Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


ہمارے خداوند کی بخشی ہوئی بائبل

OUR GOD-GIVEN BIBLE
(Urdu)

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خداوند کے دِن کی صبح، 4 فروری، 2001
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, February 4, 2001

’’کیونکہ نبوت کی کوئی بات انسان کی اپنی مرضی سے کبھی نہیں ہوئی بلکہ خدا کے پاک لوگ روح کے الہٰام سے بات کرتے تھے‘‘ (II پطرس 1: 21)۔

نوجوان آج زندگی کے معنی تلاش کر رہے ہیں۔ میں کون ہوں؟ میں یہاں کیوں ہوں؟ میں کہاں جا رہا ہوں؟ یہ وہ عظیم فلسفیانہ سوالات ہیں جن کا آپ کو سامنا ہے۔ آپ کو ان سوالات کے جواب کسی یونیورسٹی یا کالج میں نہیں ملیں گے۔ مغربی دنیا میں زیادہ تر اسکول اس قدر دُنیاوی ہو چکے ہیں کہ اب وہ زندگی کے مطلب (معنی) کے سوال سے نہیں نمٹتے۔ انہوں نے ایک بار ایسا کیا، لیکن روشن خیالی کی انسانیت پسندی نے معروف مغربی عالمین کو خدا اور بائبل کو ترک کرنے پر مجبور کیا۔ اس کے بجائے، وہ کہتے ہیں کہ آپ کبھی نہیں جان سکتے کہ آپ کون ہیں، آپ یہاں کیوں ہیں، یا آپ کہاں جا رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم صرف حقائق اور اعداد و شمار کا مطالعہ کر سکتے ہیں – اور ہمیں سچائی اور زندگی کے معنی کی تلاش کو ترک کر دینا چاہیے۔

اس نظریے کو ’’مادیت پسندی‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس میں پچھلے ایک سو سال کی تقریباً تمام فکر اور علمی وظائف موجود ہیں۔ لیکن بیسویں صدی نے وہ چیز پیدا کی جسے شاعر ٹی ایس ایلیٹ T. S. Eliot نے ’’بے حِس لوگ‘‘ کہا تھا۔ اس کی مراد ایسے لوگوں سے تھی جن میں کوئی جذبات نہیں – نہ محبت اور نہ نفرت، نہ کوئی مضبوط رائے یا عقائد۔ اور اس میں بڑی حد تک میری نسل – خاموش نسل – 57 سے 77 سال کی عمر کے لوگ ہیں۔ ہم ’’خاموش نسل‘‘ کے ’’بے حِس‘‘ لوگ ہیں، مضبوط جذبات کے بغیر ، صحیح اور غلط کے بارے میں یقینی علم کے بغیر۔

نوجوان جوابات کے لیے ہماری طرف دیکھتے ہیں – لیکن ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ ہم ’’خاموش‘‘ بیٹھے ہیں - ٹیلی ویژن دیکھتے ہیں۔ ہم اپنے خیالات کو مدلل طور پر پیش نہیں کرتے اور آنے والی نسل کی رہنمائی نہیں کرتےہیں۔ ہم آپ کی رہنمائی نہیں کرتے۔ ہم ایک مبہم سی مسکراہٹ پیش کر دیتے ہیں اور آپ کو وہ کرنے دیتے ہیں جو آپ چاہتے ہیں – ہماری رائے کے بغیر۔

ہماری قوم کے پاس آج قیادت کے اعلیٰ مقامات پر ’’بے حِس لوگ‘‘ موجود ہیں۔ وہ عمر رسیدہ، خاموش، بے مقصد لوگ ہیں جن میں بہتر شخصیت یا کردار کی پُختگی نہیں ہوتی ہے۔ اوہ، مجھے غلط مت سمجھیں – کچھ بہت اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں، جیسے کہ نائب صدر ڈک چینی Dick Cheney(’’خاموشی‘‘ کی کامل خوبی کے نمائندے)، کولن پاول، ڈینس ہیسٹرٹ، یا ٹرینٹ لاٹ۔ وہ اپنا کام مؤثر طریقے سے کرتے ہیں۔ وہ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔ وہ آپ کو تنہا چھوڑ دیتے ہیں کہ آپ جو چاہیں کریں۔ اہمیت کے حامل معاملات کے بارے میں اُن کی ایک ٹھوس یا مدلل رائے کا اِظہار پیش کرنے کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔

