے ہیں۔ ’’زبانی‘‘ کا مطلب ہے کہ بائبل کے اصل عبرانی اور یونانی الفاظ خُدا کی طرف سے الہام سے دیے گئے تھے۔ ’’مکمل یا کُل plenary‘‘ کا مطلب ہے ’’پورا‘‘۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ پوری بائبل، شروع سے آخر تک، خدا کی طرف سے الہام سے دی گئی تھی۔ ’’خدائی ہدایات یا وحیinspiration‘‘ یونانی لفظ ’’تھیوپنیوزٹوسtheopneustos‘‘ سے ہے۔ اس کا مطلب ہے ’’خدا کا پھونکا ہوا۔‘‘ ڈاکٹر ڈبلیو اے کرسویل Dr. W. A. Criswell نے کہا،
صحیفے کی ابتداء بیان کی گئی ہے: یہ ’’خدا کا پھونکا ہوا‘‘ تھا (تھیوپنیوزسٹوس یونانی) ہے، [یعنی]، کلام پاک کے الفاظ خود خدا کی طرف سے موصول ہونے والے ہیں… دوسرا پطرس 1: 21 اضافی ثبوت پیش کرتا ہے کہ روح القدس نے صحیفے کے مصنفین سے بالکل اُنہی [الفاظ] میں جنہیں خدا نے منتقل کرنا چاہا ان سے بات کی۔ چونکہ یہ سب کچھ خدا کی طرف سے ’’پھونکا گیا‘‘ ہے، یہ چار طریقوں سے فائدہ مند ہے: (1) ’’عقیدہ کے لئے‘‘ – یہ جاننا کہ کیا ایمان رکھنا ہے، (2) ’’ڈانٹنے یا ملامت کے لئے‘‘ – یہ جاننا کہ کس بات پر ایمان نہیں رکھنا، (3) ’’اصلاح کے لیے‘‘ – یہ سیکھنے کے لیے کہ کیا نہیں کرنا چاہیے، اور (4) ’’راستبازی کی ہدایت کے لیے‘‘ – یہ سمجھنے کے لیے کہ کیا کرنا چاہیے (ڈبلیو اے کرسویل، پی ایچ ڈی۔ W. A. Criswell, Ph.D.، II تیمتھیس 3: 16 پر غور طلب بات)۔
’’ہر ضحیفہ جو خدا کے الہام سے ہے وہ تعلیم دینے، تنبیہ کرنے، سُدھارے اور راستبازی میں تربیت دینے کے لیے مفید ہے۔ تاکہ خدا کا بندہ اِس لائق بنے کہ ہر نیک کام کرنے کے لیے تیار ہو جائے‘‘ (II تِیمُتِھیس 3: 16۔17)۔
اب پطرس 1: 20-21 کی طرف رجوع کریں۔ آئیے کھڑے ہو کر ان دو آیات کو بلند آواز سے پڑھیں۔
’’پہلے یہ بات جان لو کہ کوئی شخص پاک کلام کی کسی نبوت کی تفسیر اپنے طور پر نہیں کر سکتا۔ کیونکہ نبوت کی کوئی بات انسان کی اپنی خواہش سے کبھی نہیں ہوئی بلکہ لوگ پاک روح کے الہام سے خدا کی طرف سے کلام کرتے تھے‘‘ (II پطرس 1: 20۔21)۔
آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔
’’نبوت کی کوئی بات انسان کی اپنی خواہش سے کبھی نہیں ہوئی۔‘‘ اس کا مطلب ہے کہ بائبل کا کوئی حصہ انسان کی رائے سے نہیں لکھا گیا۔ انسانوں نے بائبل لکھتے وقت اپنے الفاظ یا خیالات کا تعین نہیں کیا۔ الفاظ خدا کی طرف سے آئے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہمیں یہ نہیں کہنا چاہیے کہ ’’میرے لیے یہی مطلب ہے۔‘‘ بائبل کو سمجھنے کے لیے، ہمیں اسے لفظی طور پر لینا چاہیے۔ ہمیں یہ کہنا چاہیے، ’’صحیفہ کے صفحہ پر اس کا یہی مطلب ہے،‘‘ نہیں ’’میرے لیے اس کا یہی مطلب ہے۔‘‘ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس کا آپ کے لیے کیا مطلب ہے۔ صفحہ پر اس کا کیا مطلب ہے اس سے فرق پڑتا ہے – جیسا کہ لکھا گیا ہے۔ ’’نبوت کی کوئی بات انسان کی اپنی خواہش سے کبھی نہیں ہوئی۔‘‘ آج ہمارے پاس سینکڑوں جھوٹے مذاہب ہیں کیونکہ لوگ بائبل کو محض اس پر یقین کرنے اور اس پر عمل کرنے کے بجائے اس کی ’’اپنی خواہش سے تشریح‘‘ کرتے ہیں۔
اگلی بات جو II پطرس 1: 20-21 سکھاتی ہے وہ یہ ہے کہ بائبل کے مصنفین روح القدس کے ذریعے ’’متحرک‘‘ ہوئے تھے۔ یونانی میں ’’فیرومیتھاpherometha‘‘ کا مطلب ہے کہ ان کے ذہنوں کو خُدا کی طرف سے ’’مائل کر لیا‘‘ گیا جب انہوں نے عبرانی اور یونانی میں کلام پاک کے الفاظ لکھے۔ ڈاکٹر کرسویل نے کہا، صحیفہ قطعی طور پر غلطی سے مبّرا ہے کیونکہ روح القدس [بائبل کے مصنفین] میں ’’سمایا ہوتا‘‘ تھا (ibid.، II پیٹر 1: 20-21 پر غور طلب بات)۔
یہی وجہ ہے کہ ہر واعظ جس کی ہم تبلیغ کرتے ہیں وہ ایک تلاوت سے، کلام کی ایک آیت سے شروع ہوتا ہے۔ میں جن واعظوں کی تبلیغ کرتا ہوں ان پر پُراعتماد اِختیار رکھتا ہوں، وہ نہیں جو میں کہتا ہوں یا جو سوچتا ہوں، بلکہ جو کچھ میں تبلیغ کرتا ہوں اس کی پُراعتمادی بائبل یعنی خدا کے کلام سے آتی ہے۔
اور یہی وجہ ہے کہ آپ کو ہر روز بائبل پڑھنی چاہیے۔ خدا کے ذہن کو جاننے کے لیے، اور ایک مضبوط اور نتیجہ خیز مسیحی بننے کے لیے آپ کو روزانہ بائبل کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ سپرجیئن نے کہا،
بائبل کو پڑھیں، اور یہ آپ کو ان بہترین لوگوں کی صحبت میں لے آتی ہے جو کبھی زندہ رہے۔ آپ موسیٰ کے ساتھ قائم ہو کر اُس کی نرم مزاجی سیکھیں۔ اور ایوب کے ساتھ اس کا صبر سیکھیں۔ ابراہیم کے ساتھ، اس کا ایمان سیکھیں۔ دانی ایل کے ساتھ اُس کے صحیح کام کرنے کی ہمت سیکھیں۔ اشعیا کے ساتھ برائیوں کی طرف اس کے شدید غصے کو سیکھیں۔ پولوس سے اس کے جوش و جذبے سے کچھ اپنائیں۔ مسیح کے ساتھ اس کی محبت کو محسوس کریں (سی ایچ سپرجیئن C. H. Spurgeon)۔
مہربانی سے اپنے بائبل میں سے زبور 119: 11ویں آیت کھولیں۔ آئیے کھڑے ہون اور اِسے باآوازِ بُلند پڑھیں۔
’’میں نے تیرا کلام اپنے دِل میں محفوظ کر لیا ہے، تاکہ میں تیرے خلاف گناہ نہ کروں‘‘ (زبور 119: 11)۔
مسیحی زندگی گزارنے کے لیے ہمیں بائبل کو پڑھنا چاہیے اور اس کے بارے میں سوچنا چاہیے، اسے اپنے دلوں میں چھپانا چاہیے۔
