Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


خاوموشی اور دانشمندی

SILENCE AND KNOWLEDGE
(Urdu)

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے

خداوند کے دِن کی صبح تبلیغ کیا گیا ایک واعظ، 6 فروری، 2005
لاس اینجلز کی پبتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں
A sermon preached on Lord’s Day Morning, February 6, 2005
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles

’’خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں‘‘ (زبور 46: 10)۔

کچھ لوگ کہتے ہیں، ’’میں نہیں جانتا کہ خدا واقعی موجود ہے یا نہیں۔‘‘ دوسرے کہتے ہیں، ’’میں جانتا ہوں کہ وہ موجود نہیں ہے۔‘‘ پھر بھی دوسرے کہتے ہیں، ’’اس کا وجود اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کیا یقین رکھتے ہیں۔‘‘ لیکن ایگنوسٹیسزم agnosticism[شک کی نظر سے دیکھنا]، دہریت [خدا کو نہ ماننا] اور مابعد جدیدیتpost-modernism ان سب کا جواب اس تلاوت میں دیا گیا ہے،

’’خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں‘‘ (زبور 46: 10)۔

آیت چھ کہتی ہے، ’’غیر قوموں [کفروں] نے غصہ کیا۔‘‘ اگر کبھی یہ سچ تھا تو آج اس سے بھی زیادہ ہے۔ لفظ ’’غصہ‘‘ کا مطلب ہے ’’ہنگامہ برپا کرنا۔‘‘ آپ تیز آمدورفت کے لیے مخصوص شاہراہ پر گاڑی چلا رہے ہوں گے اور ایک SUV میں کچھ کافر لوگ آپ کے پیچھے گاڑی دوڑا رہے ہوں گے اور اس کی لائٹیں جھپکائیں گے اور آپ کو کوستے ہوئے گرجیں گے، گویا آپ نے اُن کے سامنے گاڑی چلانے کی ہمت کرنے کا ناقابل معافی گناہ کیا ہو۔

آج خاموشی تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔ ہمیشہ اونچی آواز میں سٹیریو چلتا ہوا، کہیں نہ کہیں ٹی وی کا ناپسندیدہ شور، کچھ سائرن کی آوازیں، یا کتے کی چیخیں ہوتی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ شور سے دور نہیں ہو سکتے۔ پھر بھی ہماری تلاوت کہتی ہے،

’’خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں‘‘ (زبور 46: 10)۔

ڈاکٹر اے ڈبلیو ٹوزر نے کہا،

ہمارے باپ دادا کے پاس خاموشی کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ تھا، اور خاموشی سے ان کا مطلب حرکت کی عدم موجودگی یا شور کی عدم موجودگی یا دونوں تھا۔ انہوں نے محسوس کیا کہ انہیں دن کے کم از کم ایک حصے کے لیے خاموش رہنا چاہیے، ورنہ وہ دن ضائع ہو جائے گا۔ خُدا کو پہچانا جا سکتا ہے...خاموشی میں بہترین۔ لہٰذا اُنہوں نے اِس بات کو قائم کیا، اور اسی طرح مقدس صحیفے اعلان کرتے ہیں۔ باطنی یقین خاموشی سے نکلتا ہے۔ ہمیں ابھی بھی جاننا ہوگا (اے ڈبلیو ٹوزرA. W. Tozer، خدا انسان کو بتاتا ہے جو پرواہ کرتا ہے God Tells the Man Who Cares، کرسچن پبلیکیشنز، 1970، صفحہ 16)۔