اور یہ بات آپ جیسے نوجوان لوگوں کو جن جوابات کی ضرورت ہوتی ہے اُن کو کسی کے پاس رجوع نہیں کرنے دیتی! آپ یہ جاننے کے لیے کس کی طرف رُخ کریں گے

میں کون ہوں؟
   میں یہاں کیوں ہوں؟
      میں جا کہاں رہا ہوں؟

خدا جانتا ہے کہ آپ کو اُن جوابات کی ضرورت ہے۔ خدا جانتا ہے کہ پچھلی نسل نے آپ کو ٹھکرا دیا ہے، آپ کی رہنمائی نہیں کی، جس رہنمائی کے آپ مستحق ہیں وہ نہیں کی۔

لیکن خدا نہیں چاہتا کہ آپ اندھیرے میں رہیں۔ خدا نے زندگی کے سب سے بڑے سوالات کے جوابات ظاہر کرنے کے لیے آپ کو بائبل پیش کی۔ خدا آپ کو تاریکی اور جہالت میں چھوڑنا نہیں چاہتا ہے۔ اِس ہی لیے اُس نے آپ کو بائبل پیش کی۔ جن معنوں سے بھرپور زندگی گزرانے کی آپ کو ضرورت ہے اُن کے جوابات آشکارہ کرنے کے لیے خدا نے آپ کو بائبل پیش کی۔ بائبل خدا کے مکاشفے کی سچائی ہے [یا خدا کی سچائی کا اِظہار ہے]۔ II پطرس 1: 2 پر غور کریں۔ یہاں خدا کہتا ہے کہ بائبل ’’ایک روشنی ہے جو تاریک جگہ پر چمکتی ہے۔‘‘ بائبل تاریک موضوعات پر روشنی ڈالتی ہے۔ جن جوابات کی آپ کو ضرورت ہے بائبل وہ پیش کرتی ہے۔

اب خُدا کے لیے کئی وجوہات کی بنا پر اپنا مکاشفہ، بائبل دینا ضروری تھا۔ ماہر الہیات چارلس ہوج نے پانچ وجوہات درج کی ہیں جن کی وجہ سے خدا کو مکاشفہ، [یعنی] بائبل کو دینے کی ضرورت ہے:

1. کیونکہ ہر آدمی محسوس کرتا ہے کہ اسے اس کی ضرورت ہے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ انسان کی ابتدا، فطرت اور تقدیر سے متعلق سوالات ہیں، گناہ اور معافی سے متعلق، ایسے سوالات ہیں جن کا وہ جواب نہیں دے سکتا۔ جب تک ان سوالوں کا جواب نہیں ملتا، لوگ اچھے یا خوش نہیں ہو سکتے۔ زندگی کی معنی اپنے آپ کو دکھانے کے لیے کیا آپ خدا کی ضرورت کو محسوس نہیں کرتے۔ اور یہی وجہ ہے کہ خدا نے بائبل دی – ایسے جوابات کو ظاہر کرنے کے لیے جو آپ کو کہیں اور نہیں مل سکے۔

2. دوسری بات، ہوج نے نشاندہی کی کہ ہر شخص کو یقین ہے کہ کسی دوسرے انسان کے پاس تمام جوابات نہیں ہیں۔ لوگ فطری طور پر جانتے ہیں کہ ایسے سوالات ہیں جو انسانی عقل کی پہنچ سے باہر کے معاملات سے متعلق ہیں۔ کیا آپ کو کبھی کبھی ایسا محسوس نہیں ہوتا؟ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کی کوئی انسان وضاحت نہیں کر سکتا۔ اس لیے خُدا کو بائبل میں جوابات دینے پڑے!

