اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
بدکاروں کا عدالت کی نشست کے سامنے کھڑا ہوناTHE WICKED STANDING BEFORE THE JUDGMENT SEAT ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے ’’اور میں نے چھوٹے بڑے تمام مُردوں کو خدا کی حضوری میں کھڑے دیکھا؛ اور کتابیں کھولی گئیں اور ایک اور کتاب جس کا نام کتابِ حیات تھا وہ بھی کھولی گئی، جو زندگی کی کتاب ہے اور تمام مُردوں کا اِنصاف اُن کے اعمال کے مطابق کیا گیا جو اُن کی کتابوں میں درج تھے‘‘ (مکاشفہ 20: 12)۔ |
بائبل سکھاتی ہے کہ غیر نجات یافتہ مُردوں کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ تمام غیر تبدیل شدہ [مسیح میں ایمان نہ لائے ہوئے] مُردہ آخری عدالت میں عظیم سفید تخت کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ کتابِ حیات کھولی جائے گی، یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ ان کے نام وہاں نمودار نہیں ہوتے کیونکہ اُنہوں نے کبھی نجات ہی نہیں پائی تھی۔ پھر ’’کتابیں‘‘ کھول دی جائیں گی، اور غیر نجات یافتہ لوگوں کو ’’ان کا انصاف اُن کے اعمال کے مطابق کیا گیا جو اُن کی کتابوں میں درج تھے‘‘ (مکاشفہ 20: 12)۔
بائبل میں کوئی سچائی اس سے زیادہ واضح نہیں ہے – اگر آپ غیر تبدیل شدہ [مسیح میں ایمان نہ لائی ہوئی] حالت میں رہتے ہیں تو آپ آخری عدالت پر عظیم سفید تخت کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ کوئی بھی غیر نجات یافتہ انسان اس فیصلے سے نہیں بچ سکے گا۔ وہاں سب ہوں گے، امیر، غریب، عقلمند، جاہل، خوشحال اور محتاج۔ مُردہ، چھوٹے اور بڑے، سب کو خدا کے تخت کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے۔ یہ غیر نجات یافتہ مُردوں کا آفاقی فیصلہ ہوگا۔ یوحنا نے اپنی رویا میں ایسا کہا۔
’’میں نے چھوٹے، بڑے تمام مُردوں کو خدا کی حضوری میں کھڑے دیکھا‘‘ (مکاشفہ 20: 12)۔
اُس عظیم عدالت کے روز آپ کے گناہوں کے بالکل دُرست حساب کتاب ظاہر کیے جائیں گے۔
’’اور کتابیں کھولی گئیں… اور تمام مُردوں کا اِنصاف اُن کے اعمال کے مطابق کیا گیا جو اُن کی کتابوں میں درج تھے‘‘ (مکاشفہ 20: 12)۔
ڈاکٹر جان آر رائس Dr. John R. Rice نے کہا،
فعل ماضی کا زمانہ استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ… یوحنا ہمیں ایک ایسے خواب کے بارے میں بتا رہا ہے جو وہ پہلے ہی دیکھ چکا ہے۔ لیکن رویاء مستقبل کا انکشاف ہے۔ یہ خُدا کی طرف سے اُس وقت آنے والے فیصلے کے بارے میں انتباہ ہے جب… کھوئے ہوئے گنہگاروں کو جہنم سے یسوع مسیح کا سامنا کرنے کے لیے گھسیٹا جائے گا، جب خُدا کی ریکارڈ کی کتابیں کھولی جائیں گی، جب گنہگاروں کو اُن کا صِلہ مل جائے گا۔ گنہگاروں کو، جو پہلے ہی جہنم میں ہیں، پکارا جائے گا، یہ دیکھنے کے لیے نہیں کہ وہ برگشتہ ہو گئے ہیں، بلکہ کھلے عام اپنے گناہوں کا اقرار کرنے کے لیے اور خُدا کی تمام کائنات کی جمع مخلوقات کے سامنے کھلے عام ان پر سزا سنائی جائے گی۔ یہ غیر نجات یافتہ مُردوں کی آخری عدالت ہے (جان آر رائس، الوہیت میں ڈاکٹریٹ، لٹریچر میں ڈاکٹریٹ John R. Rice, D.D., Litt.D.، جب ڈھانچے اپنے تابوتوں میں سے نکل آتے ہیں When Skeletons Come Out of Their Closets، سورڈ آف دی لارڈ، دوبارہ اشاعت 1961، صفحہ 12)۔
