Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


وہ واعظ جس نے تاریکی
کی قوتوں کو دہلا دیا

THE SERMON THAT SHOOK THE POWERS OF DARKNESS
(Urdu)

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خداوند کے دِن کی شام، 3 جون، 2001
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord's Day Evening, June 3, 2001

’’خوشی سے خدا باپ کا شکر کرتے رہو جس نے تمہیں اِس لائق کیا کہ اُس کی میراث کا حصہ پاؤ، وہ میراث جو مقدسوں کو نور کی بادشاہی میں داخل ہونے پر ملتی ہے۔ جس [خدا] نے ہمیں تاریکی کے قبضہ سے چھٹکارا دِلا کر اپنے عزیز بیٹے کی بادشاہی میں شمولیت دلائی ہے۔ جس میں ہمیں اُسی کے خون کے وسیلے سے مخلصی یہاں تک کہ گناہوں کی معافی بھی ملی ہے‘‘ (کُلسیوں 1: 12۔14)۔

میں شاذ و نادر ہی دو مرتبہ واعظ کی تبلیغ کرتا ہوں، لیکن گزشتہ اتوار کی صبح اس کا ایسا ردعمل ہوا کہ میں آج رات دوبارہ اس کی تبلیغ کر رہا ہوں۔ واعظ سے پہلے بیان کے دوران میں نے کہا کہ یہ نسل بدکار اور بے دین ہے۔ اور میں آج رات پھر یہی بات کہہ رہا ہوں! میں نے کہا کہ یہ نسل گٹر کی موسیقی سنتی ہے، اور اسے پسند کرتی ہے، ٹی وی پر گندگی دیکھتی ہے اور اس سے لطف اندوز ہوتی ہے، اور میں آج رات پھر کہہ رہا ہوں! میں نے کہا کہ آج کل زیادہ تر نوجوان خنزیروں کے جھنڈ کی طرح کام کرتے ہیں، اور میں آج رات دوبارہ کہہ رہا ہوں! میں نے یہ بھی کہا کہ ان کے باپوں کو ان کو ڈانٹ کر بتانا چاہیے تھا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔ ان کے والدین کو ان کو نظم و ضبط کرانا چاہیے تھا اور انھیں سکھانا چاہیے تھا کہ کس طرح برتاؤ کرنا ہے – بجائے اس کے کہ کسی مبلغ کو یہ کرنا پڑے – اور میں یہ بھی آج رات دوبارہ کہہ رہا ہوں!

کچھ بچے گرجا گھر کی عمارت سے باہر بھاگے اور پولیس کو بلایا - جو عبادت کے بعد نمودار ہوئی۔ میں حیران ہوں کہ پولیس بھی آ گئی! لاس اینجلز کا مرکزی علاقہ پولیس کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے کوئی آسان جگہ نہیں ہے۔ چند سال پہلے ایک شخص کو ہمارے مسیحی کُتب سٹور کے پیچھے پارکنگ میں سینے پر چھ گولیاں ماری گئیں۔ ایک قتل کے لیے – ابتدائی ایمرجینسی طبعی امداد پہنچانے والوں اور پولیس کو وہاں پہنچنے میں تقریباً دس منٹ لگے! جس شخص کو گولی ماری گئی تھی وہ ہسپتال جاتے ہوئے راہ ہی میں مر گیا – میرے خیال میں، زیادہ تر اوقات میں، ابتدائی ایمرجینسی طبعی امداد پہنچانے والوں کو یا پولیس کو مرتے ہوئے آدمی کے لیے آنے میں تین یا چار 911 کالیں کیں جاتی ہیں تب کہیں جا کے دس منٹ سے زیادہ وقت گزر چکنے کے بعد وہ پہنچتے ہیں!

لیکن ان بچوں نے، جو زائرین تھے، عبادت میں خلل ڈالا، گرجا گھر سے باہر بھاگے اور پولیس کو بتایا کہ ہم انہیں اغوا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں! انہوں نے پولیس کو اپنے ناراض ہونے کی اصل وجہ نہیں بتائی – انہیں وہ پسند نہیں آیا جو میں منبر سے کہہ رہا تھا!

