اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
بپتسمہ کا فوری جائزہINSTANT BAPTISM EXAMINED (Urdu) ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے ’’اب مجھے بپتسمہ لینے سے کون سی چیز روک سکتی ہے؟ اور فلپس نے کہا، اگر تو دِل و جان سے ایمان لائے تو بپتسمہ لے سکتا ہے‘‘ (اعمال8: 36۔37) |
میں بائبل کی ایک جدید تفسیر سے ایک توسیعی پیراگراف پڑھنے جا رہا ہوں۔ پھر میں اس کی ایک ایک بات کا جواب پیش کروں گا۔
فلپس نے یہ نہیں کہا: ”اس سے پہلے کہ میں آپ کو بپتسمہ دے سکوں، مجھے ثبوت چاہیے کہ آپ کا ایمان سچا ہے۔ نہیں، فلپس نے یہ باتیں نہیں کہیں۔ بلکہ، جیسے ہی فلپس نے انجیل کی وضاحت مکمل کی اور خواجہ سرا ایمان لے آیا، فلپ نے اسے بپتسمہ دیا۔ نئے عہد نامے میں کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ ایک شخص کو بپتسمہ لینے سے پہلے طویل انتظار کرنا چاہیے اور وسیع تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔ کہیں بھی یہ نہیں لکھا ہے کہ بپتسمہ لینے سے پہلے ایک شخص کو یہ ثابت کرنا چاہیے کہ اس کا ایمان حقیقی ہے۔ یہ خیالات نئے عہد نامے سے نہیں آتے۔ اگر کوئی شخص، انجیل کو سننے کے بعد، یسوع مسیح پر ایمان لاتا ہے، اور بپتسمہ کے لیے کہتا ہے، تو اسے پہلے مناسب موقع پر بپتسمہ لینا چاہیے اور اس کا انتظار نہیں کیا جانا چاہیے۔ صرف خداوند ہی جانتا ہے کہ انسان واقعی اپنے دل سے ایمان لایا ہے یا نہیں۔ ہم لوگ یقینی طور پر نہیں جان سکتے۔ لہٰذا اِس طرح ہم کسی بھی شخص کے ایمان کے بارے میں قطعی طور پر یقین نہیں کر سکتے، اگر وہ بپتسمہ لینا چاہے تو ہمیں اس سے انکار نہیں کرنا چاہیے؛ ورنہ ہم نئے عہد نامے کی نافرمانی کر رہے ہوں گے۔ ہاں، یہ ممکن ہے کہ چند لوگ بپتسمہ لیں جو سچا ایمان نہیں رکھتے۔ لیکن ان کا فیصلہ کرنا خدا کا کام ہے، ہمارا نہیں۔ (نئے عہد نامے کے تبصرے کا اِطلاق The Applied New Testament Commentary، کنگس وے پبلیکیشنزKingsway Publications، 1997، صفحات 484۔485)۔
میں حیران نہیں ہوں کہ جن لوگوں نے یہ بیان لکھا وہ بھی ’’نجات کی راہ‘‘ اور ’’حیات نو‘‘ کے بارے میں بہت مبہم ہیں۔ وہ نجات میں ’’فیصلہ سازیت‘‘ کی حمایت کرتے ہیں، اور مسیحی ’’دوبارہ وقف ہونے‘‘ کو حیات نو کی اولین شرط مانتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں، وہ جدید غلطیوں کی حمایت کرتے ہیں جو سب سے پہلے سی جی فینی C. G. Finney نے مقبول کی تھی، اور جیکب نیپJacob Knapp کے ذریعہ بپتسمہ دینے والے [افراد] گرجا گھروں میں لائے تھے۔ ان غلطیوں نے انجیلی بشارت کو برباد کر دیا ہے، اور خدا کو 144 سالوں کے لیے قومی حیات نو بھیجنے سے روک دیا ہے!