اب بلند آواز سے آیت 18 پڑھیں۔
’’میری آنکھیں کھول دے تاکہ میں تیری شریعت کے عجائب دیکھ سکوں‘‘ (زبور 119: 18)۔
’’تیری شریعت‘‘ کا مطلب ہے ’’بائبل۔‘‘ ہمیں خدا سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ بائبل میں موجود حیرت انگیز سچائیوں کو دیکھنے کے لیے ہماری روحانی آنکھیں کھولے۔
اب بلند آواز سے آیت نمبر 99 پڑھیں۔
’’میں اپنے تمام اُستادوں سے بھی زیادہ فہم رکھتا ہوں کیونکہ میں تیرے قوانین پر دھیان دیتا ہوں‘‘ (زبور 119: 99)۔
آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ یہ آیت کہتی ہے کہ، اگر آپ بائبل کے الفاظ پر غور کریں اور دھیان دیں، تو آپ کو ایک دُنیاوی اسکول میں اپنے اساتذہ سے زیادہ درست خیالات حاصل ہوں گے۔ وہ آپ کو ارتقاء پر یقین کرنے کو کہیں گے۔ لیکن انہیں حقیقت کی کوئی سمجھ نہیں ہے۔ آپ کے اساتذہ آپ کو بہت سی نقصان دہ اور جھوٹی باتیں بتائیں گے – لیکن اگر آپ بائبل پڑھیں، اور اس پر غور کریں، تو آپ ’’سب [اپنے] اساتذہ سے زیادہ سمجھدار ہوں گے۔‘‘ اب آیت 130 کی طرف رجوع کریں۔ براہ کرم بیٹھے رہیں اور اسے بلند آواز سے پڑھیں۔
’’تیرے کلام کی تشریح نور بخشتی ہے اور سادہ لوحوں کو سمجھ عطا کرتی ہے‘‘ (زبور 119: 130)۔
غور کریں کہ یہ بائبل کی 66 کتابوں میں خدا کے کلام کی طرف اشارہ کرتی ہے – انسانی الفاظ کی طرف نہیں یا – قرآن، یا مورمن کی کتاب، یا کسی جھوٹے استاد کی تحریروں کی طرف نہیں – بلکہ صرف بائبل کے کلام کی طرف!
آئیے زبور 19: 7 کی طرف رجوع کریں۔ یہاں ’’خداوند کی شریعت‘‘ اور ’’خداوند کی گواہی‘‘ دونوں کا مطلب بائبل ہے۔ پھر آیت 10 میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ بائبل سونے [دھات] سے زیادہ مطلوب ہے۔
’’خدواند کی شریعت کامل ہے جو جان کو تقویت دیتی ہے۔ خداوند کے قوانین قابلِ اعتماد ہیں جو سادہ لوح کو دانشمند بنا دیتے ہیں… وہ سونے سے بلکہ کُندن سے بھی زیادہ بیش قیمت ہیں، وہ شہد سے بھی بلکہ چھتے سے ٹپکتے شہد سے بھی زیادہ شیرین ہیں‘‘ (زبور 19: 7، 10)۔
بائبل آپ کی خدا کے اکلوتے بیٹے یسوع مسیح کی طرف نشاندہی کراتی ہے۔ وہ آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر مرا۔ وہ جسمانی طور پر مردوں میں سے جی اُٹھا اور واپس آسمان پر اُٹھا لیا گیا، جہاں وہ خدا کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہے۔ ’’خُداوند یسوع مسیح پر یقین رکھو، اور تم نجات پاؤ گے‘‘ (اعمال 16: 31)۔ آمین!
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