لہٰذا، میں یہی بات دوبارہ کہنے جا رہا ہوں۔ یہ وہی بات ہے جو میں نے تب کہی تھی، اور میں یہ سب دوبارہ کہہ رہا ہوں! بل کلنٹن نیرو جیسا تھا۔ ہمارے شہر کے نوجوان ان رومیوں کی طرح ہیں جو کولوزیم میں خون چاہتے تھے۔ یہ قطعی خالص سچ ہے!

اب آج رات میں کُلسیوں کی کتاب سے پڑھ رہا ہوں۔ یہ اس وقت لکھا گیا جب نیرو رومی سلطنت کا شہنشاہ تھا۔ کولوسی شہر رومی دنیا کا حصہ تھا۔ کُلسیوں کی کتاب کافر رومن ثقافت کے پس منظر میں لکھی گئی تھی، ایک ایسی ثقافت جو ہم میں سے ان لوگوں کو جو آج امریکہ کی تاریخ کو بہت بہتر طور پر جانتے ہیں [اپنی] یاد دلاتی ہے۔

اس حوالے میں ہمیں تین الفاظ دیے گئے ہیں جِنہیں آپ کو جاننے کی ضرورت ہو گی اگر آپ معاشرے کی وحشیانہ بت پرستی سے بچنا چاہتے ہیں۔ وہ تین الفاظ ہیں۔


1. چُھٹکارا دلایا؛

2. داخل کیا؛

3. مخلصی دلائی۔


اگر آپ ہمارے شہر اور ہماری کافر قوم کے بارے میں خدا کے فیصلے سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو بائبل میں ان الفاظ کی حقیقت کا تجربہ کرنا چاہیے۔ اگر آپ کو حقیقی مسیحی بننے کی کوئی خواہش ہے تو ان الفاظ کے معنوں کو غور سے سنیں۔

I۔ پہلی بات، ’’چُھٹکارا دلایا‘‘ کے الفاظ کے بارے میں سوچیں۔

ہماری تلاوت کہتی ہے:

’’(خدا) جس نے ہمیں تاریکی کی قوت سے چُھٹکارا دِلایا‘‘ (کُلسیوں 1: 13)۔

جس لفظ کا ترجمہ ’’چُھٹکارا دلایا‘‘ کیا گیا ہے اس کا مطلب ہے ’’نجات دلانا، چھڑانا یا محفوظ کرنا۔‘‘ یہ وہی ہے جو یسوع مسیح آپ کے لیے کرتا ہے جب آپ تخلیق نو اور [یسوع میں ایمان لانے کی] تبدیلی کا تجربہ کرتے ہیں۔ خُدا نے یسوع کو آپ کو ’’نجات دلانے‘‘ کے لیے، آپ کو ’’چُھڑانے‘‘، اور آپ کو ’’محفوظ رکھنے‘‘ کے لیے بھیجا ہے۔

اب یہ ایک بہت اہم لفظ ہے، خاص طور پر ہمارے زمانے میں۔ ’’فیصلہ پسندی‘‘ ہمارے گرجا گھروں اور ہمارے معاشرے سے گزر چکی ہے۔ تقریباً ہر کوئی سوچتا ہے کہ وہ خُدا کے ساتھ ’’عہد کرنے‘‘ سے نجات پا گیا ہے۔ یہ انسانی عمل ہے، جو کچھ آپ اپنے لیے کرتے ہیں – لیکن یہ پیلاجیئن کی بدعت ہے۔

ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ نجات اس سے نہیں آتی


1. عہد کرنا۔

2. مسیح کو قبول کرنا۔

3. فیصلہ کرنا۔

4. یسوع کو اپنی زندگی کا خداوند بنانا۔

5. اپنے دل میں یسوع سے پوچھنا۔

6. یسوع کی پیروی کرنا۔

7. یہ ماننا کہ وہ آپ کے لیے مرا۔


آپ نے دیکھا، ان باتوں میں سے ہر ایک ایسی بات ہے جو ایک بندہ اپنے لیے، یا ایک بندی اپنے لیے کر سکتا\سکتی ہے۔ وہ خالصتاً انسانی اعمال ہیں۔