چونکہ اس بیان میں دی گئی غلطیاں بہت سنگین ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہمیں آج رات ان کا جواب دینے کے لیے کافی وقت نکالنا چاہیے۔ یہ وہ غلطیاں ہیں جنہوں نے ہمارے گرجا گھروں کو لاکھوں کی تعداد میں غیر نجات شُدہ [یا بے اعتقادے] لوگوں سے بھر دیا ہے، اور خدا کو 1859 کے بعد سے گرجا گھروں کو قومی حیات نو بھیجنے سے روک دیا ہے۔ میں ان غلطیوں کو سطر بہ سطر ترتیب دوں گا، اور بائبل سے ان کا جواب دوں گا۔
1. جدید تفسیر کہتی ہے، ’’فلپ نے یہ نہیں کہا: ’اس سے پہلے کہ میں آپ کو بپتسمہ دے سکوں، مجھے اس بات کا ثبوت چاہیے کہ آپ کا ایمان سچا ہے‘... جیسے ہی فلپ نے انجیل کی وضاحت مکمل کی اور خواجہ سرا ایمان لے آیا، فلپ نے اسے بپتسمہ دے دیا۔‘‘
جواب: وہ بیان غلط ہے۔ ’’جیسے ہی فلپس نے انجیل کی وضاحت مکمل کی‘‘ اُس نے اُس آدمی کو فوری بپتسمہ نہیں دیا تھا۔ ارے نہیں! فلپ نے پہلے آدمی سے سوال کیا۔ آیت 37 پڑھیں
’’اور فلپس نے کہا، اگر تو دِل و جان سے ایمان لائے تو بپتسمہ لے سکتا ہے۔ اور اُس نے جواب دیا اور کہا، میں ایمان لاتا ہوں کہ یسوع مسیح خدا کا بیٹا ہے‘‘ (اعمال8: 37)
اعمال کی کتاب کی تشریح کرتے وقت ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہمیں ہر وہ لفظ نہیں دیا جاتا جو بولا گیا تھا۔ مثال کے طور پر، آیت 35 کو دیکھیں۔ ہمیں بتایا گیا ہے،
’’تب فلپس نے کتابِ مقدس [اشعیا53) کے اُسی حصے سے شروع کر کے اُسے یسوع کے بارے میں خوشخبری سُنائی‘‘ (اعمال8: 35)۔
ہمیں وہ سب کچھ نہیں بتایا گیا جو اس نے اشعیا 53 کے بارے میں کہا۔ ہمیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ اس نے اُس آدمی کو مسیح تک کیسے پہنچایا۔ لہٰذا، اعمال کی کتاب ایک خاکہ پیش کرتی ہے، نہ کہ جو کچھ ہوا اس کی لفظ بہ لفظ وضاحت۔ یہ بات یقینی ہے، فلپ نے خواجہ سرا کو بپتسمہ دینے سے پہلے سوال ضرور پوچھا تھا۔ ہمیں آیت 37 میں بنیادی سوال دیا گیا ہے۔
لہذا، جدید تفسیر غلط ہے جب یہ کہتی ہے کہ فلپ نے خواجہ سرا کو ’’فوری طور پر‘‘ بپتسمہ دیا جیسا کہ اس نے انجیل کی وضاحت کی تھی۔ آیت 37 سے پتہ چلتا ہے کہ یہ بیان غلط ہے۔
2. جدید تفسیر کہتی ہے، ’’نئے عہد نامے میں کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ ایک شخص کو بپتسمہ لینے سے پہلے طویل انتظار کرنا چاہیے اور وسیع تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔ کہیں بھی یہ نہیں لکھا ہے کہ بپتسمہ لینے سے پہلے ایک شخص کو اپنے ایمان کو سچا ثابت کرنا چاہیے۔‘‘
جواب: یہ ’’فیصلہ سازیت‘‘ والی گفتگو ہے، جو میلی انجیلی بشارت اور انسانی جانوں کی دیکھ بھال کی کمی کو جواز فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ تفسیر ایک مخصوص ’’بھوسے کے بندےstraw man‘‘ کی دلیل کا، غلط منطق کی ایک چال کا استعمال کرتی ہے۔ ’’بھوسے کے بندےstraw man‘‘ کی دلیل میں، مخالف کا نظریہ بگاڑ دیا جاتا ہے اس لیے اس پر زیادہ آسانی سے حملہ کیا جا سکتا ہے (حوالہ دیکھیں پیٹرک جے ھرلےPatrick J. Hurley، منطق کے لیے مختصر اور جامع تعارفA Concise Introduction to Logic، ویڈسورتھ پبلیشنگ Wadsworth Publishing، 1997، pp. 129-130)۔
غور کریں کہ کس طرح بپتسمہ دینے والے پرانے نظریے کو اس جدید تفسیر سے مسخ کیا گیا ہے: ’’نئے عہد نامے میں کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ ایک شخص کو طویل انتظار کرنا چاہیے اور وسیع تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔‘‘ اِس بات کا اِطلاق کرنا سراسر تحریف ہے کہ یہ وہی ہے جو ہم یعنی کہ پرانے بپتسمہ دینے والے طریقے پر ایمان رکھنے والے، یقین کرتے ہیں۔ ہم نہیں مانتے کہ لوگوں کو ’’طویل انتظار کرنا اور وسیع تعلیم حاصل کرنی پڑے گی۔‘‘ نہیں، ہم اس پر یقین نہیں کرتے! لیکن ہم یقین رکھتے ہیں کہ ’’آپ کو دوبارہ جنم لینا چاہیے‘‘ (یوحنا3: 7)۔ اور مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ اگر مجھے 20 سال انتظار کرنا پڑے، میں آپ کو بپتسمہ نہیں دوں گا جب تک کہ آپ دوبارہ جنم نہ لے لیں! کھوئے ہوئے [غیرنجات یافتہ] لوگوں کو جان بوجھ کر بپتسمہ دینا ایک گناہ ہے! اسی لیے فلپ نے آیت 37 میں اس آدمی سے سوال کیا!