’’خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں‘‘ (زبور 46: 10)۔

آئیے آج صبح اس آیت کے مضمرات کے بارے میں مزید گہرائی سے غور کریں

I۔ پہلی بات، خاموش رہنا مشکل ہوتا ہے۔

دنیا جتنی زیادہ مشینی ہو جائے گی، اس کا خاموش رہنا اتنا ہی مشکل ہے۔ ہمارے پاس جتنی زیادہ مشینیں ہیں، اتنا ہی زیادہ شور ہم محسوس کرتے ہیں۔ جب میں نے اس واعظ پر کام شروع کیا تو میرے دفتر کا فون بار بار بجتا رہا۔ لوتھر، ایڈورڈز، ویزلی، اور سپرجیئن کو کبھی بھی بجنے والے فون سے نمٹنا نہیں پڑا۔ پرانے زمانے میں خاموش رہنا بہت آسان تھا۔ میں حیران ہوں کہ کیا یہ ان وجوہات میں سے ایک ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے 1859 کے بعد سے ہمارے پاس قوم کو ہلا دینے والا حیاتِ نو نہیں ہوا ہے۔ صنعتی انقلاب سے پہلے تقریباً ہر نسل نے حیات نو کا تجربہ کیا تھا۔ کیا مشینوں کا شور جزوی طور پر قصوروار ہوسکتا ہے؟ مجھے ایسا لگتا ہے، کیونکہ ہماری تلاوت کہتی ہے،

’’خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں‘‘ (زبور 46: 10)۔

اگرچہ ٹوزر اپنے مضمون میں حیات نو کے بارے میں اس خاص نکتے کو سامنے نہیں لایا، لیکن مجھے یقین ہے کہ اس نے اس پر مجھ سے اتفاق کیا ہوگا۔ خُدا کو جاننے کے لیے چپ رہنا پڑتا ہے!

واعظ کو خاموش نہیں ہونا چاہیے۔ میں جانتا ہوں کہ کچھ لوگ اس موضوع سے خاموش لہجے میں نمٹیں گے، یہ سوچ کر کہ تلاوت ایک مبلغ کو خاموش رہنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہوتا! ایک مبلغ کو بولنا چاہیے، اور اطمینان بخش ’’تبلیغی گفتگو‘‘ نہیں ہونی چاہیے۔ ایک مبلغ کو بائبل سے اس طرح سے معلومات دینا چاہئے جو لوگوں کی توجہ حاصل کرے۔ اسے ’’کلام کی تبلیغ کرنا… ملامت کرنا، سرزنش کرنا، نصیحت کرنا‘‘ چاہیے (II تیمتھیس 4: 2)۔ اسے یوحنا اصطباغی، یسوع اور پولوس رسول کی طرح تبلیغ کرنی چاہیے۔ اُسے پینتیکوست کے دن پطرس کی طرح بات کرنی چاہیے، جب اُس نے ’’اپنی آواز بلند کی‘‘ (اعمال 2: 14)۔ جی نہیں، ہماری تلاوت تبلیغ کرنے کے بارے میں بات نہیں کر رہی ہے۔ یہ جاننے کے بارے میں بات کر رہی ہے۔ اگر آپ اس خدا کو جاننا چاہتے ہیں جس کے بارے میں مبلغ آپ کو بتا رہا ہے، تو آپ کو خاموش رہنا ہوگا۔

’’خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں‘‘ (زبور 46: 10)۔

وہ شخص جو کبھی باطنی طور پر خاموش نہیں ہوتا وہ کبھی بھی اس خدا کو نہیں پا سکتا جس کے بارے میں مبلغ ظاہری طور پر بات کرتا ہے!

خاموش رہنا مشکل ہے۔ آپ کو اس کے لیے منصوبہ بندی کرنی ہوگی اور اس کے لیے وقت نکالنا ہوگا۔ خدا کے کبھی بھی واعظوں میں سرے سے داخل ہوئے بغیر، آپ کی روح پر خدا کی گرفت ہوئے بغیر، آپ ایک کرسی پر بیٹھ کر سینکڑوں واعظ نہیں سن سکتے! آپ کو خاموش رہنے کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ آپ کو خاموش رہنے کے لیے وقت نکالنا ہوگا – ورنہ خدا کبھی بھی آپ سے باطنی بات نہیں کر سکے گا۔

آپ کیوں سوچتے ہیں کہ ہم کلام پاک کی آیات کے ساتھ خطبات کے خاکہ کو مختصر اطلاع نامہ میں ڈالنے کی پریشانی میں کیوں پڑ جاتے ہیں؟ ہم چاہتے ہیں کہ آپ گھر جائیں اور مختصر اطلاع نامے میں خاکے کو دیکھیں، اور اس کے بارے میں دوبارہ سوچیں۔