3. یہاں تک کہ اگر فلسفی ان سوالات کے جوابات اپنے اطمینان کے لیے دے سکتے ہیں، تو ہم میں سے باقی لوگوں کا کیا ہوگا؟ بنی نوع انسان کے پاس فلسفے کے باریک نکات کا مطالعہ کرنے کے لیے نہ وقت ہے اور نہ توانائی۔ کیا یہ درست نہیں کہ خدا عام لوگوں کو زندگی کے بڑے بڑے سوالات کی وضاحت کے لیے ایک سادہ کہانی کی کتاب مہیا کرے؟ یقیناً یہ ہے۔ اور یہی بنیادی طور پر بائبل ہے۔ یہ سادہ کہانیوں کی کتاب ہے۔ آدمی باغ عدن میں گناہ کر رہا ہے۔ نوح اور گمراہ ہو چکی ایک دنیا۔ بابل کا بُرج اور انسانی زبانوں کی الجھن۔ حضرت ابراہیم کی کہانی۔ اسحاق کی کہانی۔ یعقوب کی کہانی۔ یوسف اور اُس کے بھائیوں کی کہانی۔ موسیٰ اپنی قوم کو مصر سے نکال رہا ہے۔ بیابانوں میں بھٹکتے یہودیوں کی کہانی۔ کنعان کی فتح۔ یسوع کی پیدائش کی کہانی۔ یسوع کی مذہبی خدمات کی کہانی۔ یسوع نے جو تمثیلیں (یا کہانیاں) بتائیں۔ اس کی موت، تدفین اور جی اٹھنے کی کہانی۔ دوسری آمد کی کہانی، مکاشفہ کی کتاب میں تصویری طور پر بیان کی گئی ہے۔ کہانیاں۔ کہانیاں۔ کہانیاں۔ ساری کی ساری سچی ہیں۔ پوری بائبل میں دی گئیں تاکہ اوسطاً شخص زندگی کے معنی کو جان سکے۔

4. لیکن ہوج نے ایک چوتھی وجہ درج کی ہے کہ خدا نے بائبل دی: زمانوں کا تجربہ ثابت کرتا ہے کہ دنیا اپنی حکمت سے خدا کو نہیں پا سکتی۔ قدیم اور جدید، کافرانہ قومیں،مہذب اور وحشی، بغیر کسی استثنا کے خدا کو تلاش کرنے یا بنی نوع انسان کے مسائل خود حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

5. یہاں تک کہ جہاں لوگوں کے پاس بائبل ہے، وہ لوگ جو اسے مسترد کرتے ہیں وہ ایسے اصولوں کو اپنانے کا رُخ اِختیار کر لیتے ہیں جو گھر، معاشرے اور انفرادی خوشی کو تباہ کر دیتے ہیں۔ پچھلی صدی کی انسانیت پسندی نے ہٹلر کا یہودیاں کا قتلِ عام، سٹالن کا لاکھوں کا قتل عام، ماؤ شی تُنگ Mao Tse Tung کا غلام معاشرہ اور گزشتہ 28 سالوں میں امریکہ میں 38 ملین بچوں کے قتل کو جنم دیا۔ بنی نوع انسان کی جہالت اور حماقت خدا کے لیے اپنی سچائی کو ظاہر کرنا ضروری بناتی ہے۔ بائبل ’’ایک روشنی ہے جو تاریک جگہ پر چمکتی ہے‘‘ (II پطرس 1: 19)؛ (حوالہ دیکھیں، چارلس ہوجCharles Hodge، درجہ بہ درجہ علم الہٰیاتSystematic Theology، ھینڈرِکسن اشاعت خانے، 1999، جلد اول، صفحات 36-37)۔

جیسا کہ حمدوثنا کا پرانا گیت اِسے تحریر کرتا ہے:

مقدس بائبل، الہٰی کتاب،
     قیمتی خزانہ، تو ہی میرا ہے؛
مجھے میرا بتاتا ہے کہ میں کہاں سے آیا ہوں؛
     مجھے تعلیم دیتا ہے کہ میں کیا ہوں؛

مجھے آنے والی خوشیوں کے بارے میں بتانا ہے،
     اور باغی گنہگاروں کی تباہی کا؛
ہائے مقدس بائبل، الہٰی کتاب،
     قیمتی خزانہ، تو ہی میرا ہے
(’’ مقدس بائبل، الہٰی کتابHoly Bible, Book Divine‘‘ شاعر جان برٹن John Burton، 1773۔1822)۔

