Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


آپ کے ضمیر کی گواہی

THE WITNESS OF YOUR CONSCIENCE
(Urdu)

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خداوند کے دِن کی شام، 19 مئی 2002
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord's Day Evening, May 19, 2002

’’اُن کا ضمیر بھی اِس بات کی گواہی دیتا ہے‘‘ (رومیوں 2: 15)۔

اگرچہ میں جان میک آرتھر سے مسیح کے خون اور آقائی نجات پر متفق نہیں ہوں، لیکن انسان کے ضمیر کی اُن کی تعریف درست ہے۔ وہ ضمیر کو پکارتے ہیں،

صحیح اور غلط کا وہ فطری احساس جو خلاف ورزی پر جرم پیدا کرتا ہے۔ خدا کے قانون کے بارے میں فطری آگاہی کے علاوہ، لوگوں کے پاس ایک انتباہی نظام ہے جو اس وقت فعال ہو جاتا ہے جب وہ اس قانون کو نظر انداز کرنے یا نافرمانی کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ پولوس ایمانداروں سے تاکید کرتا ہے کہ وہ اپنے ضمیر کی خلاف ورزی نہ کریں یا دوسروں کو اس کا سبب نہ بنائیں، کیونکہ ضمیر کی تنبیہات کو بار بار نظر انداز کرنا اسے بے حس کر دیتا ہے اور آخرکار اسے خاموش کر دیتا ہے (میک آرتھر کا مطالعہ بائبل MacArthur Study Bible، رومیوں 2: 15 پر غور طلب بات)۔

رومیوں کی یہ آیت، دوسرا باب ہمیں بتاتا ہے کہ غیر قوموں کے بھی ضمیر ہوتے ہیں جو انہیں صحیح اور غلط میں پہچان بتاتا ہے۔ پھر بھی ہم آج امریکہ میں لوگوں کے ضمیروں کو بےحِس ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ یہاں اس کی ایک مثال ہے۔ جیک پارJack Paar، جانی کارسنJohny Carson اور جے لینوJay Leno سے پہلے این بی سیNBC ٹیلی ویژن پر ’’دی ٹونائٹ شوThe Tonight Show‘‘ کے میزبان تھے۔ پار 1960 میں احتجاجاً شو چھوڑ کر چلے گئے، اور اس کے بعد 1962 میں شو چھوڑ دیا، کیونکہ NBC کے ایگزیکٹوز نے W.C کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے ایک لطیفے میں ترمیم کی، جو ’’واٹر کلوزیٹ‘‘ کے لیے مختصر ہے، جس کا مطلب انگلینڈ میں ٹوائلٹ ہے۔ ڈےلی نیوزDaily News والوں نے کہا کہ ’’اس وقت ٹی وی کے لیے یہ ایک ناگوار اصطلاح تھی‘‘ (ڈیلی نیوز، اپریل 30، 2002، تفریحی سیکشن، صفحہ۔ 5)۔

میں نے کچھ ہفتے پہلے جے لینو کے ساتھ ’’دی ٹونائٹ شو‘‘ کے آخری چند منٹ دیکھے۔ روڈنی ڈینجر فیلڈ Rodney Dangerfield شو کے اختتام پر تقریباً پانچ منٹ کے لیے آیا۔ ان پانچ منٹوں میں اس نے تین لطیفے سنائے جس سے 1962 میں پورا پروگرام منسوخ ہو گیا تھا۔ اس زمانے میں بیت الخلاء W.C. کے الفاظ پروگرام کے انچارج کے ذریعہ سنسر کیا گیا تھا۔ لیکن آج کامیڈین روڈنی ڈینجر فیلڈ اور دیگر کی واہیات گفتگو کو نہ صرف برداشت کیا جاتا ہے بلکہ حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ 1962 سے اب تک چالیس سالوں میں امریکہ کو کیا ہوا؟ ہمارے ضمیر ٹیلی ویژن پر گندگی کی مسلسل بڑھتی ہوئی مقدار کے لیے بے حس ہو چکے ہیں۔ گندی باتیں آج کے اوسط امریکی کے ضمیر کو پریشان نہیں کرتی ہیں۔

اس پیغام میں، مَیں انسانی ضمیر کے بارے میں چار باتوں کی طرف نشاندہی کروں گا۔

I۔ پہلی بات، انسان کا ضمیرخدا کے وسیلے سے اُسے بخشا گیا تھا۔

جب خدا نے انسان کو تخلیق کیا تو اُس نے کہا:

’’آؤ ہم انسان کو اپنا ہم شکل اور اپنی شبیہ پر بنائیں … چنانچہ خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا‘‘ (پیدائش 1: 26۔27)۔

خدا نے انسان کو اپنی شبیہ کی عکاسی کرنے کے لیے تخلیق کیا۔ یہ زندگی کی کسی دوسری شکل کے بارے میں نہیں کہا گیا ہے جسے خدا نے بنایا ہے۔ بائبل کہتی ہے:

’’خداوند خدا نے زمین کی مٹی سے انسان کو بنایا اور اُس کے نتھنوں میں زندگی کا دم پھونکا اور آدم ذی روح ہو گیا‘‘ (پیدائش 2: 7)۔

لہٰذا، انسان کا مادی حصہ خدا نے ’’زمین کی مٹی‘‘ سے بنایا تھا۔ نام ’’آدم‘‘ کا مطلب عبرانی میں ’’سرخ مٹی‘‘ ہے۔ انسان نے ’’ترقی‘‘ نہیں کی جیسا کہ ارتقاء پسند ہمیں بار بار بتاتے ہیں۔ اسے خدا نے زمین کی مٹی سے پیدا کیا تھا۔

لیکن پھر ہمیں بائبل میں بتایا گیا ہے کہ انسان کا غیر مادی حصہ (اس کی جان اور روح) براہ راست خدا کی طرف سے آئی ہے،

’’اور اُس کے نتھنوں میں زندگی کا دم پھونکا اور آدم ذی روح ہو گیا‘‘(پیدائش 2: 7)۔

غیر مادی حصے کا حصہ، یا روحانی حصہ، انسان کا ضمیر ہے۔ براہِ کرم امثال، باب بیس، آیت ستائیس کھولیں:

’’خداوند کا چراغ انسان کی روح کو ٹٹولتا ہے، وہ اُس کے باطن کا حال معلوم کر لیتا ہے‘‘ (اِمثال 20: 27)۔

اس آیت کا پہلا حصہ ہمیں دکھاتا ہے کہ انسان کی روح اسے خدا کی طرف سے ایک ’’موم بتی‘‘ یا ’’چراغ‘‘ کے طور پر دی گئی تھی تاکہ اسے صحیح اور غلط کا پتہ چل سکے۔ یہ انسان کا ضمیر ہے، جو خدا نے صرف انسانوں کو دیا ہے۔

II۔ دوسری بات، انسان کا ضمیر اُس کو صحیح اور غلط کی پہچان کرنے کے لیے بخشا گیا تھا۔

اِمثال کی تلاوت 20: 27 آیت کا دوسرا حصہ ہمیں بتاتا ہے:

’’خداوند کا چراغ [یا موم بتی] انسان کی روح کو ٹٹولتا ہے، وہ اُس کے باطن [کی ہستی کے گہرے ترین حصوں] کا حال معلوم کر لیتا ہے‘‘ (اِمثال 20: 27)۔

چارلس رائری نشاندہی کرتے ہیں کہ اس سے مراد ضمیر ہے، ’’ضمیر انسان کے اندرونی حصے کو گناہ کی سزا پانے کے لیے تلاش کرتا ہے‘‘ (رائری کا مطالعہ بائبل Ryrie Study Bible، امثال 20: 27 پر غور طلب بات)۔ جس طرح سے ہم یہ بتا سکتے ہیں کہ آیا ہم صحیح یا غلط کر رہے ہیں تو وہ ضمیر کی روشنی سے ہوتا ہے، جو ہمارے باطن کو تلاش کرتی ہے۔

براہِ کرم II سموئیل، باب چوبیس کی طرف رجوع کریں۔ بادشاہ داؤد نے لوگوں کی تعداد گنی۔ یہ داؤد پر واضح تھا کہ خدا نہیں چاہتا تھا کہ وہ لوگوں کی گنتی کرے، لیکن داؤد نے بہرحال ایسا کیا۔ خدا کے خلاف اس بغاوت نے داؤد کے ضمیر کو پریشان کر دیا۔ دسویں آیت پر غور کریں:

’’اور جنگی مَردوں کی گنتی کرنے کے بعد داؤد کے ضمیر نے اُسے پشیمان کیا اور اُس نے خداوند سے کہا کہ میں نے ایسا کر کے بڑا بھاری گناہ کیا ہے، اب اے خداوند میں تیری منت کرتا ہوں کہ تو اپنے بندے کا گناہ دور کر دے کیونکہ میں نے بڑی حماقت کی ہے‘‘ (II سیموئیل 24: 10)۔