’’خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں‘‘ (زبور 46: 10)۔

ذاتی طور پر، میں واعظ کے دوران غور طلب باتیں لکھنے کے خلاف ہوں۔ کیوں؟ کیونکہ لوگوں میں یہ سوچنے کا رجحان ہوتا ہے کہ اگر وہ اسے لکھتے ہیں تو وہ سنتے ہی سمجھتے ہیں۔ سراسر بکواس! کسی بھی کالج کے طالب علم سے پوچھیں۔ اگر آپ کالج کے کلاس روم میں احتیاط سے لیکچر کی ضروری باتیں لکھ لیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ مواد کو سمجھتے ہیں۔ آپ کو گھر جا کر سوچنا پڑے گا کہ آپ نے اس دن کیا سنا یا آپ امتحان سے باہر ہو جائیں گے۔

اور پھر بھی، مطابقت یا مشہابت نامکمل ہے۔ جی ہاں، آپ کو کلاس روم میں ضروری لیکچرز لکھ لینے چاہئیں، کیونکہ آپ کو کلاس کو سمجھنے اور امتحان میں جوابات کو دہرانے کے لیے ان تحریر کردہ ضروری باتوں پر بار بار جانا پڑتا ہے۔

لیکن ایک واعظ کچھ مختلف ہے۔ یہ صرف وہ معلومات نہیں ہے جو آپ جمع کر رہے ہیں اور یاد کر رہے ہیں۔ یہ ایک تاثر ہے۔ میں صحیح لفظ کے لیے جدوجہد کر رہا ہوں۔ بہرحال، ایک تاثر – وہ سب سے بہتر لفظ ہے جو میری سوچ کے نزدیک ترین آ سکتا ہے۔ اور آپ کو جانا ہوگا اور خاموش رہنا ہوگا، اور اس تاثر پر سوچنا ہوگا، اور پھر اس سے باطنی طور پر نمٹنا ہوگا، ورنہ اس سے آپ کو کچھ بھی فائدہ نہیں ہوگا۔

’’خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں‘‘ (زبور 46: 10)۔

II۔ دوسری بات، خاموش رہنا ضروری ہوتا ہے۔

انسان عادت کی مخلوق ہے۔ ہم جو سیکھتے ہیں وہ عادت بن جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، میں اکیاون سال سے گاڑی چلا رہا ہوں۔ سب سے پہلے مجھے یاد ہے کہ جب میں گاڑی چلا رہا تھا تو مجھے ہر کام کے بارے میں احتیاط سے سوچنا پڑتا تھا۔ اب میں ’’اپنے طور پر بِلا ارادہ خودبخود‘‘ چلاتا ہوں۔ مجھے جان بوجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ کیا کرنا ہے۔ ڈرائیونگ عادت بن گئی ہے، اتنا ہی فطری ہے جتنا کہ پیدل چلنا (جو شروع میں مشکل بھی ہوتا ہے - لیکن بعد میں عادت سے ’’آسان‘‘ ہو جاتا ہے)۔

لیکن خطرہ یہ ہے - ہم سب کی مذہبی ’’عادات‘‘ ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کوئی بھی ہیں، آپ نے عام طور پر خدا، بائبل اور مذہب کے بارے میں سوچنے کی عادت ڈالی ہے۔ کوئی بھی اس سے بچ نہیں سکتا، کیونکہ ’’ایک آدمی کی نافرمانی سے بہت سے لوگ گنہگار ٹھہرے‘‘ (رومیوں 5: 19)۔ ہر انسان فطرتاً خُدا کی طرف سے اندھا ہوتا ہے، گناہ کی فطرت کے ساتھ پیدا ہوا ہوتا ہے۔ آپ کے پاس خدا کے بارے میں خیالات ہیں، لیکن آپ اسے نہیں جانتے۔ بائبل یہ بہت واضح کرتی ہے جب یہ کہتی ہے کہ آپ ہیں۔

’’[جن] کی عقل تاریک ہو گئی ہے اَور وہ اَپنی سخت دِلی کے باعث جہالت میں گِرفتار ہیں، اَور خُدا کی دی ہُوئی زندگی میں اُن کا کویٔی حِصّہ نہیں‘‘ (اِفِسیوں 4: 18)۔

لہذا، آپ ’’[اپنے] دل کے اندھے پن‘‘ میں، عادتاً خُدا کے بارے میں غلط سوچتے رہتے ہیں۔