اب، میں بائبل کی نوعیت کی وضاحت کے لیے آج صبح کی ہماری تلاوت سے بہتر کوئی آیت نہیں سوچ سکتا:

’’کیونکہ نبوت کی کوئی بات انسان کی اپنی مرضی سے کبھی نہیں ہوئی بلکہ خدا کے پاک لوگ روح کے الہٰام سے بات کرتے تھے‘‘ (II پطرس 1: 21)۔

میں اِس تلاوت میں سے ظاہر کروں گا


1. بائبل کیا ہے

2. بائبل کیسے دی گئی تھی

3. بائبل کیوں دی گئی تھی

I۔ پہلی بات، بائبل کیا ہے – ’’بولنا یا بتانا۔‘‘

ہماری تلاوت کہتی ہے، ’’خُدا کے مقدس لوگ بولے…‘‘ ڈاکٹر پیٹر رکمین Dr. Peter Ruckman، اور رُکمانائیٹس Ruckmanitesعمومی طور پر، آپ کو بتائیں گے کہ اس سے مراد ’’مُنادی کرنا‘‘ ہے۔ وہ کہیں گے، ’’کیوں، یہ بائبل کے بارے میں بات نہیں کر سکتی۔ یہ بولنے والے ایک آدمی کے بارے میں بات کر رہی ہے۔‘‘ لیکن، جیسا کہ ڈی ایل موڈیD. L. Moody نے کہا، ’’بائبل وضاحتوں پر بہت زیادہ روشنی ڈالتی ہے۔‘‘ رکمین کی وضاحتیں آیت 20 سے درست کی گئی ہیں، جو کہتی ہے،

’’پہلے یہ بات جان لو کہ پاک کلام کی کوئی پیشن گوئی نہیں…‘‘ (II پطرس 1: 20)۔

ہمارا ہماری تلاوت، انتہائی اگلی آیت میں کہتی ہے، ’’کیونکہ نبوت کی کوئی بات انسان کی اپنی مرضی سے کبھی نہیں ہوئی بلکہ خدا کے پاک لوگ … بات کرتے تھے۔‘‘ اس کا مطلب صرف سیاق و سباق میں ہو سکتا ہے کہ پطرس بائبل کا حوالہ دے رہا ہے، تبلیغ کا نہیں۔ وہ ’’پاک کلام کی پیشین گوئی‘‘ کی بات کر رہا ہے۔ اور وہ ہمیں بتا رہا ہے کہ نبیوں اور رسولوں نے ان صحیفوں میں ’’بات کی‘‘ تھی۔ یرمیاہ نے ایسا ہی کیا۔ اس نے پاک کلام کو جیسا خدا نے اُسے پیش کیا تھا ویسا ہی مُںہ سے سُنا دیا تھا، اور اس کے نائب باروکBaruch نے وہ الفاظ لکھے جو اس نے مُنہ سے ادا کیے تھے، جیسا کہ خدا نے انہیں پیش کیے تھے۔ باروک نے کہا:

’’وہ مجھے یہ کلام خود سُناتا گیا اور میں نے سیاہی سے اِسے طومار میں لکھا‘‘ (یرمیاہ 36: 18)۔

پولوس رسول نے بھی اپنے بیشتر خطوط کی زبانی سُنائے تھے۔ جو الفاظ خدا نے اُسے پیش کیے تھے وہی پولوس بول رہا تھا اور ایک دوسرے آدمی کے ذریعے سے وہ لکھے گئے تھے۔ گلِتیوں 6: 11 پر سکوفیلڈ کی غور طلب بات کہتی ہے:

یہ بہت سے پہلوؤں سے ظاہر ہوتا ہے کہ [پولوس] رسول آنکھ کے مرض میں مبتلا تھا… تقریباً مکمل اندھے پن تک پہنچ گیا تھا (مثلاً گلتیوں4: 13۔15)۔ عام طور پر، لہذا، اس نے اپنے خطوط کی املا کروائی…

جب ہماری تلاوت کہتی ہے، ’’خدا کے مقدس لوگ بولے،‘‘ یہ اُن کی طرف اشارہ کرتا ہے جو اکثر بائبل کے الفاظ کو لفظی طور پر لکھتے ہیں جیسا کہ خُدا نے اُنہیں دیا تھا۔