’’اور تمام مُردوں کا اِنصاف اُن کے اعمال کے مطابق کیا گیا جو اُن کی کتابوں میں درج تھے‘‘ (مکاشفہ 20: 12)۔
ان کتابوں میں ان تمام گناہوں کا صحیح ریکارڈ موجود ہے جو آپ کبھی بھی سوچ، قول یا عمل میں کر چکے ہیں۔ الفاظ سادہ اور دلکش ہیں،
’’اور تمام مُردوں کا اِنصاف اُن کے اعمال کے مطابق کیا گیا جو اُن کی کتابوں میں درج تھے‘‘ (مکاشفہ 20: 12)۔
ہر گمراہ یا برگشتہ گنہگار خدا کو حساب دے گا۔ ہر گناہ بھرا لفظ جو آپ نے بولا، ہر گناہ بھرا خیال، ہر گناہ والا عمل، آخری عدالت میں کھل کر سامنے لایا جائے گا۔ کوئی چیز پوشیدہ نہیں جو ظاہر نہ کی جائے گی۔ خُداوند تاریکی کی پوشیدہ باتوں اور آپ کے دل کی پوشیدہ صلاحتوں کو ظاہر کرے گا۔
I۔ پہلی بات، آپ کے عام گناہوں کو کُھلے عام اور بھی زیادہ عام کیا جائے گا۔
وہ گناہ جو زمین پر صرف چند لوگ جانتے تھے اب زمین اور آسمان کی ہر مخلوق کے وسیع اجتماع کے سامنے ’’کتابوں‘‘ میں سے کھلے عام پڑھے جائیں گے۔
وہ دنیا دار جس کی زندگی پیسہ کمانے میں صرف ہوئی، جس نے ابدی دولت کو حقیر سمجھا، یہ گناہ خدا کی کتابوں سے پڑھے جائیں گے۔ خُدا کے تخت کے سامنے کھڑے وسیع اجتماع کے ذریعے اُس کی بنیاد، مُرجھائی ہوئی، گھمبیر روح اپنی تمام خرابیوں یا بدشکلیوں میں نظر آئے گی۔
بے فکر انسان جسے صرف اپنے لباس، احمقانہ باتوں اور دنیاوی مقبولیت کی فکر تھی، جس نے گرجا گھر میں اپنا وقت ضائع کیا اور اپنی روح کی نجات کو نظر انداز کیا، اور اپنے گناہوں کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے سے انکار کیا اور ابدی چیزوں کو نظر انداز کیا، اس کو ایک بیکار اور مسخ شُدہ شخصیت کے طور پر دیکھا جائے گا جو کہ وہ تھا اس وسیع اجتماع کے ذریعے سے جو خدا کے تخت کی حضوری میں کھڑا تھا۔
وہ شخص جس نے خدا کی تنبیہات کا مذاق اڑایا، جس نے جہنم اور عذاب کو سنجیدگی سے نہیں لیا، جس نے تمسخر اڑایا اور سزایابی میں آنے والوں کو حقیر دیکھا، وہ خدا کے تخت کے سامنے کھڑے اس وسیع اجتماع کے سامنے بیوقوف کے طور پر دکھایا جائے گا۔
یہاں اس شخص کے کردار کو بھی ظاہر کیا جائے گا جو گرجا گھر آیا تھا لیکن اس کا دماغ دوسری باتوں میں اٹکا ہوا تھا، سوتے رہنا، گناہ بھرے خیالات سوچتے رہنا، واعظوں اور دعاؤں کو نظر انداز کرتے رہنا، جو ہفتہ در ہفتہ خدا کے غضب یا مسیح کی رحمت کے بارے میں سوچے بغیر گرجا گھر آتا تھا۔ جس نے مہینہ در مہینہ یسوع کے ٹوٹے ہوئے جسم سے منہ موڑ لیا، اور اس کے خون کی برکت کو رد کیا۔
’’اور میں نے چھوٹے بڑے تمام مُردوں کو خدا کی حضوری میں کھڑے دیکھا؛ اور کتابیں کھولی گئیں اور ایک اور کتاب جس کا نام کتابِ حیات تھا وہ بھی کھولی گئی، جو زندگی کی کتاب ہے اور تمام مُردوں کا اِنصاف اُن کے اعمال کے مطابق کیا گیا جو اُن کی کتابوں میں درج تھے‘‘ (مکاشفہ 20: 12)۔
II۔ دوسری بات، آپ کے خفیہ گناہوں کو آشکارہ کر دیا جائے گا۔
آخرت میں ہر بھیس چھن جائے گا۔ پھر آپ کے پوشیدہ گناہ کتابوں میں سے کھلے عام پڑھے جائیں گے۔ فحاشی، بے حیائی، غلاظت سب کھل کر سامنے لائی جائیں گی۔
وہ شخص جس نے اپنے آپ کو معاف کیا اور خوشخبری سے اپنی دشمنی کو چھپانے کی کوشش کی – وہ شخص جس نے اپنے غرور، اپنی خود غرضی، اپنی دنیاوی ذہنیت، اپنے برے جذبات کو – اخلاق کی ظاہری شکل کے ساتھ چھپانے کی کوشش کی – خدا کے تخت کے سامنے کھڑے وسیع اجتماع کے سامنے واضح طور لایا جائے گا۔