3. جدید تفسیر کہتی ہے، ’’کہیں بھی یہ نہیں لکھا ہے کہ بپتسمہ لینے سے پہلے ایک شخص کو اپنے ایمان کو سچا ثابت کرنا چاہیے۔‘‘
جواب: جیسا کہ میں نے کہا، اس کا جواب اعمال8: 37 میں ملتا ہے۔ نیز، اس بیان میں منطق کی ایک اور ’’بھوسے کے بندےstraw man‘‘ والی غلط فہمی ہے۔ یہ حملہ کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے مخالف کے نقطہ نظر کو موڑ دیتا ہے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ ایک شخص کو ’’پہلے اپنا ایمان سچا ثابت کرنا چاہیے۔‘‘ ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ ایک شخص کو گواہی دینے کے قابل ہونا چاہیے۔ اس میں غلط کیا ہے؟ میں نے ان لوگوں سے خوبصورت گواہیاں سنی ہیں جو مسیح میں ایمان لانے کی تبدیلی سے پہلے صرف ایک یا دو بار گرجا گھر میں آئے ہیں۔ میری اپنی بیوی نے پہلی بار انجیل سنتے ہی نجات پائی۔ لیکن کیا ہمیں ان لوگوں کو بپتسمہ دینا چاہئے جو سادہ گواہی نہیں دے سکتے؟ نہیں، ہمیں نہیں کرنا چاہئے! ہم نے کھوئے ہوئے یا گمراہ لوگوں کو بپتسمہ دینے کے قابل نفرت عمل سے گرجا گھروں کو بھر دیا ہے، جسے فنیٖFinny کا ایک شاگرد جیکب نیپ بپتسمہ دینے والے گرجا گھروں میں لایا تھا۔ یسوع نے کہا،
’’میں تمہیں بتاتا ہوں کہ جو کوئی آدمیوں کے سامنے میرا اقرار کرتا ہے ابنِ آدم بھی فرشتوں کے روبرو اُس کا اقرار کرے گا‘‘ (لوقا12: 8)۔
ایک شخص کو بپتسمہ لینے سے پہلے مسیح کا ’’اعتراف‘‘ کرنے کے قابل ہونا چاہیے، جیسا کہ خواجہ سرا نے فلپ سے پہلے کیا تھا (اعمال8: 37)۔ مزید برآں، بائبل کہتی ہے کہ کلیسیا کے قائدین ’’اپنی جانوں کی حفاظت کریں [اپنی جانوں پر نظر رکھیں] جیسا کہ حساب دینا ہے‘‘ (عبرانیوں13: 17)۔ لہذا، پادریوں اور ڈیکنز کو آپ کی گواہی سننی چاہیے۔ آپ کو بپتسمہ لینے سے پہلے، ان کے سامنے اور کلیسیا کے سامنے مسیح کا اقرار کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ جس شخص کے پاس کوئی گواہی نہ ہو اسے بپتسمہ نہیں لینا چاہیے۔
4. جدید تفسیر کہتی ہے، ’’اگر کوئی شخص، انجیل کو سننے کے بعد، یسوع مسیح پر ایمان لاتا ہے، اور بپتسمہ لینے کے لیے کہتا ہے، تو اسے پہلے مناسب موقع پر بپتسمہ لینا چاہیے اور انتظار نہیں کرنا چاہیے۔‘‘
جواب: میری پینتالیس سال کی منادی میں میں نے کبھی کسی سے ’’بپتسمہ دینے کے لیے نہیں پوچھا۔‘‘ کچھ لوگ شاید ایسا کر چکے ہوں، لیکن میں نے کبھی نہیں کیا. مزید برآں، تفسیر کہتی ہے، ’’اگر کوئی شخص… یسوع مسیح میں یقین رکھتا ہے، اور بپتسمہ مانگتا ہے‘‘ تو اسے فوراً بپتسمہ لینا چاہیے۔ لیکن پادری کو کیسے پتہ چلے گا کہ وہ یسوع پر ایمان لے آیا ہے اگر وہ چند آسان سوالات نہیں پوچھتا، جیسے کہ: ’’یسوع مسیح نے آپ کے لیے کیا کیا ہے؟‘‘ کسی کو بپتسمہ دینا غلط ہے جو اس طرح کے چند آسان سوالوں کے جواب نہیں دے سکتا۔