اِس حوالے پر جان کیلوِن کے تبصرے بصیرت سے بھرپور ہیں:

پطرس کا کہنا ہے کہ کلام انسان کی طرف سے نہیں آیا، یا انسان کی تجاویز کے ذریعے… کلام پاک کی پیشن گوئی کے ذریعے سے سمجھیں وہ جو مقدس صحیفوں میں موجود ہے (جان کیلون، II پطرس 1: 20-21 پر تبصرہ)۔

ڈاکٹر جے ورنن میگی Dr. J. Vernon McGee نے اِکیسویں آیت کی یہ وضاحت پیش کی:

’’کیونکہ پیشن گوئی پرانے زمانے میں انسان کی مرضی سے نہیں آئی۔‘‘ ظاہر ہے کہ وہ عہد نامہ قدیم کی پیشن گوئی کا حوالہ دے رہا ہے۔ یہ انسان کی مرضی سے نہیں آیا۔ یعنی، مثال کے طور پر، اشعیا، یہ کہہ کر نہیں بیٹھا، ’’میرا خیال ہے کہ میں ایک کتاب لکھوں گا...‘‘ اشعیا کی پیشین گوئی ایسی نہیں تھی جو اشعیا نے سوچی تھی۔
     (جے. ورنن میکجیJ. Vernon McGee، بائبل کے ذریعےThru the Bible، جلد پنجم، صفحہ 728)۔

لہٰذا، ڈاکٹر رک مین اور ان جیسے ماننے والے لوگ غلط ہیں۔ آیت تبلیغ کی بات نہیں کر رہی ہے۔ یہ اس بارے میں بات کر رہی ہے کہ ہمیں بائبل کیسے ملی۔

عبرانیوں 3: 7 میں ہم پڑھتے ہیں، ’’چنانچہ (جیسا کہ روح القدس کہتا ہے، آج اگر تم اس کی آواز سنو گے...‘‘ یہ زبور 95: 7۔11 کا حوالہ ہے۔ حالانکہ اِسے ایک شخص کے وسیلے سے لکھا گیا تھا، اِس کے باوجود عبرانیوں 3: 7 ہمیں بتاتا ہے ’’روح القدس کہتا ہے۔‘‘ ظاہر ہے، یہ الفاظ روح القدس کے منہ سے نہیں نکلے تھے (روح ہونے کی وجہ سے، اس کے پاس کچھ نہیں ہے) یہ ایک استعارہ ہے، تقریر کی ایک شکل ہے۔

اعمال 1: 16 میں ہم پڑھتے ہیں، ’’روح القدس داؤد کے منہ سے بولا...‘‘ یہ واضح کرتا ہے کہ الفاظ داؤد کے ذریعے زبور 41: 9 میں دیے گئے تھے۔ ’’داؤد کا منہ‘‘ یہاں بھی ایک استعارہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ الفاظ داؤد کے ذریعے آئے۔

II تیمتھیس 3: 16 میں ہم پڑھتے ہیں، ’’تمام کلام خدا کے الہام سے دیا گیا ہے…‘‘ یہ ظاہر کرتا ہے کہ زبور 95 اور زبور 41 خدا کے روح کے الہام سے زیادہ دیا گیا تھا۔ یہاں، II تیمتھیس 3: 16 میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ ’’تمام صحیفے‘‘ پیدائش سے لیکر مکاشفہ تک، اسی طرح آئے ۔ یہ کلام پاک کے ہر عبرانی اور یونانی لفظ کا مکمل زبانی الہام ہے۔ یہ ہیں الفاظ جو متاثر ہوتے ہیں، ناکہ خیالات، ناکہ تصورات – بلکہ عبرانی اور یونانی میں الفاظ! الفاظ وہی ہیں جو الہام سے دیے گئے تھے۔ یسوع نے کہا، ’’انسان صرف روٹی سے ہی زندہ نہیں رہتا بلکہ ہر لفظ سے جو خدا کے منہ سے نکلتا ہے‘‘ (متی 4: 4)۔

انجیلی بشارت کے مبصر جان میک آرتھرJohn MacArthur نے II تیمتھیس 3: 16 پر تقلیدی حالت پیش کرتے ہیں،