داؤد کے ’’دل نے اُسے مارا۔‘‘ اس کے ضمیر نے، جسے کبھی کبھی یہاں اس کا ’’دل‘‘ کہا جاتا ہے، اُس نے اس کی مذمت کی، اور اسے توبہ کرنے پر مجبور کیا۔ اس نے دیکھا کہ وہ کتنا بے وقوف تھا کہ وہ خدا پر انحصار کرنے کے بجائے تعداد پر انحصار کرتا ہے، جب اس کے ضمیر نے اس کی مذمت کی، یا جیسا کہ KJV کنگ جیمس کی نسخۂ بائبل اس کا ترجمہ کرتی ہے، جب اس کے ’’دل نے اسے مارا‘‘۔ وہ جانتا تھا کہ وہ غلط تھا جب اس کے ضمیر نے اس کی مذمت کی۔

یہ آپ کے ضمیر کے مقصد کی ایک اچھی بائبل کی مثال ہے۔ خدا نے آپ کو ضمیر دیا ہے، آپ کو یہ دکھانے کے لیے کہ آپ کب غلط ہیں، اور آپ کو یہ دکھانے کے لیے کہ کیا صحیح ہے۔ خدا ہم سے اس بارے میں ہمارے ضمیر کے ذریعے بات کرتا ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا گناہ ہے ۔ لیکن یہ ایک غیر تبدیل شدہ [مسیح میں ایمان نہ لائے ہوئے] شخص کے لیے ایک ناقابل اعتبار امتحان ہے۔

III۔ تیسری بات، انسان کا ضمیر برگذشتہ ہو چکا ہے، گناہ کے ذریعے سے تباہ ہو چکا ہوا۔

گناہ نے نسل انسانی کو برباد کر دیا اور ضمیر کو ناقابل اعتبار بنا دیا۔ ہمارے پہلے والدین نے خدا کے خلاف بغاوت کی اور گناہ کیا۔ انہوں نے وہ پھل کھایا جس کے کھانے سے خدا نے منع کیا تھا۔ جب اُنہوں نے خُدا کے خلاف بغاوت کی اور گناہ کیا تو اُن کی بے گناہی ختم ہو گئی، اور اُنہیں احساس ہوا کہ وہ ننگے ہیں۔ براہِ کرم پیدائش، باب تین، آیت سات کی طرف رجوع کریں:

’’اور اُن دونوں کی آنکھیں کُھل گئیں اور اُنہیں معلوم ہو گیا کہ وہ ننگے ہیں۔ اور اُنہوں نے انجیر کے پتے سی کر اپنے لیے پیش بند بنا لیے۔ تب آدم اور اُس کی بیوی نے خداوند خدا کی آواز سُنی جب کہ وہ دِن ڈھلے باغ میں گھوم رہا تھا اور وہ خداوند خدا کے حضور سے باغ کے درختوں میں چھپ گئے‘‘ (پیدائش 3: 7۔8)۔

ان کی معصومیت ختم ہوگئی۔ وہ جانتے تھے کہ وہ ننگے ہیں۔ اُن کے ضمیروں نے اُنہیں پریشان کیا، اور اُنہوں نے اپنے آپ کو ڈھانپنے کے لیے انجیر کے پتوں کو ایک ساتھ سی لیا۔ لیکن اُن کا ضمیر اُنہیں مسلسل پریشان کرتا رہا، اِس لیے وہ باغ کے درختوں کے درمیان خُدا سے چھپ گئے۔

آپ دیکھیں گے کہ ان کی برگذشتہ ہوتی ہوئی، گنہگار حالت میں بھی، ان کے ضمیر کام کر رہے تھے۔ لیکن وہ ٹھیک سے کام نہیں کر رہے تھے۔ اب اُن کے تلملاتے ہوئے، بگڑے ہوئے ضمیر تھے۔ اس لیے انہوں نے بے وقوفی سے اپنے آپ کو پتوں سے ڈھانپنے کی کوشش کی اور درختوں کے درمیان چھپنے کی کوشش کی۔ ان کے ضمیر اب بھی کام کر رہے تھے، لیکن گناہ کے دنیا میں آنے کے بعد وہ صحیح کام نہیں کر رہے تھے، اور انسان زوال سے برباد ہو گیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ آپ اپنے ضمیر پر بھروسہ نہیں کر سکتے کہ آپ کو بتائے صحیح اور غلط کیا ہے۔ یہ سچ ہے کہ غیر قوموں کے بھی ضمیر ہوتے ہیں، ’’ان کا ضمیر بھی گواہی دیتا ہے‘‘ (رومیوں 2: 15)، لیکن گنہگار آدمی میں ضمیر کی گواہی تاریک اور دھندلی ہوتی ہے۔ آپ کے پاس صحیح اور غلط کا واضح اور صاف تصور نہیں ہے۔ ہمارے پہلے والدین جانتے تھے کہ وہ گنہگار ہیں، لیکن انہوں نے اپنے گناہوں کو ڈھانپنے اور چھپانے کی کوشش کی کیونکہ ان کے ضمیر اب صحیح طریقے سے کام نہیں کرتے تھے۔

