اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
درد اور مصائب کے ذریعے
|
جب پولوس رسول لُستریہ، اکونیئم اور انطاکیہ کے شہروں سے گزرا تو اس نے ان لوگوں کو تبلیغ کی جو گرجا گھروں میں آئے تھے۔ اُس نے لوگوں سے کہا کہ ’’ایمان پر قائم رہو‘‘ اور پھر کہا،
’’خداوند کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے ہمارا بہت سی مصیبتوں کا سامنا کرنا لازم ہے‘‘ (اعمال 14: 22)۔
یہ پولوس کی منادی کا ایک عمومی موضوع تھا۔ اُس نے توبہ اور تبدیلی کا لازمی حصہ جھیلنے کی آمادگی کو بنایا۔ II تیمتھیس 2: 12 میں، پولوس نے لکھا،
’’اگر ہم دکھ سہیں گے تو ہم بھی اُس کے ساتھ حکومت کریں گے: اگر ہم اُس کا انکار کریں گے تو وہ بھی ہمارا اِنکار کرے گا‘‘ (II۔ تیمتھیس 2: 12)۔
پولُوس نے اِس موضوع کی مسلسل اُن تمام لوگوں کو تبلیغ کی جنہوں نے اُسے سنا۔
’’خداوند کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے ہمارا بہت سی مصیبتوں کا سامنا کرنا لازم ہے‘‘ (اعمال 14: 22)۔
غور کریں کہ اس نے کہا ’’ہم‘‘۔ اس لیے یہ سب پر لاگو ہوتا ہے۔ پھر اس نے کہا، ’’ہمیں چاہیے‘‘۔ اس کو گھما پِھرا کر پیش کرنے کے لئے کوئی راہ نہیں ہے. یونانی لفظ کا مطلب ہے ’’مجبورcompelled۔‘‘ ہم مجبور ہیں، ضرورت کی وجہ سے، مصیبت سے گزرنے کے لیے۔ یہ ہر ایک کے لیے سچ ہے جو ایک مسیحی بننا چاہتا ہے – اور آپ اس سے بچ کر نہیں جا سکتے! پھر وہ کہتا ہے، ’’ہمیں بہت مصیبتوں سے گزرنا ہوگا...‘‘ یہ لفظی طور پر ہے، ’’بہت سی مصیبتیں، پریشانیاں، اذیتیں‘‘ (سٹرانگStrong)۔ شروع سے آخر تک، مسیحی زندگی بہت زیادہ مصیبتوں اور پریشانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ اس سب سے کیوں گزریں؟ اس کا جواب تلاوت کے آخر میں دیا گیا ہے، ’’ہمیں بہت زیادہ مصیبتوں سے گزر کر خدا کی بادشاہی میں داخل ہونا چاہیے۔‘‘
پولوس ان شاگردوں کی ایمان میں ’’تصدیق‘‘ یا’’ثابت‘‘ کر رہا تھا (جیمیسنJamieson، فاسیٹFausset اور براؤنBrown)۔ انہیں ’’شاگرد‘‘ کہا جاتا ہے، جس کا سیدھا مطلب ہے کہ وہ ’’عالم یا متعلم‘‘ (بارنسBarnes) تھے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ان میں سے کچھ حال ہی میں مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوئے تھے، اور دیگر دوسرے مسیح میں ایمان لانے کی تبدیلی کے کنارے پر تھے۔ کسی بھی صورت میں، وہ مسیحی عقیدے کے لیے بالکل نئے تھے۔ ’’وہ دشمنوں میں گھرے ہوئے تھے، اور آزمائشوں اور خطرات سے دوچار تھے (بارنسBarnes)۔ ’’ان کو ابھی تک خوشخبری کی سچائیوں سے تھوڑی سی واقفیت حاصل تھی… اس لیے یہ ضروری تھا کہ انہیں سچائی کی مزید ہدایت دی جائے، اور خوشخبری کے ایمان پر قائم رہیں‘‘ (البرٹ بارنسAlbert Barnes، نئے عہد نامہ پرٖغور طلب باتNotes on the New Testament، بیکر کُتب گھر Baker Book House، 1983 دوبارہ اشاعت، اعمال 14: 22 پر غور طلب بات)۔