اس مقام پر مجھے یہ کہنا چاہئے کہ کسی ایسی چیز پر عمل کی بنیاد رکھنا غلط ہے جو صرف اعمال کی کتاب میں پڑھائی گئی ہے۔ اعمال کی کتاب گرجا گھروں میں جو کچھ ہوا اس کی ایک تاریخ ہے۔ یہ نظریے کا دستور العمل نہیں ہے۔ اگر آپ اعمال کی کتاب کو اصول کی کتاب کے طور پر لیتے ہیں تو آپ گرجا گھر کے افسران کو منتخب کرنے کے لیے ’’قرعہ‘‘ ڈالیں گے (اعمال 1: 26)، بیماروں کو شفا دینے کے لیے ’’رومال یا تہبند‘‘ بھیجیں گے (اعمال 19: 12)، اور مقامی گرجا گھر میں کمیونزم کی ایک قسم پر عمل کریں گے (اعمال 2: 44)۔ وہ تینوں چیزیں ابتدائی کلیسیا میں کی گئی تھیں – لیکن وہ آج ہم پر پابند نہیں ہیں، کیونکہ انہیں خطوط میں نہیں سکھایا جاتا، صرف اس تاریخ میں دیا گیا ہے جو، اعمال کی کتاب میں، مسیحیت کے ابتدائی دنوں میں ہوا۔ وہ آج کلیسیاؤں پر پابند قواعد کے طور پر نہیں دیے گئے ہیں۔ لہٰذا، جس طرح سے انہوں نے اعمال کی کتاب میں بپتسمہ دیا وہ آج ہم پر پابند نہیں ہے۔
’’فوری بپتسمہ‘‘ میں جیکب نیپ، فنی کے بپتسمہ دینے والے شاگرد کی پیروی کرنے کا اصل مقصد ایک استعمال شدہ گاڑی کے سیلز مین کی طرح ہے، جو چاہتا ہے کہ آپ گھر جا کر اس کے بارے میں سوچنے سے پہلے ’’موقع پر‘‘ ہی گاڑی کو خرید لیں، اس سے پہلے کہ آپ کو ’’خریدار والا پچھتاوا‘‘ ہو۔ لیکن جب سے جیکب نیپ نے انیسویں صدی میں یہ طریقہ کار متعارف کرایا تھا ’’موقع پر ہی‘‘ ہر کسی کو جب وہ ’’آگے بڑھتے ہیں‘‘ بپتسمہ دینا تباہ کن رہا ہے۔ لاکھوں لوگوں نے مسیح کو جانے بغیر بپتسمہ لیا ہے۔ میری اپنی والدہ نے ایک نو سالہ لڑکی کے طور پر فنی/نیپ جیسے بپتسمہ دینے والے مبلغ کے ذریعہ بپتسمہ لیا، اُن سے کسی نے بھی وہ چند آسان سوالات نہیں پوچھے کہ آیا یسوع مسیح نے اُن کے لیے کچھ کیا ہے۔ وہ مزید ستر سال تک غیرنجات یافتہ رہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ آخرکار وہ اسی سال کی عمر میں نجات یافتہ ہو پائیں! میں نے اُنہیں جھوٹا بپتسمہ لینے کے ستر سال بعد ’’ایمان کا بپتسمہ‘‘ دیا، کیونکہ کسی نے یہ دیکھنے کے لیے چند منٹ نہیں لگائے کہ آیا اس نے یسوع پر بھروسہ کیا ہے۔ چند آسان سوالات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایک لڑکی کے طور پر بپتسمہ لینے کے لیے نااہل تھی، [مثال کے طور پر] ایسے سوالات، ’’یسوع مسیح نے آپ کے لیے کیا کیا ہے؟‘‘ یا ’’اگر آپ آج رات مر گئے اور خدا کے سامنے کھڑے ہوئے، اور خدا نے آپ سے کہا، ’میں آپ کو اپنی جنت میں کیوں جانے دوں؟‘ آپ کیا کہیں گے؟‘‘ جو لوگ اس طرح کے سادہ سوالات کا جواب نہیں دے سکتے وہ نجات یافتہ لوگ نہیں ہیں۔ آپ گرجا گھروں کو برباد کیے بغیر کافروں کو ’’ایمان کا بپتسمہ‘‘ نہیں دے سکتے۔