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ الہام صرف کلام کے اصل دستخط پر لاگو ہوتا ہے، بائبل کے مصنفین پر نہیں۔ میک آرتھر کا مطالعہ بائبلMacArthur Study Bible، II تیمتھیس 3: 16 پر غور طلب بات)۔

رکمانائٹس کا کہنا ہے کہ اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے کیونکہ ہمارے پاس دستخط نہیں ہیں، لیکن ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم نےکیا! یہ ایک ’’دھوکہ دہی‘‘ ہے، چونکہ کسی نے کبھی نہیں کہا ہے کہ ہمارے پاس دستخط تھے۔ ہمارے پاس ایمان سے بھرپور نقول ہیں، لیکن الہامی دستخط نہیں ہیں۔ ہماری نشاندہی یہ ہے کہ: خدا نے صحیفے اصل مصنفین کو دیے۔ اُن اصلی دستاویزات کی نقول خدا کے ذریعے سے نہیں دی گئیں تھیں۔ اس کے علاوہ، ترجمے خدا کی طرف سے نہیں دیے گئے تھے.

تو ہم نے دیکھا کہ بائبل کیا ہے۔ یہ خدا کے الفاظ ہیں جو انسانوں کو دیئے گئے ہیں، جنہوں نے عبرانی اور یونانی زبان میں جو الفاظ خدا نے انہیں دیئے ہیں وہ لکھے ہیں۔ یہی ہے جو بائبل ہے. یہ خدا کا کلام ہے۔

II۔ دوسری بات، بائبل کیسے پیش کی گئی تھی – ’’الہٰام۔‘‘

ہماری تلاوت کہتی ہے،

’’خدا کے پاک لوگ روح کے الہٰام سے بات کرتے تھے‘‘ (II پطرس 1: 21)۔

اب یہ لفظ ’’الہٰام‘‘ بہت دلچسپ ہے۔ یہ وہی یونانی لفظ ہے جو اعمال 27: 17 میں پایا جاتا ہے۔ یہ سٹرانگ کی کانکورڈینس Strong’s Concordance میں 5342 # ہے۔ یونانی لفظ ’’فیروphero‘‘ ہے۔ اس کا مطلب ہے ’’اٹھانا یا برداشت کرنا۔‘‘ اعمال 27: 17 میں ہم پڑھتے ہیں کہ پولوس طوفان کے دوران جہاز پر سوار تھا۔ ہوا بہت زور سے چلی اور اُس نے بادبان کو تباہ و برباد کر دیا ’’اور اسی طرح استعمال کیے گئے۔‘‘ وہ طوفانی ہوا کے بل بوتے پر چلتے گئے۔ بائبل کے مصنفین کے ذہنوں کو اِسی طرح سے’’چلایا‘‘ گیا تھا۔ جس طرح اس جہاز کو ہوا کے ذریعے لے جایا گیا، یا ساتھ چلایا گیا، اسی طرح بائبل کے مصنفین کے ذہنوں کو بھی چلایا گیا تھا، تاکہ وہ الفاظ جو انہوں نے عبرانی اور یونانی میں لکھے یا زبانی لکھوائے وہ خدا کے انتہائی الفاظ تھے۔

جیسا کہ ایلی کوٹEllicott نے کہا،

لوگوں نے اپنے دل سے نہیں بلکہ خدا کے مقصد یا حکم کے مطابق بات کی۔ ’’انسان کی مرضی سے‘‘ نہیں بلکہ روح القدس کے زیر اثر (چارلس جان ایلی کوٹCharles John Ellicott، پوری بائبل پر تبصرہCommentary on the Whole Bible، جلد ہشتم، صفحہ 450)۔

ڈاکٹر میگی McGee نے یہ تبصرہ کیا:

’’جیسا کہ وہ پاک روح کے اِلہٰام سے بات کرتے تھے‘‘ تقریر کی ایک خوشگوار شکل ہے۔ یونانی دراصل بحری سفر کرتے ہوئےجہاز کے خیال کی عکاسی پیش کرتا ہے۔ ہوا ان عظیم بادبانوں میں داخل ہو جاتی ہے…اور انہیں ساتھ چلاتی ہے۔ اسی طرح روح القدس نے ان آدمیوں کو اِلہٰام دیا… یہ لوگ جنہیں صحیفے لکھنے کے لیے الگ کیا گیا تھا وہ روح خدا کے ذریعے چلائے گئے تھے (ibid.، صفحہ 729)۔