پولوس رسول نے اُن سے کہا،
’’خداوند کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے ہمارا بہت سی مصیبتوں [پریشانیوں، آفتوں] کا سامنا کرنا لازم ہے‘‘ (اعمال 14: 22)۔
ہمیں اپنی تلاوت میں کہا گیا ہے کہ جب ہم مسیحی بن جائیں تو پریشانیوں اور مصائب کی توقع کریں۔ بارنسBarnes کا کہنا ہے کہ یہ چار اہم وجوہات کی بنا پر ضروری ہے (توضیح)۔
1. کیونکہ حقیقی مسیحیت کی دنیا کی طرف سے بہت زیادہ مخالفت ہے۔
2. کیونکہ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ جب مصیبتیں آئیں تو ہمیں بھٹکنے سے بچائیں۔
3. کیونکہ ہمیں اپنے دماغوں کو دنیا سے دور کرنے کے لیے یہ جاننے کی ضرورت ہے...گنہگاروں کی مخالفت ہمیں اس دنیا کی خواہش پر مجبور کرتی ہے جہاں ’’شریر پریشانی سے باز آجائے‘‘ اور جہاں ہمیشہ کی دوستی اور امن ہو۔
4. کیونکہ ہمیں یاد رکھنے کی ضرورت ہے جب مصیبت اور اذیت آتی ہے، کہ یہ شروع سے ہی مسیحیوں کے ساتھ ہوتا آیا ہے۔ ہم اس راستے پر چلتے ہیں جسے مقدسین کے آنسوؤں سے سیراب کیا گیا ہے، اور [ان کے] خون کے بہائے جانے سے مقدس بنایا گیا ہے۔ نجات دہندہ اس راستے پر چل پڑا۔ اور یہی کافی ہے کہ ’’شاگرد اپنے آقا کی مانند ہو اور خادم اپنے رب کی طرح‘‘ (متی 10: 24، 25)۔
’’خداوند کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے ہمارا بہت سی مصیبتوں کا سامنا کرنا لازم ہے‘‘ (اعمال 14: 22)۔
’’خُدا کی بادشاہی میں داخل ہو جانے [کا مطلب] نجات پا لینا ہوتا ہے۔ جنت میں داخل ہو جاؤ" (بارنسBarnes، ibid.)۔
اس طرح کا ایک ’’مشکل‘‘ موضوع امریکہ یا دیگر مغربی گرجا گھروں میں شاذ و نادر ہی پیش کیا جاتا ہے۔ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ ہمارے پاس مسیح میں ایمان لا کر حقیقی تبدیل ہونے والے بہت کم ہیں! ہم ’’خوشحالی کی اِلہٰیاتی تعلیم‘‘ سنتے ہیں، جو ہمیں بتاتی ہے کہ اگر ہم مسیحی بن گئے تو ہم امیر ہو جائیں گے۔ ہم ’’امکانی سوچ‘‘ سنتے ہیں جو ہمیں بتاتی ہے کہ مسیحی زندگی ہر وقت آسان اور کامیاب ہے۔ امریکی اور یورپی منبروں میں یہ ’’آسان‘‘ موضوعات، اس بات پر توجہ نہیں دیتے ہیں کہ جو پولوس رسول نے سوچا وہ لوگوں کے لیے سننا اشد ضروری تھا،
’’خداوند کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے ہمارا بہت سی مصیبتوں کا سامنا کرنا لازم ہے‘‘ (اعمال 14: 22)۔
امریکی منبروں میں اکثر پیش کیے جانے والے ’’آسان‘‘ واعظ وہی نہیں ہیں جن پر پولوس نے ہماری تلاوت میں زور دیا ہے۔