لیکن ’’نجات دلانا‘‘ واضح طور پر وہ بات ہے جو خُدا آپ کے لیے اپنے بیٹے یسوع مسیح کے وسیلے سے کرتا ہے۔

’’(خدا) جس نے ہمیں تاریکی کی قوت سے چُھٹکارا دِلایا‘‘ (کُلسیوں 1: 13)۔

یسوع مسیح کو آپ کو ’’نجات دلانا‘‘، ’’چُھڑانا‘‘ اور ’’محفوظ‘‘ کرنا ہے – کیونکہ آپ یہ اپنے لیے نہیں کر سکتے!

غور کریں کہ یہ کہتی ہے:

’’جس نے ہمیں تاریکی کی قوت سے چُھٹکارا دلایا‘‘ (کُلسیوں 1: 3)۔

’’تاریکی کی قوت‘‘ ایک بہت مضبوط اصطلاح ہے۔ ’’قوت‘‘ کا مطلب ہے ’’اختیار‘‘ اور ’’کنٹرول یا قابو کرنا‘‘۔ ’’تاریکی‘‘ سے مراد شیطان کا کام ہے۔ اس کا مطلب ہے ’’پرچھائیوں‘‘ کی جگہ۔ شیطان روحانی تاریکی میں رہتا ہے۔ لوتھر نے شیطان کو ’’اندھیرے کا بے رحمانہ شہزادہ‘‘ کہا۔ بائبل شیطان اور شیاطین کو ’’اس دنیا کی تاریکی کے حکمران‘‘ کہتی ہے (افسیوں 6: 12)۔

اس وقت آپ شیطان کے اختیار اور کنٹرول یا قابو میں ہیں۔ آپ کو لگتا ہے کہ آپ آزاد ہیں، لیکن آپ نہیں ہیں۔ بائبل کہتی ہے:

’’تم اُن میں پھنس کر دُنیا کے رَوِش پر چلتے تھے اور ہوا کی علمداری کے حاکم شیطان کی پیروی کرتے تھے، جس کی روح اب تک نافرمان لوگوں میں تاثیر کرتی ہے‘‘ (افسیوں 2: 2)۔

آپ کا دماغ اور آپ کا دل اس وقت شیطان کے کنٹرول میں ہے – تاریکی کا حکمران۔ شیطان ابھی جہنم میں نہیں ہے – وہ آپ کے دل اور دماغ پر حکومت کر رہا ہے۔

بائبل وہی یونانی لفظ استعمال کرتی ہے جس کا ترجمہ ہماری تلاوت میں ’’تاریکی‘‘ کیا گیا ہے اُن لوگوں کو بیان کرنے کے لیے جنہوں نے یسوع کو گرفتار کیا اور صلیب پر کیلوں سے جڑا۔ یسوع نے کہا:

’’یہ تمہارے اور تاریکی کے اِختیار کا وقت ہے‘‘ (لوقا 22: 53)۔

کیا آپ نے تعجب سے سوچا کہ ان لوگوں نے یسوع مسیح کو کیوں صلیب پر کیلوں سے جڑا اور زندگی کے شہزادے کو کیوں مارا؟ اُن کی یسوع سے نفرت کرنے اور اسے مارنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ ’’تاریکی کی قوت‘‘ کے زیر اثر تھے (لوقا 22: 53)۔ وہ شیطان کے اختیار اور قابو میں تھے۔

آج صبح آپ کی یہی حالت ہے۔ آپ کو لگتا ہے کہ آپ پہلے سے ہی ایک مسیحی ہیں، لیکن آپ واقعی شیطان کی طاقت اور اختیار کے تحت ہیں۔

جن لوگوں نے یسوع کو دھوکہ دیا اور مصلوب کیا وہ سب سمجھتے تھے کہ وہ نجات پا گئے ہیں۔ ان کا خیال تھا کہ جب وہ مریں گے تو جنت میں جائیں گے۔ ان سب کا یہی خیال تھا۔ یہ شیطان کے سب سے بڑے فریبوں میں سے ایک ہے، اس کے سب سے بڑے فریبوں اور جھوٹوں میں سے ایک ہے۔ اس جھوٹ سے شیطان نے ان لوگوں میں سے اکثر کو تباہ کر دیا جنہوں نے یسوع کو صلیب پر چڑھایا۔ اپنے بارے میں کیا خیال ہے؟