’’دنیا نے حکمت سے خدا کو نہیں جانا‘‘ (1 کرنتھیوں 1: 21)۔

اس دنیا کے لوگ اپنی عقل سے خدا کو نہیں جان سکتے۔ خدا کو نا ماننے والا تو خدا کو نا ماننے والا ہی رہے گا۔ اگنوسٹک اگنوسٹک ہی رہے گا۔ بدھ مت مذہب کو ماننے والا بدھسٹ بن کر رہے گا۔ کیتھولک ایک کیتھولک کے طور پرزندگی بسر کرتا رہے گا۔ فیصلہ کن ایونجیلیکل ایک فیصلہ کن ایونجیلیکل کے طور پر زندگی بسر کرتا رہے گا۔ مسیح میں ایمان نہ لایا ہوا بپتسمہ شدہ ایک غیر تبدیل شدہ بپٹسٹ بن کر رہے گا۔ انسان عادت سے جڑی مخلوق ہے۔ اور کوئی چیز مضبوط مذہبی عادت سے زیادہ مضبوط نہیں ہے۔

’’جِس میں خُدا کا پاک رُوح نہیں وہ خُدا کی باتیں قبُول نہیں کرتا‘‘ (I کُرِنتھِیوں 2: 14)۔

اس گہری جڑوں والی مذہبی جھڑپ سے نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ آپ کی بساط سے باہر کی طاقت آپ کو مذہب کے بارے میں آپ کے عادی خیالات سے ’’جگائے‘‘۔ مذہب کے بارے میں آپ کا پورا نظریہ پلٹایا جانا اور الٹایا جانا چاہیے۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ بیس سالوں سے گرجہ گھر جا رہے ہیں، اور بائبل کو پہلے صفحہ سے آخری تک پڑھا ہے، اگر آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہوئے [غیر تبدیل شدہ] ہیں، تو آپ کے ’’مذہبی عقائد‘‘ کو اپنے اندر سے اپنی بساط سے باہر کی طاقت کے ذریعے پلٹایا جانا اور اُلٹایا جانا چاہیے۔

’’تمہیں نئے سرے سے جنم لینا ہو گا‘‘ (یوحنا 3: 7)۔

اب، یہ کیسے ہوتا ہے؟ ٹھیک ہے، پہلے، آپ کو ہماری تلاوت کا کچھ تجربہ کرنا چاہیے،

’’خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں‘‘ (زبور 46: 10)۔

الفاظ ’’خاموش رہو‘‘ ایک عبرانی لفظ سے ہیں جس کا مطلب ہے ’’رک جاؤ، چھوڑ دو، جانے دو، ساکت رہو‘‘ (سٹرانگ Strong)۔ اپنے خیالات کو ’’روک دو‘‘۔ اپنے خیالات کو ’’چھوڑ دو‘‘۔ اپنے خیالات کو ’’جانے دو‘‘۔

’’خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں‘‘ (زبور 46: 10)۔

اپنی احمقانہ گفتگو بند کریں، یہاں تک کہ اپنے دماغ میں احمقانہ گفتگو۔ اس سے باز رہیں – ورنہ آپ خدا کو نہیں جان سکتے!