اس لیے آپ اپنے ضمیر پر انحصار نہیں کر سکتے۔ لوگ اکثر کہتے ہیں، ’’میں نہیں سمجھتا کہ اتوار کے دن گرجہ گھر میں ایک بار غیرحاضر ہونا کوئی گناہ ہے۔‘‘ جب وہ گرجہ گھر سے غیرحاضر ہوتے ہیں تو ان کے ضمیر انہیں پریشان نہیں کرتے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے ضمیروں میں کچھ گڑبڑ ہے۔ انسان کے زوال کے نتیجے میں ان کے ضمیر اب درست نہیں رہے۔

برائے مہربانی افسیوں، چوتھا باب اور آٹھارویں آیت کھولیں:

’’اُن کی عقل تاریک ہو گئی ہے اور وہ اپنی سخت دِلی کے باعث جہالت میں گرفتار ہیں اور خدا کی دی ہوئی زندگی میں اُن کا کوئی حصہ نہیں۔ اُنہیں ذرا بھی شرم نہیں۔ اُنہوں نے اپنے آپ کو شہوت پرستی کے حوالے کر دیا ہے اور وہ ہر طرح کے گندے کام بڑے شوق سے کرتے ہیں‘‘ (افسیوں 4: 18۔19)۔

تمہاری سمجھ تاریک ہو گئی ہے، اور تم خدا کی زندگی سے منقطع ہو گئے ہو۔ خدا سے لاعلمی اور اخلاقیات سے لاعلمی تم میں ہے! یہ آج ایک غیر تبدیل شدہ [مسیح میں ایمان نہ لائے ہوئے] شخص کی واضح تصویر ہے۔ آپ کا ضمیر تِلملاتا ہوا ہے اور گناہ کی وجہ سے آپ کو روحانی طور پر اندھا اور ’’بے حِس‘‘ کر دیا گیا ہے – جس کا مطلب ہے کہ آپ کا ضمیر آپ کو پریشان نہیں کرتا جب اسے کرنا چاہیے۔

لوگ کہتے ہیں، ’’میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ صحیح ہے،‘‘ یا ’’میں نے محسوس نہیں کیا کہ مجھے یہ کرنا چاہیے۔‘‘ اُن کا انتہائی غلط ہونے کا امکان ہے. زوال کے بعد سے بنی نوع انسان کی تباہ شدہ فطرت کی وجہ سے ان کے ضمیر میں جو ’’احساس‘‘ ہے وہ ناقابل اعتبار ہے۔

براہِ کرم طیطس، پہلا باب اور پندرویں آیت کھولیں:

’’جو خود پاک ہیں اُن کے لیے ساری چیزیں پاک ہیں لیکن نجس اور بے ایمان لوگوں کے لیے کوئی چیز پاک نہیں کیونکہ اُن کی عقل اور ضمیر دونوں ناپاک ہیں‘‘ (طِطُس 1: 15)۔

’’پاک‘‘ وہ ہیں جو ایمان سے پاک ہو گئے ہیں۔ وہ جن کے بارے میں بات کرتا ہے ان کے ذہن ناپاک ہیں، اس لیے ذہن ضمیر کو صحیح طور پر آگاہ نہیں کر سکتا۔ اس لیے ضمیر صحیح کام نہیں کرتا۔

جِمینی کرکٹ نے پِینوکیو سے کہا، ’’اپنے ضمیر کو اپنا رہنما بننے دے۔‘‘ لیکن اگر آپ کا ضمیر ناپاک اور بے ایمان ذہن سے جڑا ہوا ہے تو وہ آپ کی صحیح رہنمائی نہیں کر سکے گا۔ غیر تبدیل شدہ [مسیح میں ایمان نہ لائے ہوئے] لوگ جو اپنے ضمیر کی پیروی کرتے ہیں وہ جہنم میں جائیں گے۔