5. جدید تفسیر کہتی ہے، ’’صرف خدا ہی جانتا ہے کہ کوئی شخص واقعی دل سے ایمان لایا ہے یا نہیں۔ ہم لوگ یقینی طور پر نہیں جان سکتے۔ لہٰذا، اگرچہ ہم کسی شخص کے ایمان کے بارے میں قطعی طور پر یقین نہیں کر سکتے، ہمیں بپتسمہ مانگنے والے سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔ ورنہ ہم نئے عہد نامے کے نافرمان ہو جائیں گے۔‘‘
جواب: یہ بات اچھی لگتی ہے، لیکن حقیقت میں یہ بالکل غلط ہے۔ اگر ’’ہم لوگ‘‘ یہ نہیں جان سکتے کہ کوئی شخص مومن یعنی ایماندار ہے، تو ہمیں یہ کیسے حکم دیا گیا ہے؟
’’کیا تجھے بے اعتقادوں کے ساتھ غیر مساوی طور پر اِکٹھے نہیں جوُت ڈالا گیا‘‘ (2کرنتھیوں6:14)
اگر ’’صرف خدا ہی جانتا ہے‘‘ تو ہم کیسے بتا سکتے ہیں کہ کون کافر ہے؟ یہ ایک سنجیدہ سوال ہے، جس کا میں نے کبھی بھی ’’فوری بپتسمہ‘‘ کے وکیل سے مناسب جواب نہیں سنا۔
جب ایک نوجوان جوڑا شادی کے بارے میں سوچ رہا ہوتا ہے، تو کیا پادری یہ جاننے کی کوشش نہیں کرتا کہ کیا نجات پا چکے ہیں؟ یا کیا وہ اپنے گرجا گھر میں بغیر کسی سوال کے ایک لڑکی اور کسی ایسے لڑکے کے درمیان جسے وہ نہیں جانتا تھا شادی کراتا ہے؟ اور اگر وہ شادی کرنے سے پہلے لڑکے سے سوال کرتا ہے، تو کیا اسے بپتسمہ لینے اور گرجا گھر کی رکنیت اپنانے کے لیے [اُسی] امیدوار سے سوال نہیں کرنا چاہیے؟ میرے خیال میں جواب واضح ہے۔
اگر میں جدید تفسیر کے اقتباس میں لفظ ’’بپتسمہ‘‘ کی جگہ لفظ ’’شادی‘‘ رکھوں تو کیا ہوگا؟ تو اِسے پھر یوں کہا جائے گا، ’’صرف خدا ہی جانتا ہے کہ آیا کوئی شخص واقعی ایمان لایا ہے یا نہیں- اس لیے ہمیں اس سے انکار نہیں کرنا چاہیے جو شادی کا مطالبہ کرے۔‘‘ اس قسم کا مشورہ ہمارے گرجا گھروں میں نوجوانوں کے لیے تباہ کن ہو گا۔ اور میں کہتا ہوں کہ گرجا گھر کی رکنیت کے لیے یہ تباہ کن رہا ہے، جب سے جیکب نیپ نے انیسویں صدی میں ہمارے بپتسمہ دینے والے گرجا گھروں میں ’’فوری بپتسمہ‘‘ متعارف کرایا تھا۔
کیپ کورل Cape Coral، فلوریڈا میں گریس بپٹسٹ چرچ Grace Baptist Church کے پادری ڈاکٹر تھامس کے ایسکول Dr. Thomas K. Ascol کہتے ہیں،
1830 کی دہائی میں جیکب نیپ نے ریاستہائے متحدہ میں بپتسمہ دینے والے گرجا گھروں میں فوری بپتسمہ اور رکنیت کا رواج متعارف کرایا۔ اس سے پہلے یہ بات عام تھی کہ مذہب تبدیل کرنے والوں کو بپتسمہ لینے اور رکنیت میں داخل کرنے سے پہلے گرجا گھر کے افسران یا گرجا گھر کی کمیٹی کے ذریعے جانچ پڑتال کی جاتی تھی (تھامس کے ایسکول، پی ایچ ڈی Thomas K. Ascol, Ph.D.، دی فاؤنڈرز جرنل ویب سائٹ The Founders Journal website، شمارہ 22، 1995)۔
میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ ہم پرانے راستوں پر واپس جائیں!