کئی سال پہلے مجھے اور میری بیوی کو کوہِ سینا جانے کا شرف حاصل ہوا، جہاں موسیٰ کو دس احکام موصول ہوئے۔ ہمیں صحرا میں، جزیرہ نما سینائی میں بہت دور جانا تھا۔ ہم ایک درجن دیگر امریکی سیاحوں کے ساتھ ایک بس میں گئے۔ دوسرے لوگوں میں سے کوئی بھی انجیلی بشارت کا مسیحی نہیں تھا۔ وہ سارے راستے احمقانہ گفتگو کرتے رہے اور سگریٹ نوشی کرتے رہے اور شراب پیتے رہے۔ میں اور میری بیوی خاموشی سے بیٹھ گئے جب کہ وہ مسلسل باتیں کر رہے تھے۔ پھر بس آخر کار کوہ سینا کے دامن میں پہنچی اور ہم رات بسر کرنے کے لیے رک گئے۔ بس چلانے والے شخص نے پہاڑ پر چڑھنے کے لیے اگلے دن صبح سویرے اٹھنے سے پہلے ہمارے سونے کے لیے ایک بڑا خیمہ لگایا۔ جب خیمہ کھل گیا تو ہم نے رات کا کھانا کھایا۔ جب ہم فارغ ہوئے تو سورج تقریباً غروب ہو چکا تھا۔ پھر وہ لوگ سگریٹ نوشی اور شراب نوشی کرنے لگے اور ہنسنے اور باتیں کرنے لگے۔ میں ان سے دور بڑھتے ہوئے اندھیرے میں چلا گیا۔ آپ نے مجھ سے اس کے بارے میں پہلے بھی سنا ہے، کیونکہ یہ ایک شاندار تجربہ تھا۔ میں اس ہجوم سے دور چلا گیا – اور اچانک مجھے خاموشی کا شدت سے احساس ہوا۔ ان لوگوں کے شور کو صحرا نے نِگل لیا تھا۔ میں اسے کسی اور طرح سے بیان نہیں کر سکتا۔ ان کی نشے میں دھت احمقانہ گفتگو کا شور اس وسیع و عریض صحرائی جگہ کی مکمل خاموشی میں نِگلا گیا تھا۔ اور پھر وہاں خدا تھا۔ میں اسے کسی اور طرح سے بیان نہیں کر سکتا – اور پھر خدا وہاں تھا۔ میں بھاگا اور اپنی بیوی کو لے آیا۔ میں نے اس کا ہاتھ پکڑ کر کہا، ’’بات مت کرو۔‘‘ ہم خاموشی میں ہاتھ جوڑ کر ابراہیم، اسحاق اور یعقوب کے خدا کی حضوری میں چلے گئے۔ اتنی خاموشی تھی کہ آپ اپنے دل کی دھڑکن سن سکتے تھے۔ اور اس خاموشی میں آپ خدا کو محسوس کر سکتے تھے۔

میں اس وقت خدا کی موجودگی کو محسوس کر رہا ہوں، جس وقت کہ میں یہ واعظ لکھ رہا ہوں۔ وہ یہاں میرے ساتھ کمرے میں ہے۔ میں اپنی مطالعہ گاہ سے چند گھنٹوں کے لیے نکل آیا تھا، لیکن میں واپس آ گیا ہوں۔ اب آدھی رات کے بعد کا وقت ہے۔ فون بجنا بند ہو گیا ہے۔ ہر کوئی بستر پر ہے۔ میں اپنی مطالعہ گاہ میں اکیلا ہوں۔ دور ایک کتا آہستہ سے بھونک رہا ہے۔ اب کتے [کا بھونکنا] رک گیا۔ ہمارا گھر خاموشی میں ڈوبا ہوا ہے۔ میں کاغذ پر یہ الفاظ لکھتے ہوئے اپنے قلم کی آواز سن سکتا ہوں۔ اور خدا یہاں ہے۔ اتنا واضح نہیں جتنا کہ وہ اس شام کوہ سینا پر تھا، لیکن میرے لیے اس کی موجودگی کو محسوس کرنے کے لیے، یہ جاننے کے لیے کہ وہ آج رات میرے ساتھ ہے، میرے لیے ان الفاظ کو اپنا بنانے کے لیے کافی ہے۔

’’خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں‘‘ (زبور 46: 10)۔

جب آپ خاموش ہیں اور سنتے ہیں تو کوئی شک کیسے ہوسکتا ہے؟ کوئی دوسرا معبود یا روح کیسے ہو سکتا ہے – جب آپ خاموش ہیں اور سنتے ہیں؟

’’جب تو نے کہا، میرے چہرے کو تلاش کر؛ میرے دل نے تجھ سے کہا، اے خداوندا، میں تیرا چہرہ ڈھونڈوں گا‘‘ (زبور 27: 8)۔

میں نے سمندر کے کنارے خاموشی میں خدا کو محسوس کیا ہے۔ میں نے صحرائے سینا کی خاموشی میں خدا کو محسوس کیا ہے۔ میں نے آدھی رات کے بعد اپنی مطالعہ گاہ کی خاموشی میں خدا کو محسوس کیا ہے۔ اور میں نے حقیقی حیات نو کے دوران دو خاص مواقع پر خُدا کی موجودگی کو محسوس کیا ہے، جب اُن گرجا گھروں پر ایک زبردست سکوت طاری ہو گیا جو کہ لوگوں سے بھرے ہوئے تھے، وہ اس قدر خاموش ہو گئے کہ آپ اجتماع گاہ کے ایک کونے میں ایک عورت کو آہستہ سے روتے ہوئے سُن سکتے تھے، جب کہ لوگ اس قدر متاثر ہو گئے تھے کہ وہ ایک لفظ بھی نہیں کہہ سکتے تھے، بلکہ صرف تعجب سے کھڑے تھے۔