اب، آپ کو سمجھنا چاہیے کہ آپ اپنے آپ کو شیطان اور شیاطین، ’’اس دنیا کی تاریکی کے حکمران‘‘ کی طاقت اور اختیار اور کنٹرول سے نہیں بچا سکتے (افسیوں 6: 12)۔

کوئی اور آپ کو شیطان سے نجات دلائے۔ کون ہے جو ایسی حرکت کر سکے؟ یہ کوئی اور نہیں بلکہ یسوع، خدا کا بیٹا ہے۔ صرف یسوع ہی آپ کو شیطان سے نجات دے سکتا ہے۔ صرف وہی آپ کو ’’تاریکی کی قوت‘‘ سے نجات دلا سکتا ہے (لوقا 22: 53)۔ صرف مسیح ہی آپ کو ’’اس دنیا کی تاریکی کے حکمرانوں‘‘ سے محفوظ رکھ سکتا ہے (افسیوں 6: 12)۔ یسوع، خُدا کی قدرت سے، وہ واحد شخص ہے جو آپ کو الجھن اور شیطان کی غلامی سے بچا سکتا ہے۔ آپ شیطان کے ناامید غلام ہیں جب تک کہ یسوع مسیح آپ کو آزاد نہ کر دے۔

II۔ دوسری بات، ’’شمولیت دلائی‘‘ کے الفاظ کے بارے میں غور کریں۔

جب آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوتے ہیں تو آپ نا صرف تاریکی کی قوت سے چھٹکارا پاتے ہیں بلکہ آپ بھی ہوتے ہیں

’’اُس کے محبوب بیٹے کی بادشاہی میں … شامل‘‘ (کُلسیوں 1: 13)۔

یہاں ترجمہ شدہ یونانی لفظ کا مطلب ہے ’’شمولیت دلائی‘‘ یا ’’تبادلہ کیا۔‘‘ یہ یونانی لفظ سے ہے جس کے دو حصے ہیں: ’’تبدیلی‘‘ اور ’’ڈٹے رہنے کا سبب۔‘‘ یہ وہی ہے جو خُدا آپ کے لیے کرتا ہے جب آپ یسوع مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوتے ہیں۔ خدا ’’آپ کا تبدیل کی ہوئی حالت میں ڈٹے رہنے کا سبب بنتا ہے۔‘‘ وہ ’’اپنے پیارے بیٹے کی بادشاہی میں‘‘ آپ کی ’’شمولیت کراتا‘‘ ہے۔

جس وقت کہ میں بول رہا ہوں، مسٹر مینوئل مینسیا جو میں کہتا ہوں اس کا ہسپانوی میں ’’ترجمہ‘‘ کرتے ہیں – جملہ بہ جملہ۔ مسٹر مینسیا میرے انگریزی الفاظ لیتے ہیں اور ان کا ہسپانوی میں ترجمہ کرتے ہیں۔ وہ انگریزی الفاظ کو ہسپانوی الفاظ میں ’’تبدیل کرتے‘‘ ہیں۔ وہ ان کی ’’شمولیت کراتے‘‘ ہیں، یا ہم کہہ سکتے ہیں، وہ انگریزی الفاظ کو ہسپانوی الفاظ میں ’’شامل کرتے‘‘ ہیں۔ ’’شمولیت کرانے‘‘ کا یہی مطلب ہوتا ہے۔

اور جس طرح میرے انگریزی الفاظ کو ہسپانوی الفاظ میں ’’تبدیل‘‘ ہونا ضروری ہے، اسی طرح آپ کو بھی اندھیرے کی طاقت میں رہنے سے ’’تبدیل‘‘ ہونا چاہیے، اس شیطانی سلطنت سے ’’اپنے محبوب بیٹے کی بادشاہی میں‘‘ شامل کیا گیا (کلسیوں 1: 13) )۔