رسول نے انہیں مسیحی کے طور پر آسان زندگی کی پیشکش نہیں کی۔ اُس نے اُنہیں شروع ہی میں بتا دیا کہ وہ کس چیز کا سامنا کر رہے تھے۔ امریکہ اور مغرب میں ہم ان سخت سچائیوں کی تعلیم دینے سے باز رہتے ہیں۔ پولوس باز نہیں رہا! وہ مسیحی زندگی کی مشکلات کو فوراً پیش کرتا ہے – ان لوگوں کے سامنے جنہوں نے مسیحی عقیدے میں بہت کم تعلیم حاصل کی ہے۔ افریقہ، کیوبا، جنوب مشرقی ایشیا اور چین میں مبلغین کا یہی طریقہ ہے۔ ان کو یہ بتانے کے بجائے کہ ہمہ وقت کس طرح لاپرواہ اور خوش رہنا ہے، جیسا کہ امریکہ میں معروف ٹی وی مبلغین کرتے ہیں، وہ تیسری دنیا کے مبلغین، چین اور دیگر مشکل جگہوں پر، رسولی سچائی کے مرکز تک جاتے ہیں۔ وہ اپنے لوگوں کو بتاتے ہیں کہ اگر وہ خدا کی بادشاہی میں داخل ہونا چاہتے ہیں تو انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ وہ جنوب مشرقی ایشیاء، چین اور افریقہ میں عظیم حیات نو کا تجربہ کر رہے ہیں، جبکہ زیادہ تر امریکی گرجا گھر آدھے مردہ ہیں، خود غرض، روحانی طور پر مردہ اجتماعات کے ساتھ۔ سیموئل لیمب نے بیس سال ریڈ چین میں کمیونسٹ جیل میں گزارے۔ لیمب آج بھی منادی کر رہے ہیں۔ ’’وہ اکثر ترقی کے بیجوں کو ظلم و ستم سے منسوب کرتے ہیں،‘‘ دوسری صدی کے مبلغ ٹرٹولین کی بازگشت ہے، جس نے کہا، ’’شہیدوں کا خون کلیسیا کا بیج ہے۔‘‘ سیموئیل لیمب اکثر کہتے ہیں، ’’جتنا زیادہ ظلم ہوگا، اتنا ہی کلیسیا میں اضافہ ہوگا‘‘ (بیجنگ میں یسوع Jesus in Beijing سے حوالہ پیش کیا گیا، ڈیوڈ ایکمینDavid Aikman، ریگنری پبلشنگRegnery Publishing، 2003، صفحہ 64)۔
امریکی مبلغین اپنے پیغامات کو نرم اور ’’پرجوش‘‘ اور ’’مثبت‘‘ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن چین، جنوب مشرقی ایشیا اور دنیا کے دیگر حصوں میں عظیم مبلغین اس طرح کی تبلیغ بالکل نہیں کرتے۔ اس کے بجائے، وہ ان لوگوں کو بتاتے ہیں جو نجات کی تلاش میں ہیں،
’’خداوند کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے ہمارا بہت سی مصیبتوں کا سامنا کرنا لازم ہے‘‘ (اعمال 14: 22)۔
کوئی تعجب کی بات نہیں کہ چوبیس گھنٹوں کے ہر گھنٹے میں، تقریباً 1,200 مسیحی مذہب میں تبدیل ہو رہے ہیں، ایک سال میں تقریباً 10 ملین لوگ – جبکہ ہمارے امریکی اور مغربی گرجا گھر ہماری آنکھوں کے سامنے ٹوٹ رہے ہیں اور بکھر رہے ہیں۔ ہمیں مغرب میں سیموئیل لیمب اور پولوس رسول کی طرح تبلیغ کی طرف واپس جانا چاہیے۔ ہمیں اپنے گرجا گھروں میں آنے والے نئے لوگوں کو یہ بتانا چاہیے۔
’’خداوند کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے ہمارا بہت سی مصیبتوں کا سامنا کرنا لازم ہے‘‘ (اعمال 14: 22)۔