سی ایچ سپرجیئنC. H. Spurgeon بلاشبہ سب سے مشہور بپٹسٹ پادری ہے جو اب تک زندہ رہا ہے۔ اس کا اپنی جماعت میں ارکان کو شامل کرنے کا طریقہ یہ ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ ممبرز کو شامل کرنے کا اس کا طریقہ جیکب نیپ سے متاثر نہیں ہوا۔
گرجا گھر کی رکنیت کے امیدواروں کا ایک بزرگ کے ساتھ انٹرویو ہوتا ہے، جن میں سے کچھ ہر بدھ کی شام کو اس مقصد کے لیے عبادت خانے میں حاضر ہوتے ہیں۔ ایک ریکارڈ بنایا جاتا ہے… اس انٹرویو کے نتیجے کا جس کو تفتیشی کتاب Inquirer's Book کہا جاتا ہے۔ اگر امیدوار سے مطمئن ہو جائے تو وہ ایک کارڈ دیتا ہے، جو مسٹر سپرجیئن کے ساتھ براہ راست تعلق کے لیے اہل ہوتا ہے، جو اس وقت کا ایک مقررہ حصہ اپنے دفتر کے لیے وقف کرتا ہے۔ اگر مسٹر سپرجیئن اس فرد کے حق میں سوچتے ہیں تو، نام کا اعلان گرجا گھر کے اجلاس میں کیا جاتا ہے، اور ملاقاتیوں کو درخواست سے منسلک تمام حالات کے بارے میں انتہائی محتاط پوچھ گچھ کرنے کے لیے مقرر کیا جاتا ہے [بپتسمہ اور رکنیت کے لیے]۔ اگر یہ تفتیش تسلی بخش ہے، تو امیدوار گرجا گھر کی میٹنگ میں ظاہر ہوتا ہے جہاں پادری کی طرف سے اس کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے، جس کے بعد وہ ریٹائر ہو جاتا ہے، اور ملاقاتی کیس پر اپنی رپورٹ دیتا ہے۔ اس کے بعد اسے گود لینے کے لیے گرجا گھر کو تجویز کیا جاتا ہے، اور اگر منظور ہو جاتا ہے، تو پادری رفاقت کا دائیں ہاتھ پیش کرتا ہے۔ اس کے بعد جیسے ہی آسان ہو، امیدوار کو بپتسمہ دیا جاتا ہے... (’’میٹرو پولیٹن ٹیبرنیکل کی شماریات،‘‘ دی سورڈ اینڈ دی ٹرول، جلد اول: سال 1865، 1866، 1867 The Sword and the Trowel, Volume One: Years 1865, 1866, 1867، پیلگرم پبلی کیشنز، 1975، سال 1865، صفحہ 19)۔
سپرجیئن کا طریقہ وہی تھا جو ماضی میں بپتسمہ دینے والوں نے کیا تھا۔ یا تو سپرجیئن غلط تھا یا جدید ’’فورری بپتسمہ‘‘ دینے والے گرجا گھر غلط ہیں۔ میں مزید تبصرہ کیے بغیر اس پیغام کو بند کرتا ہوں۔
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