اب یہ ضروری ہے کہ آپ یہ سمجھ لیں کہ آپ خود کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ ’’فیصلہ پسندی‘‘ کی پیلاجیئن بدعت آج ایک اتنا بڑا دھوکہ ہے کہ کوئی یہ بات بخوبی کہہ سکتا ہے، ’’ڈاکٹر ہائیمرز نے ہمیں کہا کہ اپنے آپ کو تاریکی کی طاقت سے مسیح کی بادشاہی میں بدل دیں۔‘‘ لیکن میں نے کبھی ایسا کچھ نہیں کہا! اصل میں، میں نے بالکل برعکس کہا! میں نے کہا کہ خُدا آپ کو تاریکی کی طاقت سے نجات دلائے، اور آپ کو اُس کے بیٹے یسوع کی بادشاہی میں شامل کرے۔

جب یہ آیت ’’اپنے پیارے بیٹے کی بادشاہی‘‘ کے بارے میں بات کرتی ہے، تو یہ مستقبل کی طرف اشارہ نہیں کر رہی، زمین پر بادشاہت کا احساس ہوتا ہے۔ جی نہیں، یہ تیار ہونے والی بادشاہت کا حوالہ دے رہی ہے – بالکل اِسی وقت۔ ہر بادشاہت کا ایک بادشاہ ہوتا ہے۔ شیطان ابھی آپ کا بادشاہ ہے۔ جب آپ خدا کی طرف سے ’’شامل‘‘ ہوں گے، تو یسوع آپ کا بادشاہ ہو گا۔ یہ وہی ہے جس کے بارے میں وہ اس آیت میں بات کر رہا ہے۔

بائبل کہتی ہے کہ خدا نے آپ کو بلایا ہے۔

’’تاریکی سے اپنے حیرت انگیز نور میں‘‘ (I پطرس 2: 9)۔

III۔ تیسری بات، ’’مخلصی‘‘ کے لفظ کے بارے میں غور کریں۔

ہماری تلاوت اِن الفاظ کے ساتھ اِختتام پزیر ہوتی ہے:

’’جس میں ہمیں اُسی کے خون کے وسیلے سے مخلصی یہاں تک کہ گناہوں کی معافی بھی ملی ہے‘‘ (کُلسیوں 1: 14)۔

میں نے کہا ہے کہ یسوع آپ کو شیطان سے چُھٹکارا دلا سکتا ہے، نجات دلا سکتا ہے۔ میں نے کہا ہے کہ یسوع آپ کو شیطان کی بادشاہی سے اس کی اپنی بادشاہی میں شامل کر سکتا ہے۔ اب میں کہتا ہوں کہ ایسا ہونے کے لیے آپ کو یسوع کے خون سے ’’مخلصی‘‘ پانی چاہیے۔

فینی جے کروسبی، جو حمدوثنا کے عظیم مصنف ہیں اُنہوں نے کہا:

مخلصی دلائی، میں اس کا اعلان کرنا کتنا پسند کرتا ہوں!
برّہ کے خون کے وسیلے سے مخلصی دلائی!
(’’مخلصی دلائی Redeemed‘‘ شاعر فینی جے کروسبی Fanny J. Crosby، 1820۔1915)۔

ہماری تلاوت کہتی ہے، ’’ہمارے پاس اُس کے (یسوع کے) خون کے وسیلے سے مخلصی ہے، یہاں تک کہ گناہوں کی معافی بھی‘‘ (کلسیوں 1: 14)۔

یہاں لفظ ’’مخلصی‘‘ کا مطلب ہے ’’تاوان کی ادائیگی سے رہائی پانا۔‘‘ عبرانیوں 11: 35 میں جسمانی اذیت سے نجات کو بیان کرنے کے لیے یونانی لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ یہ لفظ رومیوں 3: 24 اور افسیوں 1: 7 میں گناہوں کے جرم سے چُھٹکارا پانے کو بیان کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