جب تک کہ مزید امریکی مبلغین ایسا کرنے کے لیے واپس نہیں پلٹتے ہیں، کوئی حیات نو نہیں ہوگا، اور بہت کم کامیاب انجیلی بشارت ہوگی۔
اب، وہ کون سی مصیبتیں، پریشانیاں اور مشکلات ہیں جن سے ہر ایک کو خدا کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے گزرنا پڑتا ہے؟ میں دو اہم چیزوں کے بارے میں سوچ سکتا ہوں۔
I۔ پہلی بات، آپ کو دُنیا کے ذریعے سے نفرت کرنے کے درد اور تکلیف سے گزرنا چاہیے۔
دی کرسچن نیوزThe Christian News (5/31/054، صفحہ 21) کہتی ہے۔
ریڈ چائنا کے پبلک سیکیورٹی بیورو نے غیر رجسٹرڈ گرجا گھروں کے خلاف ایک نیا کریک ڈاؤن شروع کیا ہے، ایک نئی ویڈیو کے اجراء کے بعد کئی سرکردہ رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے [’’دی کراس: جیسس ان چائناThe Cross: Jesus in China،‘‘ وائس آف دی مارٹیرزVoice of the Martyrs، (800)747-0085 سے دستیاب ہے[ اور کتاب [’’جیسس ان بیجنگ،" VOM سے دستیاب ہے، (800)747-0085] جو کہ سرکاری طور پر اجازت یافتہ مسیحیوں میں بہت زیادہ ترقی کی دستاویز کرتی ہے۔ [کمیونسٹ] چرچ (4/4 کرسچینیٹی ٹوڈےChristianity Today)۔ چین کا آئین مذہبی عقیدے کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، لیکن تمام مذہبی تنظیموں کو حکومت کے ساتھ رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ان گروہوں کو برانڈ کرتا ہے جو غیر قانونی یا فرقوں کے طور پر رجسٹر نہیں ہوتے ہیں۔
VOM نے بتایا کہ ژاؤ وینکوان کو 9 مئی کو ہیگو ٹاؤن، مینگ چینگ کاؤنٹی، انہوئی صوبے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ژاؤ، جس کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے… 30 سال سے زیادہ عرصے سے چین کے غیر رجسٹرڈ گرجا گھروں میں کام کر رہا ہے… مبینہ طور پر ژاؤ پر ’’سماجی نظم کو خراب کرنے‘‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے… اسے بغیر کسی مقدمے کے تین سال کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ جسے ’’محنت کے ذریعے دوبارہ تعلیم‘‘ کہا جاتا ہے۔
ہم دنیا بھر کے مسیحیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ چینی حکومت کو برادر ژاؤ وینکوان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے شائستہ خطوط بھیجیں۔ خطوط کو اِس نام پر اِس ایڈریس پر بھیجا جا سکتا ہے:
سفیر یانگ جیچی
عوامی جمہوریہ چین کا سفارت خانہ
2300 کنیکٹیکٹ ایونیو NW
واشنگٹن ڈی سی 20008
ٹیلی فون (202)328-2500
فیکس (202)588-0032۔
ڈائریکٹر مذہبی امور: (202)328-2512۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرگرم مسیحیوں پر مسلسل ظلم و ستم کی اطلاعات کے باوجود چین دنیا میں گرجا گھروں کی سب سے بڑی ترقی کا سامنا کر رہا ہے (دی کرسچن نیوزThe Christian News، مئی 31، 2004، صفحہ 19)۔