میرا ذہن ایک بار پھر صحرا میں، افریقہ کے شمال میں، کوہ سینا پر واپس چلا جاتا ہے۔ میں اور میری بیوی تقریباً بیس منٹ تک خُدا کے حضور میں خاموشی سے کھڑے رہے، یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا اور اندھیرا چھا گیا۔ ہم خاموشی سے واپس خیمے کی طرف مڑ گئے۔ لوگ ابھی تک احمقانہ گفتگو کر رہے تھے۔ میں جانتا ہوں کہ لفظ ’’احمقانہ گفتگو‘‘ کہتے رہنا بے کار ہے - لیکن یہ ان کی بیکار بک بک کو بیان کرنے کے لیے بہترین لفظ ہے۔ ہم اس لیے شامل نہیں ہوئے، موسیٰ کی طرح، ہم نے محسوس کیا کہ ہم ’’مقدس زمین‘‘ پر تھے (خروج 3: 5)۔ ہم نے یعقوب کی طرح محسوس کیا جب اس نے کہا، ’’یقیناً خداوند اس جگہ موجود ہے‘‘ (پیدائش 28: 16)۔ ہم خُدا کی حضوری سے سیدھے سونے کے لیے چلے گئے – اور ہم آرام سے سو گئے۔ لوگ ابھی تک احمقانہ گفتگو کر رہے تھے جب ہم سونے کے لیے روانہ ہوئے۔ وہ اگلے دن پہاڑ پر پورے راستے احمقانہ گفتگو کرتے رہے۔ جب ہم پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے ہوئے، بالکل اسی جگہ جہاں موسیٰ کو دس احکام ملے تھے، وہ ابھی بھی سگریٹ نوشی اور گپ شپ کر رہے تھے۔

اب، میں آپ سے پوچھتا ہوں، کیا آپ احمقانہ گفتگو کرنے والوں میں سے ہیں، یا آپ ایک ایسے شخص ہیں جو وقتاً فوقتاً بات کرنا چھوڑ دیتے ہیں، الفاظ کو سوچنا چھوڑ دیتے ہیں، استدلال کرنا چھوڑ دیتے ہیں – اور صرف خدا کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہیں؟ اگر آپ کو یہ تجربہ کبھی نہیں ہوا ہے تو مجھے آپ پر ترس آتا ہے۔ کوئی تعجب نہیں کہ آپ کے پاس بہت سارے شکوک اور نظریات ہیں۔ آپ کا دماغ کافی دیر تک خاموش رہنے کے لیے احمقانہ گفتگو کرنا بند نہیں کرے گا، اس بارے میں ہماری تلاوت کیا بات کر رہی ہے کافی دیر تک تجربہ کرنا بند نہیں کرے گا:

’’خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں‘‘ (زبور 46: 10)۔

ڈاکٹر ٹوزر نے کہا،

میں دہراتا ہوں: تجربہ شعوری بیداری ہے۔ اس قسم کی تصدیق اور گواہی زمانے کے عظیم لوگوں نے سکھائی اور ان کا خزانہ جمع کیا تھا۔ خدا کی موجودگی کا شعوری شعور! میں کسی بھی ماہرِ الہٰیات یا استاد کو یسوع مسیح کے ماننے والے گرجہ گھر میں [شعوری بیداری کے] نا ہونے کی بات کرنے سے انکار کرتا ہوں! (اے ڈبلیو ٹوزر A. W. Tozer، وہ لوگ جو خدا سے ملے Men Who Met God، کرسچن پبلیکیشنز Christian Publications، دوبارہ اشاعت 1986، صفحہ 12)۔