مخلصی ’’تاوان کی ادائیگی سے رہائی پانا‘‘ ہوتی ہے۔ شیطان نے آپ کو اغوا کر لیا ہے۔ آپ کو اس کے قابو میں رکھا گیا ہے، اس کی تاریکی کی بادشاہت میں۔ خُدا آپ کو یسوع کی بادشاہی میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتا کیونکہ آپ گنہگار ہیں۔ خدا انصاف پسند ہے، لہذا آپ کو اپنے گناہ کی ادائیگی جہنم میں کرنی ہوگی – جب تک کہ سزا سے نجات کے لیے تاوان ادا نہ کیا جائے۔ یسوع نے صلیب پر یہی کیا – اس نے قیمت ادا کی! اس نے آپ کے لیے تاوان ادا کیا! جیسا کہ پرانا گانا کہتا ہے،

یسوع نے اِس تمام کی قیمت چکائی،
اُسی کا میں مکمل مقروض ہوں۔
گناہ نے ایک سُرخ مائل دھبہ چھوڑا تھا،
اُس نے اُسے برف کی مانند سفید کر دیا ہے۔
   (’’یسوع نے اِس تمام کی قیمت چکائی Jesus Paid It All‘‘ شاعرہ ایلوینہ ایم۔ ھال Elvina M. Hall، 1820۔1889)۔

جس لمحے آپ یسوع، خُدا کے بیٹے پر اپنا مکمل بھروسہ کرتے ہیں، اُس کا خون آپ کے گناہوں کو دھو دیتا ہے – ماضی، حال، اور مستقبل کے– سب ایک ساتھ!

’’جس میں ہمیں اُسی کے خون کے وسیلے سے مخلصی یہاں تک کہ گناہوں کی معافی بھی ملی ہے‘‘ (کُلسیوں 1: 14)۔

ہماری تلاوت کا نچوڑ نکالنے کے لیے، آپ کو حقیقی مسیحی بننے کی خاطر تین باتوں کی ضرورت ہے۔ وہ ہیں


1. تاریکی کی قوت سے چھٹکارا پانا۔

2. مسیح کی بادشاہی میں شمولیت کرنا۔

3. مسیح کے خون کے وسیلے سے مخلصی پانا۔


اب وہ باتیں آپ کے پاس کیوں نہیں ہیں؟ کیونکہ آپ اندھیروں میں غلام رہنا چاہتے ہو۔ کیونکہ آپ دنیا میں رہنا چاہتے ہیں، بجائے کہ گرجا گھر اور تیاری کی بادشاہی میں آنے کے۔ کیونکہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ ٹھیک ہیں۔ مسیح کے خون سے اپنے آپ کو گناہوں سے صاف کیے بغیر۔

لیکن آپ ٹھیک نہیں ہیں! آپ جہنم کے راستے پر غلام ہیں! عالم بالا کی طرف دیکھیں – یسوع کی طرف – خدا کے بیٹے کی طرف! وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے! وہ خدا کے داہنے ہاتھ پر زندہ ہے! یسوع کی طرف دیکھیں اور غلامی اور گناہ سے مخلصی پائیں!


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

وہ واعظ جس نے تاریکی
کی قوتوں کو دہلا دیا

THE SERMON THAT SHOOK THE POWERS OF DARKNESS

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’خوشی سے خدا باپ کا شکر کرتے رہو جس نے تمہیں اِس لائق کیا کہ اُس کی میراث کا حصہ پاؤ، وہ میراث جو مقدسوں کو نور کی بادشاہی میں داخل ہونے پر ملتی ہے۔ جس [خدا] نے ہمیں تاریکی کے قبضہ سے چھٹکارا دِلا کر اپنے عزیز بیٹے کی بادشاہی میں شمولیت دلائی۔ جس میں ہمیں اُسی کے خون کے وسیلے سے مخلصی یہاں تک کہ گناہوں کی معافی بھی ملی ہے‘‘ (کُلسیوں 1: 12۔14)۔

I۔   پہلی بات، چُھٹکارا دِلایا، افسیوں 6: 12؛ افسیوں 2: 2؛ لوقا 22: 53 .

II۔  دوسری بات، داخل کیا، I پطرس 2: 9 .

III۔ تیسری بات، مخلصی دلائی، عبرانیوں 11: 35؛ رومیوں 3: 24؛ افسیوں 1: 7 .