اسے ریاستہائے متحدہ یا دیگر مغربی ممالک میں کیوں مختلف ہونا چاہئے؟ یہ واقعی قسم میں مختلف نہیں ہے – صرف شدت میں۔ یسوع نے کہا،
’’اگر تم دُنیا کے ہوتے تو دُنیا تمہیں اپنوں کی طرح عزیز رکھتی: لیکن اب تم دُنیا کے نہیں ہو کیونکہ میں نے تمہیں چُن کر دُنیا سے الگ کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ دُنیا تم سے دشمنی رکھتی ہے‘‘ (یوحنا 15: 19)۔
دنیا کو مسیحیوں سے ایک خاص نفرت ہے، جس کی عقلی طور پر پوری طرح وضاحت نہیں کی جا سکتی۔
ہالی ووڈ کے یسوع سے نفرت کرنے والی فلم موگُلزmoguls نے چند ہفتے قبل مسیحیت پر حملہ کرنے والی ایک سستی فلم پیش کی۔ میرا اندازہ ہے کہ ہالی ووڈ کے یسوع سے نفرت کرنے والے اِن لوگوں کا خیال تھا کہ وہ مسیحیت پر حملہ کر کے میل گبسن کی فلم کو منسوخ کر سکتے ہیں۔ فلم کا نام ہے ’’بچایا گیا!Saved!‘‘ لاس اینجلس ڈیلی نیوز نے کہا،
’’بچایا گیا!Saved!‘‘ کے بنانے والے چاہتے ہیں کہ آپ جان لیں کہ دوسروں کے ساتھ رواداری کی مشق کرنا ضروری ہے – جب تک کہ، بِلاشُبہ، وہ دوسرے مسیحی نہ ہوں۔ پھر دقیانوسی تصورات کا مذاق اڑانا، ان کی تضحیک کرنا اور ان کو گھٹیا ٹھہرانا ٹھیک ہے، بیشک، وہ اس کے مستحق ہیں۔ فلم کی تخفیف آمیز سوچ کا نفرت سے بھرا برانڈ ظاہر ہے ایمانداروں کے لیے کافی جارحانہ ہوگا۔ دوسروں کے لیے، ’’بچایا گیا!Saved!‘‘ معمول کے افسردہ کرنے والے طریقوں سے محض آپ کی ذہانت کی توہین کرے گا۔ یہ ہائی اسکول کی ایک بُری فلم ہے جس میں کسی اہم چیز کے بارے میں سوچنے کی بجائے محض ایک اور اوسط یا معیار یا نایابیت میں غیرشاندار، غیر مضحکہ خیز، وسیع نوعمر کامیڈی ہونے کی خوش فہمیاں ہیں۔ [13 سال سے کم عمر بچوں کو دیکھنا منع ہے] PG-13: نوعمروں سے متعلق موضوعاتی مسائل - حمل، جنسی مواد، تمباکو نوشی اور گندی زبان (لاس اینجلس ڈیلی نیوز، جون 4، 2004، یو سیکشن، صفحہ 11)۔
یسوع نے کہا،
’’اگر دُنیا تم سے دُشمنی رکھتی ہے تو یاد رکھو کہ اُس نے پہلے مجھ سے بھی دشمنی رکھی‘‘ (یوحنا 15: 18)۔
کالج کے طالب علم کو یہ سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگتی کہ تمام ثقافتوں اور تمام مذاہب کے ساتھ احترام کے ساتھ سلوک کیا جاتا ہے - سوائے مسیحیت کے۔ تمام سیکولر کالجوں اور یونیورسٹیوں میں روزانہ کی بنیاد پر مسیح اور بائبل کا مذاق اڑایا جاتا ہے اور ان پر حملہ کیا جاتا ہے۔
اور ہر وہ شخص جو حقیقی مسیحی بنتا ہے وہ مسیح کو مسترد کرنے والی دنیا کی طرف سے تنقید، تضحیک اور نفرت کے درد اور تکلیف کا تجربہ کرے گا۔