IV۔ چوتھی بات، وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان کا ضمیر شدت کے ساتھ جُھلس جاتا ہے۔

بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ جو لوگ جھوٹ بولتے ہیں ’’اُن کے ضمیر کو گرم لوہے سے داغا جائے گا‘‘ (I۔ تیمتھیس 4: 2)۔ I تیمتھیس 4: 2 کھولیں۔ ’’داغے جانا Seared‘‘ کے لیے یونانی لفظ نہایت شدید ہے۔ یہ kauteriazo کؤٹیریازو‘‘ ہے۔ ہمیں اپنا انگریزی لفظ ’’گرم شے سے جلانا cauterize‘‘ اس سے ملتا ہے، جس کا مطلب ہے ’’گرم لوہے سے جُھلسانا۔‘‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس آیت میں یونانی لفظ کا بالکل یہی مطلب ہے۔ اس کا مطلب ہے ’’گرم لوہے سے اس وقت تک جلانا جب تک کہ بے حس نہ ہو جائے۔‘‘

ضمیر جتنا زیادہ گناہ سے دہکتا ہے، اتنا ہی کم حساس ہوتا ہے۔ میں نے ایک بار سرکس کے سائیڈ شو میں ایک آدمی کو دیکھا، جو اپنی زبان پر دھات کے سرخ گرم ٹکڑے رکھ سکتا تھا۔ اس نے اپنی زبان کو اتنی بار جُھلسایا تھا کہ اب وہ گرمی کی تکلیف کو محسوس نہیں کر سکتا تھا۔ آپ کے ضمیر کے ساتھ بالکل ایسا ہی ہوتا ہے۔ آپ گناہ کر کے اسے بار بار جُھلساتے ہیں۔ آخر میں، جب آپ گناہ کرتے ہیں تو آپ کے ضمیر کو کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔ آپ کے ضمیر کو ’’گرم لوہے سے جُھلسا دیا گیا ہے‘‘ (1 تیمتھیس 4: 2)۔

اپنے ضمیر کو مسلسل جھنجھوڑتے رہنے کا بڑا خطرہ یہ ہے کہ آپ اس عمل میں ناقابل معافی گناہ کا ارتکاب کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر ہنری سی تھیسن Dr. Henry C. Thiessen ناقابل معافی گناہ کی یہ تعریف بیان کرتے ہیں:

جس حد تک روح اپنے آپ کو سخت کر چکی ہے اور خدا کے فضل کی کثیر پیشکشوں کو قبول کرنے سے قاصر ہو گئی ہے وہ یہاں جرم کی ڈگری کا تعین کرتی ہے۔ حتمی رکاوٹ روح القدس کے خلاف گناہ ہے اور ناقابل معافی ہے، کیونکہ اس کے ذریعے روح نے الہی اثر کو قبول کرنا چھوڑ دیا ہے (ہنری سی تھیسن، پی ایچ ڈی Henry C. Thiessen, Ph.D.، درجہ بہ درجہ علم الہٰیات میں تعارفی لیکچرز Introductory Lectures in Systematic Theology ، صفحہ 270، عئیرڈمینز Eerdmans)۔

جب ضمیر اتنا سخت ہو جاتا ہے کہ روح القدس اس سے مذید بات نہیں کر سکتا، تو فرد نے ناقابل معافی گناہ کا ارتکاب کیا ہے۔

بائبل ہمیں مرقس 3: 28-29 میں ناقابل معافی گناہ کے بارے میں بتاتی ہے۔ براہِ کرم اپنی بائبل کو وہاں سے کھولیں۔ یسوع نے کہا:

’’میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ انسانوں کے سارے گناہ اور جتنا کفر وہ بکتے ہیں سب معاف کیا جائے گا لیکن پاک روح کے خلاف کفر بکنے والا ایک ابدی گناہ کا مرتکب ہوتا ہے اِس لیے اُسے کبھی معاف نہ کیا جائے گا‘‘ (مرقس 3: 28۔29)۔