یہ ہے کہ کیسے بائبل پیش کی گئی تھی۔

III۔ تیسری بات، بائبل کیوں پیش کی گئی تھی۔

II پطرس 1: 19 آیت پر نظر ڈالیں،

’’ہمارے پاس نبیوں کا وہ کلام ہے جو بہت معتبر ہے؛ اور تم اچھا کرتے ہو جو اُس پر غور کرتے رہتے ہو (یعنی کہ توجہ دیتے ہو)، کیونکہ وہ ایک روشنی ہے جو اندھیرے میں چمکتی ہے اور چمکتی رہے گی جب تک کہ پَو نہ پھٹے اور صبح کے ستارے کی روشنی تمہارے دِلوں میں چمکنے نہ لگے‘‘ (II پطرس 1: 19)۔

بائبل اِس دُنیا کی تاریکی میں اُس کے نور کی چمک کے لیے خدا کے اِلہام سے دی گئی۔ کیلوِن کہتا ہے،

اس حوالے میں پطرس انسانوں کی تمام حکمتوں کی مذمت بھی کرتا ہے، تاکہ ہم عاجزی کے ساتھ سیکھنا سیکھیں، بصورت دیگر ہم اپنی سمجھ سے، علم کی سچی راہ کو اپنائیں کیونکہ کلام (بائبل) کے بغیر آدمیوں کے لیے اندھیرے کے سوا کچھ نہیں بچا… لیکن یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ مغرور لوگ، جھوٹے اعتماد کی ہوا سے پھولے ہوئے، وہ روشنی نہیں دیکھتے جس کے ساتھ خدا صرف چھوٹے بچوں اور عاجزوں پر احسان کرتا ہے۔ II پطرس 1: 19 پر غور طلب بات)۔

میں حال ہی میں اپنے جمنازیم میں ایک بزرگ پروفیسر سے بات کر رہا تھا۔ وہ بہت مغرور آدمی ہے، اور ملحد ہے۔ اس نے پچھلے تیس سال میرے گھر کے قریب ایک جونیئر کالج میں نوجوانوں کو الجھانے میں گزارے ہیں۔ جب وہ مجھ سے بات کرتا ہے تو اس کا چہرہ خدا کے خلاف غصے اور بغاوت سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ لیکن ایک بار اس نے کہا، ’’میری زندگی بس ختم ہونے والی ہے اور مجھے زیادہ امید نہیں ہے۔‘‘ جیسا کہ کیلون نے کہا، ایسے لوگ ’’وہ روشنی نہیں دیکھتے جس سے خُداوند صرف چھوٹے بچوں اور عاجزوں کو پسند کرتا ہے۔‘‘

بائبل خدا کا کلام ہے۔ لیکن اس سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا جب تک کہ آپ اس پر یقین نہ کریں۔ زبور نویس نے لکھا:

’’تیرے کلام کی تشریح نور بخشتی ہے؛ اور سادہ لوحوں کو سمجھ عطا کرتی ہے‘‘ (زبور 119: 130)۔

لیکن اگر خدا کا کلام آپ کے دل میں داخل نہیں ہوتا ہے تو یہ آپ کی مدد نہیں کرے گا۔

اگر آپ بائبل کو محض لوگوں کے الفاظ کے طور پر سوچتے ہیں، تو اس سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ آپ کو کہنا چاہیے، ’’یہ بائبل خدا کا کلام ہے۔ خدا نے عبرانی اور یونانی الفاظ دیے۔ خدا نے لکھاریوں کے ذہنوں کو اِلہٰام دیا، لہٰذا الفاظ خدا کی طرف سے ہیں۔ مجھے اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ خدا بائبل میں کیا کہتا ہے۔‘‘ اگر آپ کا ایسا رویہ ہے تو یہ آپ کو بائبل پڑھنے میں مدد دے گا۔ پولوس رسول نے کہا:

’’ہم ہمیشہ اِس لیے بھی خدا کا شکر کرتے ہیں کیونکہ جب تم نے خدا کے پیغام کو ہماری زبانی سُنا تو اُسے آدمیوں کا کلام سمجھ کر نہیں بلکہ جیسا وہ حقیقت میں ہے اُسے خدا کا کلام سمجھ کر قبول کیا اور وہ تم ایمان لانے والوں میں بھی تاثیر کر رہا ہے‘‘ (I تسالونیکیوں 2: 13)۔

اگر آپ نجات پانا چاہتے ہیں تو آپ کو خدا کے کلام کو ضرور سُننا چاہیے:

’’خدا کے کلام کے وسیلے سے… از سرِنو پیدا ہوئے‘‘ (I پطرس1: 23)۔

اگر آپ سُنیں اور خدا کے کلام کو قبول کریں، تو آپ کو پانچ باتوں کا پتا چلے گا:

1. آپ ایک سرکش گنہگار ہیں۔ آپ دراصل اپنے دل اور دماغ میں خدا کے خلاف بغاوت میں ہیں۔

2. آپ اپنے آپ کو اندر سے بدلنے کے قابل نہیں ہیں۔ آپ اپنے دماغ اور دل میں مسیحی نہیں ہیں، اور آپ اپنے آپ کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ آپ گناہ میں – گمراہ یا گمشدہ ہیں۔

3. آپ اپنے گناہوں کی وجہ سے مجرم ہیں۔ آپ جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ پاک کلام کے مقدس خدا کی نظر میں گناہ کے لیے آپ کی مذمت کو دور نہیں کر سکتا۔

4. آپ کو اپنے آپ کو تبدیل کرنے یا اپنے آپ کو نجات دلانے سے مایوس ہونا چاہئے۔

5. جب آپ مکمل مایوسی میں ہوں، تو آپ کو یسوع مسیح کے پاس آنا چاہیے اور اس پر ایمان لانا چاہیے۔ وہ اکیلا ہی آپ کے گناہوں کو معاف کر سکتا ہے اور آپ کو بچا سکتا ہے۔


بائبل سکھاتی ہے کہ یسوع مسیح آپ کے گناہوں کی ادائیگی کے لیے صلیب پر مرا۔ بائبل سکھاتی ہے کہ وہ واقعی میں اور جسمانی طور پر مردوں میں سے جی اُٹھا۔ وہ اب خدا کے داہنے ہاتھ پر، جنت میں زندہ ہے۔ آؤ، یقین کرو، یسوع پر بھروسہ کرو۔

اس پر دُکھ ڈھائے گئے، پوری طرح سے دُکھ ڈھائے گئے۔
کسی دوسرے کے اعتماد کو دخل نہ کرنے دیں:
یسوع کے سوا کوئی نہیں، یسوع کے سوا کوئی نہیں،
جو بے بس گنہگاروں کا بھلا کر سکتا ہے۔
     (’’آؤ اے گنہگارو، غریب اور بدبختوCome, Ye Sinners, Poor and Wretched‘‘ شاعر جوزف ہارٹJoseph Hart، 1712-1768)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

ہمارے خداوند کی بخشی ہوئی بائبل

OUR GOD-GIVEN BIBLE

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’کیونکہ نبوت کی کوئی بات انسان کی اپنی مرضی سے کبھی نہیں ہوئی بلکہ لوگ پاک روح کے الہٰام سے خدا کی طرف سے بات کرتے تھے‘‘ (II پطرس 1: 21)۔

II پطرس 1: 19

I۔   پہلی بات، بائبل کیا ہے – ’’الہٰام،‘‘ II پطرس 1: 20؛ یرمیاہ 36: 18؛
عبرانیوں 3: 7؛ زبور 95: 7۔11؛ اعمال 1: 16؛ زبور 41: 9؛
II تیمتھیس 3: 16 .

II۔  دوسری بات، بائبل کیسے پیش کی گئی تھی – ’’اِلہام،‘‘ اعمال 27: 17 .

III۔ تیسری بات، بائبل کیوں دی گئی تھی، II پطرس 1: 19؛ زبور 119: 130؛
II تسالونیکیوں 2: 13؛ I پطرس 1: 23 .