’’خداوند کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے ہمارا بہت سی مصیبتوں کا سامنا کرنا لازم ہے‘‘ (اعمال 14: 22)۔
II۔ دوسری بات، آپ کو مسیح میں ایمان لانے کی تبدیلی کے درد اور تکلیف سے گزرنا چاہیے۔
’’خداوند کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے ہمارا بہت سی مصیبتوں کا سامنا کرنا لازم ہے‘‘ (اعمال 14: 22)۔
اگر آپ مسیحی بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ کا مقابلہ شیطان سے ہوگا۔ شیطان آپ کے دل سے کلام نکالنے آتا ہے۔ یسوع نے کہا،
’’پھر شیطان آتا ہے اور اُن کے دِلوں سے کلام نکال لے جاتا ہے، ایسا نہ ہو کہ وہ ایمان لائیں اور نجات پا جائیں‘‘ (لوقا 8: 12)۔
ہر وہ شخص کو جو ایک مسیحی بنتا ہے، کسی نہ کسی لحاظ سے، شیطان کے اس کے دماغ میں بے ایمان خیالات ڈالنے کے تجربے سے گزرنا پڑتا ہے۔ یہ خاص طور پر سچ ہے جب آپ مسیح کے قریب آتے ہیں۔ یسوع نے کہا،
’’اپنے بیٹے کو یہاں لے آ۔ اور ابھی وہ آ ہی رہا تھا کہ بدروح نے اُسے مروڑ کر زمین پر دے پٹکا‘‘ (لوقا 9: 41۔42)۔
اِس آیت سےتعلق رکھتے ہوئے سی ایچ سپرجیئن نے کہا،
آنے والے گنہگار، جب وہ نجات دہندہ کے پاس پہنچتے ہیں، تو اکثر شیطان کی طرف سے گرا دیا جاتا ہے اور پھاڑ دیا جاتا ہے، تاکہ وہ اپنے ذہنوں میں بہت زیادہ تکلیف اٹھائیں، اور مایوسی میں ہار ماننے کے لیے بالکل تیار ہوں (سی ایچ سپرجیئن، ’’شیطان کے ساتھ نومسیحی کی کشمکش،‘‘ دی نیو پارک سٹریٹ کی منبرگاہ، پیلگرم پبلی کیشنز، 1981 دوبارہ پرنٹ، جلد II، صفحہ 369)۔
سپرجیئن بتاتے ہیں کہ شیطان روح کو تباہ کرنے کی کوشش کرکے خدا کی سچائی کو بگاڑتا ہے۔ سپرجیئن کہتے ہیں کہ شیطان آپ کو بتائے گا کہ آپ جیسا کوئی اور گنہگار نہیں ہے۔ وہ آپ کو بتائے گا کہ دوسروں کو بچایا گیا ہے، لیکن آپ ان میں سے نہیں ہوں گے۔
پھر سپرجیئن کہتے ہیں کہ شیطان آپ کو خوفناک جھوٹی باتیں بتا کر آپ کو چیر دے گا۔ وہ کہتے ہیں،
کئی بار جب بشر مسیح کے پاس آ رہا ہوتا ہے، شیطان انتہائی شدید طریقے سے کفر کے خیالات داخل کرتا ہے… بس جب میں نے مسیح کو چاہا اور اُس کا پیچھا کیا، کہ اچانک میرے ذہن میں یہ خیال آیا… کہ کوئی خدا نہیں، مسیح نہیں، کوئی آسمان نہیں ہے۔ کوئی جہنم نہیں کہ میری تمام دعائیں محض ایک فسانہ تھیں (سپرجیئن، ibid.، صفحہ 372)۔