لیکن جب وہ [خدا] آتا ہے تو آپ کو اسے پہچاننے کے لیے بہت خاموش رہنا چاہیے۔

’’خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں‘‘ (زبور 46: 10)۔

یہی وجہ ہے کہ ہر مسیحی کو ہر روز تنہائی کا وقت گزارنا چاہیے - دنیا کے شور سے دور، اپنے دماغ کی احمقانہ گفتگو سے دور - ایک پرسکون وقت، شاید روزانہ بائبل پڑھنے کے بعد، جب آپ دعا کر رہے ہوں، جب آپ صرف چند لمحوں کے لیے خدا کے حضور کھڑے یا بیٹھ سکتے ہوں۔ ایسا وقت گزارنا قابل قدر ہو جائے گا۔ ان پرسکون لمحوں میں زندگی کا دریا آپ کی روح میں بہے گا۔ اور آپ دنیا کی ہلچل میں ایک بدلے ہوئے انسان کی مانند چلیں گے، ایوب کی طرح جس نے کہا،

’’یقیناً خداوند اِس جگہ موجود ہے، اور مجھے اِس کا علم نہیں تھا‘‘ (پیدائش 28: 16)۔

’’خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں‘‘ (زبور 46: 10)۔

میں آپ کو بدھ مت کے غوروفکر پر عمل کرنے یا ہندو مراقبے کا تجربہ کرنے کے لیے نہیں کہہ رہا ہوں۔ میں کلام کے خدا پر غور کرنے کی بات کر رہا ہوں۔ دنیا شیاطین سے بھری ہوئی ہے اور شیطان خود کبھی کبھی روشنی کے فرشتے کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ پاک کلام کے خدا کو اپنے پاس آنے کی تلاش کرتے ہیں تو آپ اس کے فریب میں نہیں آئیں گے۔ وہ ایماندار طالب کو کسی دوسرے جذبے سے مایوس یا فریب نہیں ہونے دے گا۔ یہ وعدہ بائبل میں دو بار لفظ بہ لفظ دیا گیا ہے۔

’’اگر تم اسے ڈھونڈو گے تو وہ تمہیں مل جائے گا‘‘ (1 تواریخ 28: 9)۔

’’اگر تم اسے ڈھونڈو گے تو وہ تمہیں مل جائے گا‘‘ (II تواریخ 15: 2)۔

جب خُدا ایک بار وعدہ کرتا ہے، تو ہم اُس پر بھروسہ کر سکتے ہیں کہ اُس نے کیا وعدہ کیا ہے۔ لیکن یہ وعدہ بائبل میں دو بار دیا گیا ہے۔ اس لیے ہمیں دوہرا یقین ہے کہ یہ سچ ہے۔ لیکن اس وعدے کے ساتھ ایک شرط جڑی ہوئی ہے۔ یہ سب کے لیے نہیں ہے، کیونکہ ہر کوئی اس شرط کو پورا نہیں کرے گا۔ اور شرط اسی [خدا] کی تلاش کرنا ہے۔ خُدا اپنے آپ کو اُن لوگوں پر ظاہر نہیں کرتا جو اُس کی تلاش سے انکار کرتے ہیں۔

’’اگر تم اسے ڈھونڈو گے تو وہ تمہیں مل جائے گا‘‘ (II تواریخ 15: 2)۔

کیا مجھے آپ کو مشورہ دینے کی ضرورت ہے کہ ہمارے دور کی بہت سی نام نہاد ’’ستائشی عبادتوں‘‘ میں پائے جانے والے ہنگامے اور شور سے بچیں؟ اس قسم کی بات جو آج کے دور میں کچھ خاص ’’بڑے‘‘ مذہبی ٹی وی شوز پر بہت مشہور ہے شاید ہی لوگوں کو تنہائی کی دعا یا خاموش عبادت کی طرف لے جائے گی۔

میں اونچی آواز میں گانے اور منادی کرنے پر یقین رکھتا ہوں، لیکن ہمارے گانے اور تبلیغ کے پیغام کو لوگوں کو باطنی طور پر خدا کی تلاش کی طرف راغب کرنا چاہیے۔ اگر آپ خُدا کو باطنی طور پر ڈھونڈیں گے تو ایک طرف آپ کو اپنے ہی مغرور دل کا سامنا کرنا ہوگا اور دوسری طرف آپ کے گناہ کا۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کی آدم والی فطرت اور آپ کے حقیقی گناہ آپ کو خدا سے روکتے ہیں۔ آپ خدا کو تلاش کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن آپ کو پتا چلے گا کہ

’’تمہاری بدکاریوں نے تمہارے اور تمہارے خدا کے درمیان جدائی ڈال دی ہے، اور تمہارے گناہوں نے اس کا چہرہ تم سے چھپا دیا ہے‘‘ (اشعیا 59: 2)۔