وہ شخص جو اتوار کو بہت خدا پرست نظر آتا تھا، لیکن خدا کے ساتھ اس کا کوئی باطنی تعلق نہیں تھا، بے نقاب ہو جائے گا۔ وہ ناشکرا نوجوان جس نے اپنے ماں باپ کی مسیحیت کو نظر انداز کیا اور اس کی تذلیل کی اسے اُس ناشکرے بدبخت کے طور پر سمجھا جائے گا جو وہ ہے۔ اِن گناہوں کو، اگرچہ زمین پر بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں، آخری عدالت میں کھلے عام ظاہر کر دیے جائیں گے۔ ہر نقاب پھاڑ دیا جائے گا۔ خدا کے تخت کے سامنے کھڑے ہونے والے وسیع اجتماع کے سامنے ہر ایک پوشیدہ بات کو اُجاگر کیا جائے گا۔
’’اور کتابیں کھولی گئیں … اور تمام مُردوں کا اِنصاف اُن کے اعمال کے مطابق کیا گیا جو اُن کی کتابوں میں درج تھے‘‘ (مکاشفہ 20: 12)۔
III۔ تیسری بات، آپ کے باطنی گناہوں کو ظاہر کر دیا جائے گا۔
دل کا وکیل، اس کے تمام جرائم اور لغزشوں کے ساتھ، خدا کی کتابوں میں سے ظاہر کر دیا جائے گا۔ مسیح نے ہوس بھری نظر کو، زنا اور غصے اور نفرت کو قتل قرار دیا۔ اس دن تمہارا شریر دل اپنے تمام تر غرور، غصے، ہوس اور بغض کے ساتھ کیسے ظاہر ہو گا؟ خوفناک ہو گا وہ نظارہ، یہ سب کا سب خدا کے تخت کے سامنے کھڑے وسیع اجتماع کے سامنے لایا جائے گا۔
لیکن یہی سب کچھ نہیں ہے. وہ سارے اوقات جن میں آپ نے نجات کے بارے میں سنا، نجات دہندہ کی موت کے ذریعے کفارہ اور اُس کے مخلصی بخشنے والے خون کو، سب کو یاد رکھا جائے گا۔ اُن گنت اُوقات کو جب آپ کو یسوع کے پاس آنے کے لیے کہا گیا تھا، اُن گنت اُوقات کو جب آپ کو بتایا گیا تھا کہ اس کا خون کتابوں میں سے ان گناہوں کو مٹا دے گا، سب کو یاد کیا جائے گا۔ واعظ، نصیحتیں، دعائیں، تنبیہات، یسوع کے پاس آنے کی دعوتیں، وہ خون جو مسیح نے آپ کے گناہوں کو ان کتابوں سے پاک کرنے کے لیے پیش کیا، یسوع کا مسترد کیا جانا، خدا کے بیٹے کا پاؤں تلے روندا جانا، اس کے خون کا ایک عام چیز کے طور پر مسترد کیا جانا – یہ بھی کتابوں میں درج ہے! جرائم کی مقدار، کروڑوں گناہ، خوفناک حد تک بڑھ جاتے ہیں، پھر بھی یہ سب کچھ خدا کے تخت کے سامنے کھڑے ہونے والے وسیع اجتماع کے سامنے لایا جائے گا۔
کیا آپ خدا کی کتابوں میں گناہوں کے ایسے ریکارڈ کے ساتھ عدالت کے اس تخت کے سامنے کھڑے ہونے کو تیار ہیں؟ کیا آپ ان لوگوں میں رہنے کو تیار ہیں جن سے کہا جائے گا،
’’اے لعنتی لوگو! میرے سامنے سے دور ہو جاؤ، اور اُس ہمیشہ جلتے رہنے والی آگ میں چلے جاؤ‘‘؟ (متی 25: 41)۔
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
لُبِ لُباب بدکاروں کا عدالت کی نشست کے سامنے کھڑا ہونا THE WICKED STANDING BEFORE THE JUDGMENT SEAT ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے ’’اور میں نے چھوٹے بڑے تمام مُردوں کو خدا کی حضوری میں کھڑے دیکھا؛ اور کتابیں کھولی گئیں اور ایک اور کتاب جس کا نام کتابِ حیات تھا وہ بھی کھولی گئی، جو زندگی کی کتاب ہے اور تمام مُردوں کا اِنصاف اُن کے اعمال کے مطابق کیا گیا جو اُن کی کتابوں میں درج تھے‘‘ (مکاشفہ 20: 12)۔ I۔ پہلی بات، آپ کے عام گناہوں کو کُھلے عام اور بھی زیادہ عام کیا جائے گا۔ II۔ دوسری بات، آپ کے خفیہ گناہوں کو آشکارہ کر دیا جائے گا۔ III۔ آپ کے باطنی گناہوں کو ظاہر کر دیا جائے گا۔ |