وہ گستاخانہ خیالات کو انجیکشن لگانے کی بھی محنت کرتا ہے، اور پھر ہمیں بتاتا ہے کہ وہ ہمارے ہیں۔ کیا اس نے کبھی کبھی ہمارے دلوں میں توہین رسالت اور شیطانی تخیلّات کے شدید طوفان نہیں ڈالے جن کو ہم نادانی سے سمجھتے تھے کہ یہ ہمارا اپنا ہونا چاہیے؟ پھر بھی ان میں سے ایک بھی شاید ہمارا نہیں تھا۔ مجھے یاد ہے کہ میں [اپنی مسیح میں ایمان لانے کی تبدیلی سے پہلے] ایک بار خُدا کے بارے میں [سوچ رہا تھا] اکیلا تھا، جب اچانک ایسا لگا جیسے جہنم کے سیلاب کے دروازے کھل گئے ہوں۔ میرا سر بہت ہی ہنگامہ خیز ہو گیا۔ ایسا لگتا تھا کہ دس ہزار بری روحیں میرے دماغ میں کارنیول کا انعقاد کر رہی ہیں۔ اور مَیں نے اپنا منہ پکڑ رکھا تھا کہ کہیں میں اُن باتوں کی جو میرے کانوں میں اُنڈیل دی گئی گستاخیاں نہ کروں۔ وہ چیزیں جو میں نے پہلے کبھی نہیں سنی تھیں اور نہ ہی ان کے بارے میں سوچا تھا وہ تیزی سے میرے ذہن میں آگئیں، اور میں ان کے اثر کو کم ہی برداشت کر سکتا تھا۔ یہ شیطان تھا جو مجھے نیچے پھینک رہا تھا اور مجھے پھاڑ رہا تھا… لیکن [یہاں تک کہ] اگر آپ کو ڈر ہے کہ یہ خیالات آپ کے اپنے ہیں، تو آپ کہہ سکتے ہیں، ’’میں مسیح کے پاس جاؤں گا، اور یہاں تک کہ اگر یہ گستاخیاں میری ہیں تو میں ان کا اقرار کروں گا [یسوع]، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ انسانوں کے لیے ہر طرح کے گناہ اور توہین کو معاف کر دیا جائے گا‘‘ (سپرجیئن Spurgeon، ibid.، صفحات 372۔373)۔
کیا درد اور تکلیف سے بچنے کا کوئی طریقہ ہے جو اکثر مسیح میں ایمان لانے کی تبدیلی کے ساتھ ہوتا ہے؟ جی نہیں۔
’’خداوند کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے ہمارا بہت سی مصیبتوں کا سامنا کرنا لازم ہے‘‘ (اعمال 14: 22)۔
لیکن جب آپ یسوع کے پاس آئیں گے، تو وہ آپ کو آپ کے اندرونی عذاب سے شفا دے گا۔
’’ابھی وہ آ ہی رہا تھا کہ بدروح نے اُسے مروڑ کر زمین پر دے پٹکا۔ اور یسوع نے بدروح کو جھڑکا اور لڑکے کو شفا بخشی …‘‘ (لوقا 9: 42)۔
مسیح کے پاس آئیں، اور وہ آپ کی اذیت زدہ روح کو شفا دے گا۔ مسیح شیطان سے بڑا ہے۔ وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے، اور آسمان میں خُدا کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہے۔ مسیح کے پاس آئیں۔ اپنے آپ کو اس کے حوالے کر دیں۔
’’اُس کے بیٹے یسوع کا خون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘ (I یوحنا 1: 7)۔
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
لُبِ لُباب درد اور مصائب کے ذریعے ENTERING THE KINGDOM ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے ’’خداوند کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے ہمارا بہت سی مصیبتوں کا سامنا کرنا لازم ہے‘‘ (اعمال 14: 22) (متی 10: 24۔25) I. پہلی بات، آپ کو دُنیا کے ذریعے سے نفرت کرنے کے درد اور تکلیف سے گزرنا چاہیے، یوحنا 15: 19، 18۔ II۔ دوسری بات، آپ کو مسیح میں ایمان لانے کی تبدیلی کے درد اور تکلیف سے گزرنا چاہیے، لوقا 8: 12؛ 9: 41-42؛ 1 یوحنا 1: 7۔ |