اس حالت میں، خُدا کو ڈھونڈتے ہوئے لیکن یہ محسوس کرتے ہوئے کہ آپ اُس سے گناہ کے ذریعے الگ ہو گئے ہیں، آپ امید کے ساتھ یسوع کی ضرورت کو دیکھیں گے۔

’’کیونکہ ایک خدا ہے، اور خدا اور انسانوں کے درمیان ایک ہی ثالث ہے، وہ انسان مسیح یسوع ہے‘‘ (1۔ تیمتھیس 2: 5)۔

خُدا کے ساتھ امن حاصل کرنے کے لیے آپ کی جدوجہد اس وقت ختم ہو جائے گی جب آپ مسیح کے پاس آئیں گے، جس نے صلیب پر آپ کے گناہ کی پوری ادائیگی کی۔ یہ یسوع تھا جس نے کہا،

’’اَے محنت کشو اَور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگوں، میرے پاس آؤ اَور مَیں تُمہیں آرام بخشوں گا‘‘ (متی 11: 28)۔

جب آپ مسیح کے پاس آتے ہیں، تو آپ کا گناہ اُس کی موت کے وسیلے سے معاف ہو جاتا ہے اور اُس کے خون کے وسیلے سے پاک ہو جاتا ہے۔

’’چونکہ، ہم ایمان کی بِنا پر راستباز ٹھہرائے گیٔے ہیں، اِس لیٔے ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے ہماری خُدا کے ساتھ صُلح ہو چُکی ہے‘‘ (رومیوں 5: 1)۔

جب آپ یسوع کے ذریعے خُدا کے ساتھ صُلح میں آتے ہیں، تو آپ خُدا کی موجودگی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

’’خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں‘‘ (زبور 46: 10)۔

آئیے کھڑے ہوں اور گیتوں کے ورق میں سے حمدوثنا کا آخری گیت گائیں۔

عظیم خدا، جب میں تیرے تخت کے قریب پہنچتا ہوں، اور تیرا سارا جلال دیکھتا ہوں۔
یہی میرا بسیرا ہے، اور تنہا یہی، کہ یسوع میرے لیے مرا۔

مرنے کی سزا دینے والی روح انصاف کے حکم سے کیسے بچ سکتی ہے؟
میں ایک ناپاک، نالائق بدبخت ہوں، لیکن یسوع میرے لیے مر گیا۔

گناہ کی جابرانہ زنجیر سے بوجھل، اوہ، میں کیسے آزاد ہو سکتا ہوں؟
کوئی بھی امن میری تمام کوششوں سے حاصل نہیں ہو سکتا، لیکن یسوع میرے لیے مرا۔

میں اپنی راہ پر صحیح طور سے گامزن نہیں رہ پایا، زندگی کے طوفانی سمندر میں سے،
اس سچائی نے میرے خوف کو کیا دور نہیں کیا، کہ یسوع میرے لیے مرا۔

اور اے خُداوند، جب میں تیرا چہرہ دیکھوں گا، تو یہ سب میری التجا ہو گی۔
مجھے اپنے قادرِ مطلق فضل کے وسیلے سے نجات دِلا، کیونکہ یسوع میرے لیے مرا۔
(’’یسوع میرے لیے مرا‘‘ شاعر ولیم ہیلی باتھرسٹ William Hiley Bathurst، 1796۔1877؛
’’جب تیری ساری رحمتیں، اے میرے خدا‘‘ کی دھن پر گایا گیا)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

خاوموشی اور دانشمندی

SILENCE AND KNOWLEDGE

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے

’’خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں‘‘ (زبور 46: 10)۔

I۔   پہلی بات، خاموش رہنا مشکل ہوتا ہے، II تیمتھیس 4: 2؛ اعمال 2: 14۔

II۔  دوسری بات، خاموش رہنا ضروری ہوتا ہے، رومیوں 5: 19؛ افسیوں 4: 18؛
I کرنتھیوں 1: 21؛ 2: 14؛ یوحنا 3: 7؛ زبور 27: 8؛
II سلاطین 15: 2؛ اشعیا 59: 2؛ I تیمتھیس 2: 5؛
متی 11: 28؛ رومیوں 5: 1 .