دیکھا آپ نے، جب آپ روح القدس کے کام کو بار بار مسترد کرتے ہیں، تو آپ کا ضمیر زیادہ سے زیادہ پریشان ہو جاتا ہے۔ آپ کے لیے نجات حاصل کرنا اور ایک حقیقی مسیحی بننا مشکل سے مشکل تر ہوتا چلا جاتا ہے۔ اس لیے آپ کو ابھی [مسیح میں ایمان لا کر] تبدیل ہونے کی ضرورت ہے، جب کہ آپ ابھی جوان ہیں۔ آپ کی عمر جتنی زیادہ ہوگی، آپ کے لیے [مسیح میں ایمان لا کر] تبدیل ہونا اتنا ہی مشکل ہوگا۔

اب، روح القدس کا بنیادی کام آپ کو گناہ کی سزا دلانا ہے – آپ کے ضمیر میں۔ بائبل کہتی ہے:

’’جب مددگار آ جائے گا تو جہاں تک گناہ، راستبازی اور اِنصاف کا تعلق ہے وہ دُںیا کو مجرم قرار دے گا…. گناہ کے بارے میں، اِس لیے کہ لوگ مجھ پر ایمان نہیں لاتے‘‘ (یوحنا 16: 8۔9)۔

لیکن اگر آپ کا ضمیر بہت زیادہ جُھلسا دیا جاتا ہے، تو آپ روح القدس کے یقین کو مزید محسوس نہیں کریں گے۔ ہو سکتا ہے آپ میں سے کچھ پہلے ہی اس ناامیدی کی حالت میں ہوں۔ تب آپ کے بچائے جانے میں بہت دیر ہو چکی ہے۔

ڈاکٹر جان آر رائس Dr. John R. Rice نے ایک گانا لکھا جس میں کہا گیا:

بہت دیر ہو جاتی ہے جب میرا ضمیر جل جاتا ہے
بہت دیر ہو جاتی ہے جب میرا دل پتھر جیسا ہوتا ہے
بہت دیر ہو چکی ہے اگر روح مجھے چھوڑ دے!
بہت دیر ہو چکی ہے جب میری زندگی کی سانسیں چلی جائیں گی۔
اب دیر ہو چکی ہے، ہائے، اس قدر تاخیر! اِس کے باوجود وہ دروازے پر کھٹکھٹاتا ہے،
اور یسوع، پیارا مُنجی، ایک بار پھر بُلا رہا ہے۔
     (’’کافی دیر میں نے نجات دہندہ کو نظر انداز کیا Too Long I Neglected‘‘ شاعر ڈاکٹر جان آر۔ رائس Dr. John R. Rice، 1895۔1980)۔

یسوع مسیح آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر مرا۔ اس نے اپنا خون بہایا تاکہ آپ کے گناہ دھل جائیں۔ مسیح جسمانی طور پر مردوں میں سے جی اُٹھا اور تیسرے آسمان پر اٹھا لیا گیا، جہاں وہ اب خدا کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہے۔ مسیح کی طرف رجوع کریں اور اپنے گناہوں کی سزا سے بچ جائیں۔ یسوع مسیح کی طرف رجوع کریں اور اپنے گناہوں کو اُس کے خون سے دھو ڈالیں۔ یسوع مسیح کی طرف رُخ کریں، اور ہر اتوار کو یہاں اس گرجہ گھر میں آ کر ثابت کریں۔ ’’تنہا کیوں رہا جائے؟ گھر چلے آئیں – گرجا گھر میں!‘‘ اور مسیح کے پاس آئیں اس سے پہلے کہ آپ کا ضمیر سزا کے تحت آنے کے لیے اِس قدر زیادہ نہ جل جائے!


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

آپ کے ضمیر کی گواہی

THE WITNESS OF YOUR CONSCIENCE

ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

I۔   پہلی بات، انسان کا ضمیر خدا کے وسیلے سے اُسے بخشا گیا تھا، پیدائش1: 26۔27؛
پیدائش2: 7؛ اِمثال 20: 27 الف۔

II۔  دوسری بات، انسان کا ضمیر اُس کو صحیح اور غلط کی پہچان کرنے کے لیے بخشا گیا تھا، اِمثال 20: 27ب؛ II سیموئیل 24: 10 .

III۔ تیسری بات، انسان کا ضمیر برگذشتہ ہو چکا ہے، گناہ کے ذریعے سے تباہ ہو چکا ہوا، پیدائش 3: 7۔8؛ افسیوں 4: 18۔19؛ طِطُس 1: 15 .

IV۔ چوتھی بات، وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان کا ضمیر شدت کے ساتھ جُھلس جاتا ہے، I تیمتھیس 4: 2؛ مرقس 3: 28۔29؛ یوحنا 16: 8۔9 .